Thursday, Jul 10 2025 | Time 13:45 Hrs(IST)
Regional

بارہ مولہ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین مقامی ملی ٹینٹ ہلاک

بارہ مولہ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین مقامی ملی ٹینٹ ہلاک

سری نگر14 ستمبر(یو این آئی)شمالی ضلع بارہ مولہ کے کریری علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق دس سیکٹر آرمی کے کمانڈر بریگیڈیر سنجے کنوٹھ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ چیک ٹاپر کریری علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، جموں وکشمیر پولیس ، ایس او جی اور ایس ایس بی نے مشترکہ طورپر علاقے کو محاصرے میں لے کرتلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ رات گیارہ بجکر 15منٹ پر جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
بریگیڈیر سنجے کنوٹھ نے کہا :’سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی شروع کی اور رات بھر دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ ‘نہوں نے مزید بتایا کہ ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جد ید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر عمارت میں موجود تین دہشت گردوں کو مار گرایا۔
فوجی کمانڈر کے مطابق تصادم کی جگہ تین دہشت گردوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ان کے مطابق مہلوک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تصادم کے دوران تین مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے جن میں سے دو گاندربل اور ایک شوپیاں کا ساکن ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی  مبارک باد دی

وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

نئی دہلی ،10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

جموں، 10 جولائی (یو این آئی) شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
ممتا مشرقی زونل  کونسل  کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

ممتا مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

کولکاتہ، 10 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کو جھارکھنڈ کے رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔

...مزید دیکھیں

سپریم کورٹ 14 جولائی کو نمیشا کی پھانسی پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گی

10 Jul 2025 | 1:37 PM

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ قتل کے ایک کیس میں کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی یمن میں 16 جولائی کو ہونے والے پھانسی کی سزا پر روک اور اس کی رہائی کے لئے مرکزی حکومت کو سفارتی کوششیں کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ سے متعلق ایک در خواست پر 14 جولائی کو سماعت کرے گی۔