NationalPosted at: Oct 9 2025 4:56PM جیو کلاؤڈ گیمنگ۔ جیو گیمز ایپ پر ہائی اینڈ آن لائن گیم کھیل سکیں گے

نئی دہلی، 9 اکتوبر(یواین آئی) جیو کے چیئرمین آکاش امبانی آن لائن گیمنگ انڈسٹری کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں ہائی اینی میٹڈ یا حتیٰ کہ ہائی اینڈ انٹرایکٹو گیمز کھیلنے کے لیے اب مہنگے گیجٹس کی ضرورت نہیں ہوگی جیو کلاؤڈ گیمنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کلاؤڈ گیمز آن لائن کھیلنے کے لیے، صارفین کو صرف ایک اچھا انٹرنیٹ کنکشن اور جیو گیمز ایپ کی ضرورت ہے۔ گیمنگ لیپ ٹاپ، پی سی، اسمارٹ فونز، جیو سیٹ ٹاپ باکسز اور ویب براؤزرز پر کی جا سکتی ہے، یہ سب کچھ ڈاؤن لوڈ کیے بغیر۔ بس ایک گیم منتخب کریں اور کھیلنا شروع کریں۔ ٹیکن 7، ایلڈن اور رنگ جیسے ٹریپل اے ٹائٹل گیم، اب جیو کلاوڈ ٹیکنیک کے ذریعہ آسانی کھیلے جاسکیں گ۔
گیمرز 298 روپے والا جیو گیمز ایپ کا 28 دنوں کی ویلڈٹی والا پلان لے سکتے ہیں۔ سبسکریپن لینے پر جیو گیمز پر دستیاب 500آن لائن گیمز کھیلنے کو ملیں گے۔ مزید برآں، گیمرز سٹیم سے اپنے پسندیدہ گیمز خرید سکتے ہیں اور انہیں جیو کی کلاؤڈ گیمنگ ٹیکنالوجی میں ضم کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ گیم کا پورا تجربہ اب جیو کے کلاؤڈ گیمنگ پلیٹ فارم پر منتقل ہو جائے گا۔ جیو کی کلاؤڈ گیمنگ ٹیکنالوجی ہائی اینڈ آن لائن گیمنگ کے لیے مہنگے کنسولز کی ضرورت کو ختم کر دے گی۔ کوئی بھی بلوٹوتھ ریموٹ جیو گیمز کو گیمنگ کنسول میں بدل دے گا۔ جیو گیمز پر سٹوڈینٹس کیلئے 48 روپے کا پرو۔ پاس سبسکریپشن بھی دستیاب ہے جو تین دنوں تک ویلڈ رہتا ہے۔
جیو کی کلاؤڈ گیمنگ ٹیکنک سے امید لگائی جارہی ہے کہ اس سے ملک میں ای ۔ سپورٹس کو بڑھا ملے گا۔ ریلائنس جیو نے اس کلاوڈ گیمنگ ٹیکنالوجی کو دلی کے یشو بھومی میں چل رہی انڈیا۔ موبائل کانگریس میں نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔
یو این آئی۔ م س ۔ م الف