Sunday, Sep 6 2026 | Time 14:48 Hrs(IST)
Regional

کشمیر میں فلمی صنعت کی واپسی: جنوبی ہند کی فلم ٹیم نے شوٹنگ شروع کی

کشمیر میں فلمی صنعت کی واپسی: جنوبی ہند کی فلم ٹیم نے شوٹنگ شروع کی

سری نگر،5 نومبر(یو این آئی) وادی کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے 7 ماہ بعد فلموں کی شوٹنگ کا ایک بار پھر آغاز ہوا ہے جس سے نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ سیاحتی اور مقامی کاروباری طبقے میں بھی ایک نئی اُمید جاگ اٹھی ہے جنوبی ہند کی ایک فلم ٹیم نے حال ہی میں سری نگر اور جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر شوٹنگ کا آغاز کیا ہے یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اپریل 2025 کے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کئی فلم پروڈکشن ہاؤسز نے اپنی شوٹنگز منسوخ کر دی تھیں۔ اس حملے نے وادی کے فلمی اور سیاحتی ماحول پر گہرا اثر ڈالا تھا۔ تاہم، موجودہ شوٹنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر ایک بار پھر فلم سازوں کے لیے محفوظ، پرامن اور پُرخلوص ماحول فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
گذشتہ چند ماہ کے دوران حکومتِ جموں و کشمیر، محکمہ سیاحت، اور مقامی سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے فلم یونٹس کے لیے سازگار ماحول بحال کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں حالات ایک بار پھر سازگار نظر آنے لگے ہیں۔
جنوبی ہند کی اس فلم ٹیم نے، جس کے پروجیکٹ کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا، شوٹنگ کا آغاز ڈل جھیل، چرار شریف، پلوامہ کے کچھ حصوں اور پہلگام کے مضافات میں کیا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر اور مرکزی اداکاروں نے اپنے تاثرات میں وادی کے امن و سکون کی تعریف کی۔
ان کا کہنا ہے: 'اگرچہ شروع میں اُنہیں کچھ خدشات تھے، لیکن کشمیر پہنچنے کے بعد ان کے تمام خدشات دور ہوگئے۔’ہمیں میڈیا رپورٹس سے خدشہ تھا کہ وادی میں حالات سازگار نہیں ہوں گے، مگر یہاں آ کر پتہ چلا کہ یہ جگہ نہ صرف محفوظ ہے بلکہ بے حد خوبصورت بھی ہے۔ مقامی لوگ تعاون کرتے ہیں، اور شوٹنگ کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی'۔
ماہرینِ سیاحت اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد اس فلم ٹیم کی واپسی کو کشمیر کے فلمی سیاحتی مستقبل کے لیے ایک اہم موڑ قرار دے رہے ہیں۔
وادی کی فلمی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو راج کپور سے لے کر یش چوپڑا تک کئی بڑے فلم سازوں نے یہاں کے مناظر کو اپنی فلموں کا حصہ بنایا۔تاہم، 1990 کی دہائی میں شورش کے دوران فلم سازی تقریباً بند ہوگئی تھی، جو اب رفتہ رفتہ بحال ہو رہی ہے۔
محکمہ سیاحت کے ایک سینئر افسر نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر کہا: 'یہ بہت مثبت اشارہ ہے کہ بیرونی فلم ساز دوبارہ کشمیر واپس آ رہے ہیں۔ حکومت نے ’فلم پالیسی 2021‘ کے تحت متعدد سہولیات فراہم کی ہیں، جن میں سنگل ونڈو منظوری، سیکورٹی کوآرڈی نیشن، اور مالی مراعات شامل ہیں۔ اب جب کہ جنوبی ہند کی ٹیم نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، تو ہمیں یقین ہے کہ بالی وُڈ اور دیگر علاقائی صنعتیں بھی واپس آئیں گی'۔
اس شوٹنگ سے مقامی فنکاروں، تکنیکی ماہرین، لائٹ مین، ٹرانسپورٹرز، ہوٹل مالکان، اور دیگر چھوٹے کاروباریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچا ہے۔
سری نگر کے ایک لوکیشن منیجر نے بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد تقریباً دو ماہ تک کام بند تھا۔ اب جب یہ ٹیم واپس آئی ہے تو کئی نوجوانوں کو کام ملا ہے۔ اس سے ہم سب کا حوصلہ بڑھا ہے۔
ذرائع کے مطابق، نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں بالی ووڈ، تمل، اور ملیالم فلم انڈسٹری کی متعدد ٹیمیں کشمیر میں شوٹنگ کے لیے آنے والی ہیں۔ ان میں کچھ بڑے بینرز شامل ہیں جنہوں نے پہلگام اور گل مرگ کے علاوہ بانڈی پورہ اور گریز وادی کو بھی اپنی فلم لوکیشنز میں شامل کیا ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے فلم انڈسٹری کو دوبارہ متحرک کرنے کے لیے گزشتہ چند ماہ میں کئی اقدامات کیے ہیں۔ پولیس اور ٹورازم ڈپارٹمنٹ کے درمیان ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو فلم یونٹس کو سیکورٹی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتی ہے۔
ایک سرکاری ترجمان کے مطابق فلم انڈسٹری کے لیے ’سیف شوٹنگ زونز‘ متعین کیے گئے ہیں تاکہ پروڈکشن ٹیموں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ ساتھ ہی مقامی آبادی کو بھی اس عمل میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ معاشی فوائد براہِ راست لوگوں تک پہنچ سکیں۔‘
سیاحتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کا مطلب صرف تفریحی سرگرمیوں کا آغاز نہیں بلکہ یہ کشمیر کی معیشت، ثقافت اور عالمی امیج کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔
ماہرین کے مطابق جب فلمیں کشمیر میں بنتی ہیں تو نہ صرف سیاح آتے ہیں بلکہ دنیا بھر میں وادی کی خوبصورتی کا پیغام جاتا ہے۔ جنوبی ہند کی فلم ٹیم کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ یہ کشمیر کی معیشت کے لیے نیک شگون ہے۔
محکمہ سیاحت کے ایک افسر کے مطابق یہ صرف ایک فلم کی شوٹنگ نہیں بلکہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ کشمیر ہمیشہ سے فلم سازوں کا خواب رہا ہے، اور اب جب کہ حالات بہتر ہو رہے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ وادی دوبارہ اپنی پرانی فلمی شان کو حاصل کرے گی۔
یو این آئی، ارشید بٹ، ایم افضل

