Tuesday, Jan 13 2026 | Time 05:29 Hrs(IST)
National

مقررہ وقت میں اپیل پر سماعت مکمل نہیں کئے جانے پر سپریم کورٹ برہم،سپریم کورٹ کامقدمہ کا اسٹیٹس طلب

مقررہ وقت میں اپیل پر سماعت مکمل نہیں کئے جانے پر سپریم کورٹ برہم،سپریم کورٹ کامقدمہ کا اسٹیٹس طلب

نئی دہلی ، 22 مئی (یو این آئی) دہشت گردی کے الزامات کے تحت گذشتہ اٹھارہ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ایک مسلم شخص کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سپریم ر ٹ میں گذشتہ دنوں سماعت عمل میں آئی جس کے دوران سپریم کورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا کہ لکھنو ہائی کورٹ کو خصوصی حکم دیئے جانے کے باوجود ملزم کی اپیل پر مقررہ مدت میں سماعت مکمل نہیں کی گئی۔
جمعیۃ علما ہند (ارشد مدنی) کی جارتی کردہ ریلیز کے مطابق بینچ نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل آف انڈیا کو حکم دیا کہ وہ ہائی کورٹ میں مقدمہ کی سماعت مقررہ مدت میں کیوں مکمل نہیں ہوئی اس کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کرے۔
سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس احسان الدین امان اللہ کو ایڈوکیٹ عارف علی اور ایڈوکیٹ پنکج تیوار نے بتایا کہ 20/ نومبر 2023 کو سپریم کورٹ نے عرضی گذار کی ضمانت عرضی کو مسترد کرتے ہوئے لکھنؤ ہائیکورٹ کو حکم دیا تھا کہ وہ چھ ہفتوں کے اندر عرض گذار کی اپیل پر سماعت کرکے فیصلہ صادر کرے لیکن چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے باوجود ابتک عرض گذار کی اپیل پر ہائی کورٹ سماعت مکمل نہیں کرسکی ہے۔وکلاء نے عدالت کو مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہائی کورٹ میں دس مرتبہ سماعت ہوئی لیکن ہائی کورٹ اپیل پر سماعت مکمل نہیں کرسکی ہے اس درمیان بینچ تبدیل ہوگئی جس کے بعد سے اپیل التواء کا شکار ہے۔
وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ عرض گذار کی اپیل پر سینئرایڈوکیٹ نے بحث شروع بھی کردی تھی لیکن بینچ کی بار بار تبدیلی اور وقت کی کمی کی وجہ سے اپیل پر سماعت مکمل نہیں ہوسکی۔ عدالت کو مزید بتایا گیاکہ ہائی کورٹ میں ہونے والی تاخیر کے لیئے عرض گذار ذمہ دار نہیں ہے۔
عرض گذار محمد شاد کے وکلاء نے عدالت کو مزید بتایا ک سپریم کورٹ نے ضمانت مسترد کرتے وقت یہ حکم دیا تھاکہ ہائیکورٹ اگر چھ ہفتوں میں اپیل پر سماعت مکمل نہیں کریگی تو عرض گذار سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع ہوسکتاہے لہذا عرض گذار نے اسے ضمانت پر رہا کیئے جانے کی گذارش کی ہے کیونکہ سال 2008 سے اس کی اپیل ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
دفاعی وکلاء کے دلائل کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ کے جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس احسان الدین امان نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل آف انڈیا گریما پرساد کو حکم دیا کہ وہ مقدمہ کی اگلی سماعت پر عدالت میں رپورٹ پیش کرے، عدالت نے زبانی طور پر کہا کہ ہائی کورٹ کوعرض گذار کی اپیل پر چھ ہفتوں میں سماعت مکمل کیئے جانے کا خصوصی حکم دیا گیا تھا اس کے باوجود ابتک اپیل پر سماعت نہیں ہوسکی نہایت حیرت انگیز بات ہے۔
ملزم محمد شاد کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے قانونی امداد فراہم کی ہے، ایڈوکیٹ آن ریکارڈ چاند قریشی نے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت سپریم کورٹ میں داخل کی ہے جس پر ایڈوکیٹ عارف علی اور ایڈوکیٹ پنکج تیواری نے بحث کی۔
اسی طرح ملزم محمد رضوان صدیقی کی بھی ضمانت عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔ 10/ فروری 2023 کو سپریم کورٹ نے رضوان صدیقی کی ضمانت کی عرضی مسترد کرتے ہو ئے ہائی کورٹ کو چھ ہفتوں کے اندر ملزم کی اپیل پر سماعت مکمل کیئے جانے کا حکم جاری کیا تھا،محمد شاد کی ہی طرح ہائی کورٹ نے رضوان صدیقی کی اپیل پر سماعت مکمل نہیں کی لہذا سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یو پی پولس نے ملزم محمد شاد کو 5/ اپریل 2006/ کو گرفتار کیا تھا، نچلی عدالت نے ملزم کو عمر قیدکی سزا سنائی تھی جس کے خلاف سال 2006 میں لکھنؤ ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی گئی تھی جو ابتک زیر سماعت ہے۔محمد شاد کے علاوہ نچلی عدالت نے محمد رضوان،محمد شعیب، فرحان احمد خان اور محبوب عالم منڈ ل کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، گرفتاری سے لیکر ابتک انہیں جیل سے کبھی رہائی نہیں مل سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئے خیالات، توانائی اور مقاصد کے ساتھ نوجوان طاقت قوم کی تعمیر میں سب سے آگے ہے اور ملک کے ہر نوجوان کو عزم کے ساتھ ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے باہر نکالنا ہوگا مسٹر مودی نے پیر کو ’وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘ کے دوسرے کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ ایک دہائی میں کئی اصلاحات کی ہیں اور ان کے مرکز میں ملک کی نوجوان طاقت کو رکھا ہے۔

