Wednesday, Nov 12 2025 | Time 19:40 Hrs(IST)
Regional

بسولی پینٹنگ — جموں کی ثقافتی پہچان، آرٹ، رنگوں کی چمک دمک اور جذباتی تاثر کی بدولت آج بھی زندہ و تابندہ

بسولی پینٹنگ — جموں کی ثقافتی پہچان، آرٹ، رنگوں کی چمک دمک  اور جذباتی تاثر کی بدولت آج بھی زندہ و تابندہ

سری نگر،9 اکتوبر(یو این آئی) جموں و کشمیر کی سرزمین اپنی بےمثال خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اپنے شاندار آرٹ کے لئے بھی مشہور ہے اور انہی روایات میں ایک نام بسولی پینٹنگ کا بھی آتا ہے،جو جموں کے ضلع کٹھوعہ کے قصبہ بسولی سے جنم لینے والی ایک دلکش اور روحانی مصوری کی روایت ہے سترہویں صدی میں شروع ہونے والا یہ آرٹ آج بھی اپنی مخصوص پہچان، رنگوں کی چمک اور جذباتی تاثر کی بدولت زندہ و تابندہ ہے۔
بسولی پینٹنگ کی ابتدا سترہویں صدی میں ہوئی جب جموں خطے کے راج درباروں میں مصوری کو مذہبی اور ثقافتی اظہار کے طور پر فروغ دیا گیا۔ اس زمانے میں بسولی ریاست کے راجہ سنگرام پال (1635–1673 اور کِرپال پال (1678–1693( جیسے حکمرانوں نے فنونِ لطیفہ کو سرپرستی دی۔ انہی ادوار میں بسولی مصوری نے جنم لیا اور بعد میں اسے پہاڑی اسکول کا پہلا مرکز قرار دیا گیا۔
اس آرٹ کی مقبولیت نے یورپی اور ایرانی اثرات کو بھی اپنے اندر سمو لیا، جس سے یہ فن اور زیادہ متنوع ہو گیا۔
وقت کے ساتھ بہت سے روایتی فنون زوال پذیر ہو گئے، لیکن بسولی پینٹنگ آج بھی زندہ ہے۔جموں کے بازاروں میں اب بھی اس طرز کی پینٹنگز فریمز، گفٹ آئٹمز، وال ہینگنگز اور سجاوٹی بورڈز کی شکل میں دستیاب ہیں۔
سیاح ان فن پاروں کو یادگار کے طور پر خریدتے ہیں، جس سے مقامی فنکاروں کو معاشی سہارا ملتا ہے۔
سنیتا دیوی، جو بسولی کٹھوعہ کی ایک مقامی فنکارہ ہیں، نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے بتایا:'میں نے یہ ہنر اپنے خاندان سے سیکھا۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس آرٹ نے مجھے پہچان دی۔ آج میں آن لائن آرڈرز کے ذریعے اچھی خاصی کمائی کرتی ہوں۔ لوگ بسولی پینٹنگ کو گھر کی سجاوٹ یا تحفے کے طور پر خریدتے ہیں'۔
جب ان سے حکومت کی جانب سے ملنے والی مدد کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا: 'بسولی پینٹنگ کو جی آئی ٹیگ تو ملا ہے، لیکن حکومت کو اس ہنر سے وابستہ فنکاروں کو مالی معاونت اور مارکیٹ کی سہولت فراہم کرنی چاہیے تاکہ یہ روایت آنے والی نسلوں تک باقی رہے'۔
موصوفہ نے کہا: 'بسولی پینٹنگ کو اگر ہم صرف ایک آرٹ فارم کہیں تو یہ اس کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ یہ دراصل جموں خطے کی تہذیبی روح ہے، جو سترہویں صدی کے درباروں سے ابھر کر آج کے گھروں تک پہنچی ہے۔ اُس زمانے میں جب مغل مصوری دہلی اور لاہور میں عروج پر تھی، بسولی کے مصوروں نے اپنی ایک الگ پہچان بنائی — ایسی پہچان جس میں مذہب، روحانیت اور مقامی لوک کہانیاں سب ایک ساتھ نظر آتی ہیں۔ ان تصویروں میں رنگ صرف سجاوٹ کے لیے نہیں ہوتے بلکہ ہر رنگ کا ایک مخصوص مطلب ہے'۔
سال 2020 میں نبارڈ اور محکمہ ہینڈی کرافٹس کی مشترکہ کوشش سے بسولی پینٹنگ کو جی آئی ٹیگ فراہم کیا گیا۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ فن خاص طور پر بسولی علاقے سے وابستہ ہے اور اس کی منفرد پہچان اسی خطے سے جڑی ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ جی آئی ٹیگ نہ صرف فنکاروں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر بسولی کی شناخت کو مزید مستحکم بناتا ہے۔
بسولی پینٹنگ محض مصوری نہیں بلکہ ایک روحانی تجربہ ہے۔
ہر تصویر میں عقیدت، محبت اور انسانی احساسات کی جھلک ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے اکثر ’روح کی زبان میں بولتی تصویر‘ کہا جاتا ہے۔
فن کے ماہرین کے مطابق یہ آرٹ کشمیر اور جموں کے روحانی ماحول، پہاڑی ثقافت، اور انسان و فطرت کے تعلق کی ایک بصری ترجمانی ہے۔
یو این آئی۔ ارشید۔ بٹ۔ ایم افضل