خاص خبریں

مہاراشٹر میں طلبہ کی تحریک پورے سسٹم سے ٹوٹے ہوئے اعتماد کا نتیجہ: راہل

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں طلبہ کی تحریک پرکہا ہے کہ ہزاروں طلبہ پرامن طریقے سے سڑکوں پر ہیں اور اس کی وجہ صرف ایک امتحان یا بھرتی نہیں، بلکہ پورے سسٹم سے ان کا ٹوٹ چکا اعتماد ہے۔

...مزید دیکھیں

جھارکھنڈ کے وزیر سُدیویہ کمار سونو کا انتقال

رانچی/گریڈیہ، 6 ستمبر (یواین آئی) اطلاعات کے مطابق جھارکھنڈ کے کابینی وزیر اور جے ایم ایم کے سینئر لیڈر سدیبیہ کمار سونو کا گریڈیہ کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

ایف پی آئی نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں 10,289 کروڑ روپے نکال لیے

ممبئی، 6 ستمبر(یواین آئی) غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہندستانی کیپٹل مارکیٹ میں 10,289 کروڑ روپے کی خالص فروخت کی۔

...مزید دیکھیں

کچے تیل اور روپے کی چال سے شیئر بازار کی سمت طے ہوگی

ممبئی، 6 ستمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں گزشتہ ہفتے رہی گراوٹ کے بعد آنے والے ہفتے میں سرمایہ کاروں کی نظریں کچے تیل اور روپے کی چال پر رہیں گی۔

...مزید دیکھیں

چینی ایک ہفتے میں 287 روپے سستی، خوردنی تیلوں میں تیزی جاری

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) گھریلو تھوک منڈیوں میں گزشتہ ہفتے چینی 287 روپے سستی ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

این ایچ اے اے آئی کا تریشور سڑک حادثے میں آٹھ طلبہ کی موت پر اظہار تعزیت

تروواننت پورم، 6 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے کیرالہ کے تریشور ضلع میں قومی شاہراہ-66 پر سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے آٹھ طلبہ کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہریانہ اور پنجاب میں اتوار کو موسلادھار بارش کا امکان، پیر سے بارش کم ہوگی: آئی ایم ڈی

چنڈی گڑھ، 6 ستمبر (یو این آئی) ہریانہ اور پنجاب میں اتوار کو کچھ جگہوں پر بھاری بارش ہو سکتی ہے، جبکہ پیر سے بارش کافی کم ہو جائے گی۔

...مزید دیکھیں

نارائن اور پورن نے ٹی کے آر کی سی پی ایل میں کوالیفکیشن کی امیدیں برقرار رکھیں

06 Sep 2026 | 2:38 PM

کینسنگٹن، 6 ستمبر (یو این آئی) نکولس پورن کی 59 رنز کی شاندار اننگز اور سنیل نارائن کی چار وکٹوں کی عمدہ گیندبازی کی بدولت ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے کم اسکور والے میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 35 رنز سے شکست دے کر سی پی ایل 2026 میں کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔.

’ہنومان انش‘ کے سیٹ پر سخت نظم و ضبط، گالی گلوچ، نان ویج اور شراب پر تھی پابندی: وشال چترویدی

06 Sep 2026 | 12:25 PM

ممبئی، 06 ستمبر (یو این آئی) مصنف و ہدایت کار وشال چترویدی نے بتایا کہ فلم ’ہنومان انش‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر روحانی ماحول اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کئی سخت قوانین نافذ کیے گئے تھے۔ سیٹ پر گالی گلوچ، اونچی آواز میں بحث، لڑائی جھگڑے کے ساتھ نان ویج کھانے اور شراب پر مکمل پابندی تھی۔.