Monday, Sep 14 2026 | Time 05:46 Hrs(IST)
Regional

کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری، ڈی جی پی خود نگرانی کر رہے ہیں

کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری، ڈی جی پی خود نگرانی کر رہے ہیں

جموں،23مئی(یو این آئی)جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گھنے جنگلاتی علاقے چھاترو-سنگھ پورہ میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشن جمعے کو دوسرے روز بھی جاری رہا، جہاں تین سے چار جیشِ محمد سے وابستہ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاعات ہیں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) نالن پربھات آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محصور دہشت گردوں کی تعداد تین سے چار کے درمیان ہو سکتی ہے، جن میں سے بعض کا تعلق ممنوعہ تنظیم جیشِ سے ہے۔ دہشت گرد گھنے جنگلات اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے آپریشن میں پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ تاہم، فورسز نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کے تمام ممکنہ فرار کے راستے بند کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، فوج، پولیس اور سی آر پی ایف پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں وسیع علاقے میں تلاشی مہم میں مصروف ہیں۔ علاقے میں ڈرونز اور تھرمل امیجنگ آلات کی مدد سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھی جا سکے۔
جمعے کی صبح فورسز نے دوبارہ تازہ دم دستوں کے ساتھ علاقے میں سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کیا۔ جنگل میں چھپے دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
اس دوران ڈی جی پی نالن پربھات نے آئی جی پی جموں بھیم سین تُتی، ڈی آئی جی شری دھر پاٹل اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ جائے وقوع کا دورہ کیا اور آپریشن میں شریک اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کی پیشہ ورانہ لگن اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے آپریشن کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی کشتواڑ اور دیگر سینیئر افسران موقع پر ہی کیمپ کیے ہوئے ہیں تاکہ تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل قائم رہے اور آپریشن کو مؤثر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن شروع کیا ہے تاکہ چھپے ہوئے دہشت گردوں کو تلاش کر کے انہیں انجام تک پہنچایا جاسکے۔
قابل ذکر ہے کہ چھاترو کا علاقہ گزشتہ کچھ عرصے سے ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے حساس مانا جا رہا ہے اور حالیہ اطلاعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی شروع کی ہے۔
آپریشن کے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امن دشمن عناصر کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
یو این آئی- ارشید بٹ

خاص خبریں

وزیراعظم مودی کا برکس پیغام: تنازع کے بجائے تعاون، جغرافیائی سیاسی رقابت کے بجائے انسانیت

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو برکس سے اپیل کی کہ وہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی، معاشی غیر یقینی اور اسٹریٹجک رقابتوں سے دوچار دنیا کا مقابلہ زیادہ تعاون، جامع ترقی اور انسانیت کے لیے نئے عزم کے ساتھ کرے۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم مودی کی برکس سفارت کاری: مصر، قازقستان، فلپائن اور انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات پر توجہ

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو یہاں 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارت کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے مصر، قازقستان، فلپائن اور انڈونیشیا کے رہنماؤں کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

...مزید دیکھیں

برکس کی باہمی تجارت 1.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی، مزید اقتصادی انضمام کی ضرورت: پوتن

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اتوار کو کہا کہ برکس کے رکن ممالک کے درمیان باہمی تجارت 1.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

برکس نے خلیجی کشیدگی کم کرنے کا راستہ کھولا، مگر ثالثی سے گریز

جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسی دوران اتوار کو آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز کو کسی شے سے نشانہ بنائے جانے کی تشویشناک خبر سامنے آئی۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور ویتنام نے بحری اور دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

نئی دہلی، 13 ستمبر (یواین آئی) ہندوستان اور ویتنام نے بحری اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی اور یوگنڈا کی نائب صدر الُوپو نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا

نئی دہلی، 13 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو یہاں 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر یوگنڈا کی نائب صدر جیسیکا روز ایپیلی الُوپو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان 15 ستمبر سے جنوبی ایشیا کے پہلے عالمی سرکلر اکانومی فورم کی میزبانی کرے گا

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان 15 سے 18 ستمبر تک گاندھی نگر میں عالمی سرکلر اکانومی فورم (ڈبلیو سی ای ایف) 2026 کی میزبانی کرے گا، جس میں 65 سے زائد ممالک کے 2,000 سے زیادہ مندوبین شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں

شفالی اور اسمرتی کی نصف سنچریاں، ہندوستان آٹھویں بار بنا چیمپئن

13 Sep 2026 | 11:47 PM

دبئی، 13 ستمبر (یو این آئی) اوپنر بلے بازوں شفالی ورما (68) اور اسمرتی مندھانا (59) کی شاندار نصف سنچریوں، ان کے درمیان 129 رن کی افتتاحی شراکت داری اور شری چرنی (20 رن پر 4 وکٹ) کی جارح گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو اتوار کو 72 رن سے شکست دے کر آٹھویں بار خاتون ایشیا کپ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔.

بی جے پی نے ہماچل حکومت کی لاٹری اسکیم کی مخالفت کی، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

13 Sep 2026 | 9:57 PM

شملہ، 13 ستمبر (یو این آئی) ہماچل پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے چیف ترجمان اور رکن اسمبلی راکیش جموال نے اتوار کو ریاستی حکومت کی جانب سے لاٹری دوبارہ شروع کرنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مسٹر جموال نے کہا کہ ٹینڈر جمع کرانے کی ابتدائی آخری تاریخ 14 ستمبر مقرر کی گئی تھی، جسے اب کم مسابقت کی وجہ سے بڑھا کر 28 ستمبر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آخری تاریخ بڑھانے سے مجوزہ لاٹری نظام سے متعلق خدشات دور ہوں گے اور حکومت سے یہ فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی۔ مسٹر جموال کے مطابق حکومت لاٹری کو اضافی آمدنی کے ذریعہ کے طور پر دیکھ رہی ہے، جس کا.