خاص خبریں
بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے اپنے دورے سے واپسی پر بدھ کو یہاں لوک نائک جے پرکاش اسپتال کا دورہ کیا اور دہلی دھماکے میں زخمی ہونے والے لوگوں سے ملاقات کی مسٹر مودی دھماکے کے ایک دن بعد منگل کو بھوٹان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے اور آج دوپہر واپسی پر وہ زخمیوں سے ملنے ایئرپورٹ سے سیدھے اسپتال گئے ڈاکٹروں اور اہلکاروں نے انہیں علاج سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی اور بھوٹان کے راجہ نے توانائی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم مودی اور بھوٹان کے راجہ نے توانائی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا

تھمپو، 12 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو بھوٹان کے کنگ چہارم ڈروک گیلپو جگمے سنگے وانگچک کے ساتھ توانائی، تجارت، ٹیکنالوجی اور کنیکٹیویٹی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
دہلی دھماکہ کیس میں اب تک 15 گرفتار، تین حراست میں

دہلی دھماکہ کیس میں اب تک 15 گرفتار، تین حراست میں

نئی دہلی، 12 نومبر ( یو این آئی )دہلی میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں، جو مبینہ طور پر جیشِ محمد کے لیے کام کرنے والے ایک "ڈاکٹر دہشت گرد ماڈیول" سے منسلک بتایا جا رہا ہے، اب تک 15 افراد کو گرفتار اور تین کو حراست میں لیا گیا ہے یہ گرفتاریاں جموں و کشمیر پولیس نے کی ہیں اور اب تک کل 56 ڈاکٹروں سے پوچھ گچھ ہو چکی ہے اس ماڈیول پر پیر کی شام 6 بج کر 52 منٹ پر لال قلعے میں ہونے والے دھماکے کا الزام ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے ساتھ  مالابار 2025 میں آسٹریلیا بھی شامل ہوا

ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے ساتھ مالابار 2025 میں آسٹریلیا بھی شامل ہوا

نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے ساتھ مالابار مشق میں آسٹریلیا بھی شامل ہوگیا ہے یہ ایک بڑی بحری مشق ہے جو ہند بحرالکاہل کے خطے میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کی عکاسی کرتی ہے اس مشق کو علاقائی شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے اور سمندری ڈومین میں اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے سرکاری ذرائع نے کہا، "مالابار مشق آسٹریلیا اور ہمارے ساتھی ممالک کو مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے، اجتماعی صلاحیتوں کو ہم آہنگ کرنے اور عالمی رابطوں میں پائے جانے والے خلاء کو دور کرکے ہند-بحرالکاہل کی سلامتی کو مضبوط کرنے کے قابل بناتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کولگام میں جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کے گھروں پر چھاپے: پولیس

کولگام میں جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کے گھروں پر چھاپے: پولیس

سری نگر،12 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں 2 سو سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
وادی بھر میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، سینکڑوں مقامات پر بیک وقت چھاپے، متعدد افراد گرفتار، قابلِ اعتراض مواد ضبط

وادی بھر میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، سینکڑوں مقامات پر بیک وقت چھاپے، متعدد افراد گرفتار، قابلِ اعتراض مواد ضبط

سری نگر،12نومبر(یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے وادی کے تقریباً تمام اضلاع میں ایک بڑے اور مربوط آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم جماعتِ اسلامی کے خلاف منظم کارروائی انجام دی۔

...مزید دیکھیں
اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا سلسلہ جاری

اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا سلسلہ جاری

ممبئی، 12 نومبر (یو این آئی) بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشاروں اور امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی امید میں بدھ کو مقامی اسٹاک مارکیٹوں میں ابتدائی تجارت میں اضافہ دیکھا گیا اور ہی بی ایس ای کا سینسیکس 500 پوائنٹس سے زیادہ اچھل گیا۔

...مزید دیکھیں

کولکاتہ ٹیسٹ میں بطور بلے باز کھیل سکتے ہیں دھروو جریل

12 Nov 2025 | 7:30 PM

کولکاتہ، 12 نومبر (یو این آئی ) ہندوستانی ٹیم میں وکٹ کیپر رشبھ پنت کی واپسی کے ساتھ دھروو جریل بھی بطور بلے باز پلیئنگ الیون میں شامل ہو سکتے ہیں۔ امکان ہے کہ آل راؤنڈر نیتیش کمار ریڈی کی جگہ جریل کو موقع دیا جائے، جبکہ چوٹ کے باعث ویسٹ انڈیز سیریز سے باہر رہنے والے پنت ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔.