Wednesday, Dec 10 2025 | Time 20:24 Hrs(IST)
Regional

جموں و کشمیر: پلوامہ میں دہلی دھماکے کے ملزم کا مکان منہدم کر دیا گیا

جموں و کشمیر: پلوامہ میں دہلی دھماکے کے ملزم کا مکان منہدم کر دیا گیا

سری نگر، 14 نومبر (یو این آئی) حکام نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دہلی کار دھماکے کے ملزم ڈاکٹر عمر نبی کے رہائشی مکان کو منہدم کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ اس مکان کو دوران شب کنٹرول شدہ دھماکے سے منہدم کر دیا گیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر دیا تھا اور مکینوں کو پہلے ہی اس مکان سے نکالا گیا تھا۔
اب تک کی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر عمر وہ ہیونڈائی آئی 2 چلا رہا تھا جو دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی تھی۔ دھماکے کی جگہ سے جمع کیے گئے ڈی این اے کے نمونے ڈاکٹر عمر کی والدہ سے ملنے کے بعد ان کی شناخت کی تصدیق ہوئی ہے۔
گرچہ جموں وکشمیر پولیس نے مذکورہ مکان منہدم کرنے کے بارے میں ابھی کوئی با قاعدہ بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں نوجوانوں کو ملی ٹنسی سے باز رکھنے کے لئے انجام دی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیوں کا مقصد یہ پیغام بھیجنا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوثین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی انجام دینے سے کوئی گریز نہیں کیا جائے گا۔

یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
منی پور میں صدر مرمو کے دورے سے قبل سکیورٹی فورسز کاسرچ آپریشن

منی پور میں صدر مرمو کے دورے سے قبل سکیورٹی فورسز کاسرچ آپریشن

امپھال، 10 دسمبر (یو این آئی ) صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے 11 اور 12 دسمبر کو منی پور کے مجوزہ دورے سے قبل سکیورٹی فورسز نے حساس اضلاع میں سرچ آپریشن تیز کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی نے آسام تحریک کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم مودی نے آسام تحریک کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز یوم شہداء کے موقع پر آسام تحریک کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور آسام کی ثقافت کو مضبوط کرنے اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے بنیادی مقاصد کی تکمیل کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کو دہرایا۔

...مزید دیکھیں
بہار حکومت سبھی طبقات کی ترقی و بہبود کے لیے پُرعزم: نتیش کمار

بہار حکومت سبھی طبقات کی ترقی و بہبود کے لیے پُرعزم: نتیش کمار

پٹنہ، 10 دسمبر (یو این آئی ) بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کے روز انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت سماج کے سبھی طبقات کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔

...مزید دیکھیں
اسپائس جیٹ نے 100 اضافی پروازوں کا اعلان کیا

اسپائس جیٹ نے 100 اضافی پروازوں کا اعلان کیا

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) انڈیگو کے بحران کے درمیان کفایتی ایئر لائن کمپنی اسپائس جیٹ نے موسم سرما کے شیڈول کے دوران روزانہ 100 اضافی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی نے راجہ جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

وزیراعظم مودی نے راجہ جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز سی راج گوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں بیسویں صدی کے ’’تیز ترین ذہن‘‘ رکھنے والے رہنماؤں میں شمار کیا۔

...مزید دیکھیں
ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی

ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی

ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی ) بدھ کو گھریلو شیئر بازاروں میں ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی۔

...مزید دیکھیں
جموں میں خاتون سمیت 3 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

جموں میں خاتون سمیت 3 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

جموں، 10 دسمبر (یو این آئی) منشیات کے خلاف جاری کریک ڈائون میں جموں پولیس نے ایک خاتون سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا مواد اور دو تیز دھار والے ہتھیار بر آمد کئے۔

...مزید دیکھیں