InternationalPosted at: Jul 22 2024 10:44AM جاپان کے ایبارکی علاقے میں 4.8 شدت کا زلزلہ
ٹوکیو، 22 جولائی (یو این آئی) جاپان کے مشرقی علاقہ ایبارکی میں پیر کے روز ریکٹر اسکیل پر 4.8 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ملک کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ ٹوکیو سے شمال مشرق میں واقع جاپان کے ایبارکی علاقے میں پیر کے روز 4.8 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:07 بجے آیا۔
زلزلہ کا مرکز سطح زمین سے 90 کلومیٹر کی گہرائی میں، شمالی ایبارکی پریفیکچر میں 36.8 ڈگری شمالی عرض البلد اور 140.8 ڈگری مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے وسطی ٹوکیو میں محسوس کیے گئے۔ مگر اس سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
یو این آئی۔ م ش۔