...مزید دیکھیں
بجٹ 27-2026: سرمایہ کاری میں کمی اور بڑھتی ہوئی معاشی ناانصافی بڑی چیلنجز ہیں، کانگریس

بجٹ 27-2026: سرمایہ کاری میں کمی اور بڑھتی ہوئی معاشی ناانصافی بڑی چیلنجز ہیں، کانگریس

نئی دہلی،12 جنوری (یو این آئی ) کانگریس نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالیاتی بجٹ 27-2026 کے سامنے سرمایہ کاری میں سستی، گھریلو بچتوں میں گراوٹ اور بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواری جیسے سنگین مسائل سب سے بڑا چیلنج ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
اسرو کو بڑا دھکہ۔پی ایس ایل وی۔سی 62  مشن ناکام، ڈی آر ڈی او کا سیٹلائٹ خلا میں نہ پہنچ سکا

اسرو کو بڑا دھکہ۔پی ایس ایل وی۔سی 62 مشن ناکام، ڈی آر ڈی او کا سیٹلائٹ خلا میں نہ پہنچ سکا

حیدرآباد 12جنوری (یواین آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ(اسرو) کا قابلِ اعتماد راکٹ پی ایس ایل وی سی 62 پیر کواپنے مشن میں ناکام ہو گیا یہ راکٹ ڈی آر ڈی او کے اہم ترین زمین مشاہداتی سیٹلائٹ ای او ایس این ون اور 15 دیگر ملکی و غیر ملکی سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچانے میں ناکام رہا 22.5 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد 44.4 میٹر بلند اور 260 ٹن وزنی اس راکٹ نے صبح 10.18بجے شاررینج کے پہلے لانچ پیڈ سے شاندار پروازکی۔

...مزید دیکھیں
نامزد۔امریکی سفیر برائے ہند سرجیو گور کا دوطرفہ شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کا عزم

نامزد۔امریکی سفیر برائے ہند سرجیو گور کا دوطرفہ شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کا عزم

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) ہندوستان میں نامزدامریکی سفیر سرجیو گور نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کو 'اگلی سطح' تک لے جائیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان گہری اور پائیدار "دوستی" کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو اپنی سفارتی اسنادِ پیش کرنے سے قبل آج نئی دہلی میں امریکی سفارت خانہ میں ایک خصوصہ تقریر میں مسٹر گور نے زور دیا کہ "ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی کے درمیان تعلقا حقیقی ہیں'۔

...مزید دیکھیں
فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا: آیت اللّٰہ خامنہ ای

فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا: آیت اللّٰہ خامنہ ای

تہران، 12 جنوری (یو این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہو گاایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غرور میں ڈوبا ایک شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اسے یہ سمجھنا چاہیے کہ اقتدار کے عروج پر طاقتور ترین حکمرانوں کے ساتھ کیا ہوا واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل کو ایران میں فسادات کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
آرٹیفیشیل انٹلی جنس صحافت کا معاون ہے متبادل نہیں

آرٹیفیشیل انٹلی جنس صحافت کا معاون ہے متبادل نہیں

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) دنیا کے تمام شعبہ حیات پر حاوی ہوتے آرٹیفیشیل انٹلی جنس (اے آئی) کے امکانات اور خدشات پر روشنی ڈالتےہوئے معروف صحافی اسد مرزا نے کہا کہ اے آئی صحافت کا معاون ہے متبادل نہیں, یہ بات انہوں نے گزشتہ شام عالمی کتاب میلہ میں 'کونسل آف مسلم ایلڈرس'کے زیر اہتمام 'اے آئی فور ہیومنٹی: ریلیجیس پریسپکٹیوآن ایتھیکل آرٹیفیشیل انٹلی جنس' کے عنوان سے منعقدہ مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔

...مزید دیکھیں
ڈونرو ڈاکٹرائن’ کثیر قطبی دنیا کو تیز کر رہی ہے،ہند-چین اپنے تعلقات مستحکم کریں گے،جنوبی ایشیا میں تحمل بہتر حکمت عملی : جارج ییو

ڈونرو ڈاکٹرائن’ کثیر قطبی دنیا کو تیز کر رہی ہے،ہند-چین اپنے تعلقات مستحکم کریں گے،جنوبی ایشیا میں تحمل بہتر حکمت عملی : جارج ییو

از:جینت رائے چودھری اور آرتی بالی
نئی دہلی ،12دسمبر(یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ‘ڈونرو ڈاکٹرائن’ عالمی نظام میں پائے جانے والے انتشارکو تیزی کے ساتھ کثیر قطبی دنیا کی طرف منتقل کر رہی ہے، اس صورتحال میں ہندوستان اور چین اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کی طرف کام کریں گے، جبکہ ہندوستان کی اپنے پڑوس میں طویل مدتی بہترین حکمت عملی تحمل، علاقائی ایڈجسٹمنٹ اور بیرونی طاقتوں کو داخلی تقسیم سے فائدہ اٹھانے سے روکنا ہے، یہ بات سنگاپور کے سابق وزیر خارجہ اور اسٹریٹجک مفکر جارج یانگ-بون ییو نے کہی۔

...مزید دیکھیں

جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر شبانہ سفر سے گریز کریں: ٹریفک پولیس

12 Jan 2026 | 10:37 PM

سری نگر،12جنوری(یو این آئی) ٹریفک پولیس نے پیر کو ایک اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مسافروں اور ایل ایم وی چلانے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر رات کے اوقات میں سفر سے گریز کریں اور اپنی نقل و حرکت کو دن کے وقت تک محدود رکھیں۔ حکام نے کہا کہ ناشری ٹنل سے نویگ ٹنل تک رات کے دوران ہیوی موٹر وہیکلز (ایچ ایم وی) کی آمدورفت سے عام شہریوں اور ڈرائیوروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ .