Friday, Dec 12 2025 | Time 21:52 Hrs(IST)
National

چیف جسٹس کی سربراہی والی بینچ میں وقف ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ میں بدھ کوسماعت

چیف جسٹس کی سربراہی والی بینچ میں وقف ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ میں  بدھ کوسماعت

نئی دہلی،15 اپریل (یو این آئی) مرکزی سرکار کی جانب سے منظورکئے گئے وقف ترمیمی قانون2025 کے خلاف داخل عرضیوں پر کل یعنی 16؍ اپریل کو سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ سماعت کریگی جس کی سربراہی چیف جسٹس سنجیوکھنہ کریں گے یہ اطلاع جمعیۃعلماء ہند کی جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی ہے ریلیز کے مطابق بینچ کے دیگر دوجج جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کی وی وشوناتھن ہیں ، اس اہم مقدمہ پر اس وقت پورے ملک کی نظریں مرکوزہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ وقف ترمیمی قانون پر صدرجمہوریہ کے دستخط کے بعد جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے وقف ترمیم قانون کے خلاف داخل عرضی پر جلداز جلد سماعت کیئے جانے کی چیف جسٹس سنجیو کھنہ سے گذارش کی تھی ۔ وقف ترمیمی قانون پر صدرجمہوریہ کی مہر لگ جانے کے بعد مولانا ارشد مدنی نے سب سے پہلے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی تھی اور پٹیشن داخل کرتے ہوئے اس پر جلداز جلد سماعت کیئے جانے کی گذارش کی گئی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے 16؍ اپریل کو سماعت کیئے جانے کا حکم جاری ہوا۔
صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشد مدنی نے وقف ترمیمی قانون کی مختلف دفعات کو نہ صرف چیلنج کیا ہے بلکہ قانون کو نافذ العمل ہونے سے روکنے کے لئے عدالت سے عبوری ہدایت جاری کرنے درخواست کی ہے۔ مولانا مدنی کی ہدایت پر ایڈوکیٹ آن ریکارڈ فضیل ایوبی نے پٹیشن داخل کی ہے جس میں تحریر ہے کہ یہ قانون غیرآئینی ہے اور وقف انتظامیہ اور وقف کے لئے تباہ کن ہے، جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے داخل پٹیشن کا ڈائر ی نمبر 18261/2025ہے ۔پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ وقف ٹریبونل کے فیصلوں کو ختم کرنا ، مبہم مرکزی قانون اور پیچیدہ طریقہ کاروالا وقف ترمیمی ایکٹ وقف املاک کی حفاظت کی بجائے اسے کمزورکرتا ہے جو آئین ہند کی دفعات 14اور 15؍ کی سرے خلاف وزری ہے۔اخیر میں پٹیشن میں تحریر ہے کہ غیر آئینی ترمیمات کی وجہ سے وقف ایکٹ 1955کی بنیادوں کو نقصان پہنچا ہے اور یہ آئین ہند کی دفعات 14, 15, 16, 25, 26, , 300A کی خلاف وزری بھی ہے ، وقف ترمیم نے حکومت کو انتطامی کنڑول بہت زیادہ دے دیا ہے ۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
انڈیگو کو 58.75 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس

انڈیگو کو 58.75 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس

نئی دہلی، 12 دسمبر (یواین آئی) دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر کے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کا سبب بنی ایئر لائن انڈیگو کے لیے مشکلیں بڑھ گئی ہیں، اسے سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (سی جی ایس ٹی) سے متعلق ایک معاملے میں 58.75 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سابق وزیرِ داخلہ شیوراج پاٹل کا انتقال

سابق وزیرِ داخلہ شیوراج پاٹل کا انتقال

ممبئی، 12 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ شیوراج پاٹل کا طویل علالت کے بعد جمعہ کو مہاراشٹر کے لاتور میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا کو100کروڑ کا ہتک عزت نوٹس

نئی دہلی ،12دسمبریواین آئی، کانگریس پارٹی کے ترجمان اور پارٹی کے میڈیا اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمیں پون کھیڑا پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انکی ایک پوسٹ کے ردعمل میں 100کروڑ روپئے کا ہتک عزت کا دعوی کیاگیاہے ۔

...مزید دیکھیں
پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں واپسی کے لیے تیار

پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں واپسی کے لیے تیار

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) سات سال کے وقفے کے بعد فرنچائز پر مبنی پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں دوبارہ شروع ہونے والی ہے۔

...مزید دیکھیں

لوک سبھا میں شیوراج پاٹل اور پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں اراکین نے سابق مرکزی وزیر اور سابق اسپیکر شیوراج پاٹل کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اور 24 سال قبل پارلیمنٹ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو جمعہ کے روز دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
ای ڈی نے غیر قانونی کھانسی کے شربت معاملے میں تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے

ای ڈی نے غیر قانونی کھانسی کے شربت معاملے میں تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک مبینہ طور پرغیر قانونی کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے منی لانڈرنگ معاملے میں جمعہ کو تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
کیا ٹرمپ دنیا کو نئی شکل دینا چاہتے ہیں؟

کیا ٹرمپ دنیا کو نئی شکل دینا چاہتے ہیں؟

خصوصی تجزیہ: اسد مرزا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر ایک نئے عالمی اتحاد 'سي5'، یا 'کور فائیو'، کوعالمی طاقتوں کے فورم کے تورپر پیش کارنا چاہتے ہیں جس میں امریکہ، روس، چین، ہندوستان اور جاپان کو شامل کیا جائےگا۔

...مزید دیکھیں