OthersPosted at: Oct 31 2024 8:55PM بوکارو میں پٹاخوں کی دکانوں میں آگ لگ گئی، لاکھوں کا نقصان
بوکارو، 31 اکتوبر (یو این آئی) جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع کے بوکارو اسٹیل سٹی تھانہ علاقے میں پٹاخوں کی دکانوں میں آگ لگ گئی۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گرگا پل کے نزدیک عارضی طور پر قائم پٹاخوں کی کئی دکانوں میں آج شام اچانک آگ لگ گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
اس دوران بوکارو کے ایم ایل اے ویرنچی نارائن نے موقع پر پہنچ کر متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ضلع انتظامیہ اور فائر بریگیڈ متحرک ہوتے تو اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہوتا۔ انہوں نے متاثرین کو مناسب معاوضہ دیئے جانے کی مانگ کی۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2055