Thursday, May 22 2025 | Time 11:48 Hrs(IST)
Regional

کرگل وجے دیوس 2024: ضلع مجسٹریٹ کرگل نے ڈورن کے استعمال پر پابندی لگادی

کرگل وجے دیوس 2024: ضلع مجسٹریٹ کرگل نے ڈورن کے استعمال پر پابندی لگادی

سری نگر، 24 جولائی (یو این آئی) کرگل وجے دیوس 2024 اور اس کی تقریبات میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ کرگل نے دراس اور تحصیل کرگل میں 24 سے 26 جولائی تک ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کرگل وجے دیوس کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر دراس میں وار میموریل پر بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 26 جولائی کو لداخ یونین ٹریٹری کا دورہ کریں گے۔
ضلع مجسٹریٹ کرگل شری کانت بالا صاحب سوسے کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: 'کرگل وجے دیوس 2024 اور وی وی آئی پیز کے 25 اور 26 جولائی 2024 کے دراس کے دورے کے پیش نظر ایس ایس پی کرگل نے اس دفتر سے بغیر پائیلٹ کے فضائی گاڑیوں (ڈرون) کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لئے حکم جاری کی درخواست کی ہے تاکہ وی وی آئی پیز کی سیکورٹی کو لاحق کسی بھی خدشے کو دور کیا جاسکے'۔
حکمنامے میں کہا گیا: 'لہذا بھارتی شہری تحفظ سمیتا 2023 کی دفعہ 163 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے میں شری کانت بالا صاحب سوسے ضلع مجسٹریٹ کرگل حکم دیتا ہوں کہ 24 سے 26 جولائی تک سب ڈویژن دراس کے پورے علاقے کی حدود اور ضلع کرگل کے تحصیل کرگل کو ڈرون اڑانے کے لئے 'نو فلائنگ زون" قرار دیا گیا ہے اور ڈورن رولز 2021 کے تحت اس علاقے کو بغیر پائیلاٹ کی فضائی گاڑیاں چلانے کے لئے 'رڈ زون' قرار دیا گیا ہے'۔حکمنامے کے مطابق اس حکم کا اطلاق سیکورٹی ایجنسیوں بشمول پولیس، نیم فوجی اور ایس پی جی کے ساتھ ساتھ دفاعی فورسز پر نہیں ہوگا۔ہنگامی صورتحال اور وقت کی قلت کے پیش نظر یہ حکم یکطرفہ جاری کیا جا رہا ہے اور عوام کو مخاطب کیا جار ہا ہے۔
یہ حکم سب ڈویژن دراس اور تحصیل کرگل کے ریونیو حدود میں جاری کیا جائے گا اور محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کرگل کے ذریعے اسے ضلع کی ویب سائٹ پر پرنٹ/ ڈیجیٹل/سوشل میڈیا کے ذریعے اپ لوڈ کیا جائے گا اور اس کی کاپیاں سب ڈویژن دراس اور تحصیل کرگل کے دفاتر اور دوسرے عوامی مقامات پر چسپاں کیا جائے گا'۔حکمنامے کے مطابق ایس ایس پی کرگل مذکورہ حکم کی تعمیل کے ذمہ دار ہوں گے۔حکمنامے میں کہا گیا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بتادیں کہ سال 1999 میں کرگل میں پاکستانی فوج پر ہندوستانی فوج کی فتح کو کرگل وجے دیوس کے طور پر ہر سال منایا جاتا ہے۔سال 1999 میں پاکستانی فوج اور مختلف تنظیموں کے ملی ٹنٹوں نے دراس سے بٹالک تک لائن آف کنٹرول پر کئی چوٹیوں پر قبضہ کیا تھا۔بعد ازاں ہندوستانی فوج نے فضائی فوج کی مدد سے پاکستانی فوج اور در اندزوں کو پیچھے دھکیل دیا تھا اور تین ماہ کی جنگ کے بعد ان چوٹیوں پر واپس اپنا قبضہ جمایا تھا۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر جمعرات کی صبح بیکانیر پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

جموں، 22 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

کابل، 22 مئی (یو این آئی) افغانستان کے پڑوسی ممالک ایران اور پاکستان سے گزشتہ ہفتے 18640 ارکان پر مشتمل 3119 افغان خاندان اپنے وطن واپس لوٹے۔

...مزید دیکھیں
روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

ماسکو، 22 مئی (یو این آئی) روس کے وزیر دفاع آندرے ریمووچ بیلوسوف نے کرنل جنرل آندرے نکولاویچ مورڈویچیف کو فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن، 22 مئی (یواین آئی) واشنگٹن ڈی سی میں یہودی عجائب گھر کے قریب بدھ کی رات دیر گئے اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ہلاک کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس

بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس

سری نگر، 22 مئی (یو این آئی) منشیات کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط طے کیں

نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط طے کیں

یروشلم، 22 مئی (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے اہم شرائط رکھی ہیں، جن میں تمام یرغمالیوں کی رہائی، انکلیو کو غیر فوجی بنانا اور فلسطینی تحریک حماس کی قیادت کو وہاں سے بے دخل کرنا شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

21 May 2025 | 11:47 PM

ممبئی 21 مئی (یو این آئی) سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 73) اور نمن دھیر (ناٹ آؤٹ 24) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد جسپریت بمراہ اور مچل سینٹنر (تین -تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینس نے بدھ کو انڈٰن پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 63ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو59 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی ہے۔

ضلع بلودابازار میں دو ٹرکوں اور وین کی ٹکر میں وین ڈرائیور زندہ جل گیا، پانچ زخمی

22 May 2025 | 11:46 AM

بلودہ بازار، 22 مئی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے بلودہ بازار ضلع کے پلاری پولیس اسٹیشن کے تحت گاؤں گونڈا کے قریب دو ٹرکوں کے درمیان تصادم میں پیچھے سے آنے والی ایک وین ایک ٹرک میں گھس گئی جس سے وین اور ٹرک میں آگ لگ گئی اور وین ڈرائیور زندہ جل گیا اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