Tuesday, Feb 10 2026 | Time 15:17 Hrs(IST)
Regional

کپواڑہ میں جاری انکائونٹر کے دوران ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک

کپواڑہ میں جاری انکائونٹر کے دوران ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک

سری نگر، 17 مارچ (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرمہورہ زچلڈارہ جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جاری انکائونٹر میں ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ہے۔
کپواڑہ کے کرمہورہ زچلڈارہ جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان پیر کی صبح ایک تلاشی آپریشن کے دوران انکائونٹر شروع ہوا۔
کشمیر زون پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: 'ہندوارہ کے کرمہورہ زچلڈارہ علاقے میں انکائونٹر شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا، 'اس انکائونٹر میں ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ مارا گیا'۔تاہم پولیس کی طرف سے اس کی فی الوقت تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے کرمہورہ زچلڈراہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
پاکستان نے ہندستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا

پاکستان نے ہندستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا

لاہور، 10 فروری (یواین آئی) حکومت پاکستان نے 15 فروری کو کولمبو میں ہندستان کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ان کی ٹیم کے بائیکاٹ کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے "حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ، ’’دوست ممالک کی درخواست کے پیش نظر، انہوں نے پاکستانی ٹیم کو ہندستان کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
شری ویشنو دیوی روپ وے پرجیکٹ کی منظوری میں کابینہ کا کوئی رول نہیں: عمر عبداللہ

شری ویشنو دیوی روپ وے پرجیکٹ کی منظوری میں کابینہ کا کوئی رول نہیں: عمر عبداللہ

جموں، 10 فروری (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے لیے روپ وے منصوبے کو منظوری دینے میں وزراتی کونسل کا کوئی کردار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ 'ریکارڈ چیک کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس منصوبے کی منظوری میں ان کی کابینہ کا کوئی رول نہیں تھا وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
بھاگوت آج نموکار تیرتھ میں جین مت کے 'کمبھ میلے' میں شرکت کریں گے

بھاگوت آج نموکار تیرتھ میں جین مت کے 'کمبھ میلے' میں شرکت کریں گے

ناسک، 10 فروری (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت منگل کو مہاراشٹر کے چاندواڑ تعلقہ کے مالسانے گاؤں میں نموکار تیرتھ کے مقام پر بین الاقوامی پنچ کلیانک اور مہامستکابھیشک تہوار میں شرکت کریں گے اس موقع پر مسٹربھاگوت پنچپرمیشتھی منڈپم کا افتتاح کریں گے اور لوگوں سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حیدرآبادی حلیم کی دھوم! اس رمضان 1000 کروڑ کے کاروبار کا امکان

حیدرآبادی حلیم کی دھوم! اس رمضان 1000 کروڑ کے کاروبار کا امکان

حیدرآباد10فروری(یواین آئی) رمضان المبارک کا مہینہ قریب آتے ہی حیدرآباد کی گلیوں میں حلیم کی خوشبو بس جاتی ہے، یوں تو شہرِ حیدرآباد میں شیر خرمہ، شاہی ٹکڑے، بریانی اور کدو کی کھیر جیسے لاتعداد پکوان اپنی پہچان رکھتے ہیں لیکن حلیم کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اس سال رمضان سے قبل ہی شہر بھر میں بڑے پیمانہ پر حلیم کے مراکز قائم ہو چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سانبہ میں جعلی کرنسی کی تحقیقات کے نتیجے میں 19 کروڑ روپے کی کوکین برآمد، ملزم گرفتار: پولیس

سانبہ میں جعلی کرنسی کی تحقیقات کے نتیجے میں 19 کروڑ روپے کی کوکین برآمد، ملزم گرفتار: پولیس

جموں، 10 فروری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں پولیس نے جعلی کرنسی کے معاملے میں گرفتار ایک ملزم سے پوچھ گچھ کے نتیجے میں 19 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی کوکین ضبط کی ہے ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سانبہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 9 ہزار روپیے کی جعلی کرنسی بر آمد کی جس کے بعد پولیس اسٹیشن بری برہمنہ کے دائرہ اختیار میں تقریباً 1937.80 گرام کوکین جیسا مواد جس کی مالیت تقریباً 19.37 کروڑ روپیے ہے، کو بر آمد کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
روس کے کراسنوڈار میں زلزلے کے تیز جھٹکے

روس کے کراسنوڈار میں زلزلے کے تیز جھٹکے

ماسکو، 10 فروری (یواین آئی/ اسپوتنک) روس کے کراسنوڈار علاقے میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے یورو-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے یہ اطلاع دی رپورٹ کے مطابق نووروسیسک کے میئر آندرے کراوچینکو نے منگل کو کہا کہ زلزلے کے جھٹکے شہر سے 30 کلومیٹر (18.6 میل) دور محسوس کیے گئے اوراس سے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
سنجے مشرا نے بابِل خان کی تعریف کی

سنجے مشرا نے بابِل خان کی تعریف کی

ممبئی، 10 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے مشرا نے حال ہی میں ایک چیٹ شو کے دوران اداکار بابل خان کی تعریف کی ہے مشرا اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم "ودھ 2" کی تشہیر کے لیے شو میں موجود تھے بات چیت کے دوران جب بابل کا تذکرہ ہوا تو انہوں نے ان کا موازنہ ان کے مرحوم والد اور لیجنڈ اداکار عرفان خان سے کیا جو کہ اپنے آپ میں ایک بڑی تعریف مانی جارہی ہے۔

...مزید دیکھیں

راجیہ سبھا میں بی جے پی رکن کے ’’منی پاکستان‘‘ بیان پر ترنمول ارکان کا سخت احتجاج

10 Feb 2026 | 2:22 PM

نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) راجیہ سبھا میں بی جے پی کے ممبرِ پارلیمنٹ سمِک بھٹاچاریہ کی جانب سے کولکاتہ پورٹ کے ایک حصے پر غیر قانونی قبضے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اسے ’منی پاکستان‘ کہنے پر اپوزیشن جماعت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے اراکین نے سخت اعتراض کیا اور ایوان کے وسط میں آ کر نعرے بازی کی۔ .

بندروں اور دوسرے آوارہ جانوروں سے باغات اور کھیت متاثر، حکومت نے متبادل کاشت کا مشورہ دے دیا

10 Feb 2026 | 3:05 PM

جموں، 10فروری (یو این آئی) جموں و کشمیر انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ مرکزی زیر انتظام علاقے خصوصاً ضلع سانبہ میں کسانوں کی کھڑی فصلیں بندروں اور آوارہ جانوروں کی وجہ سے شدید نقصان سے دوچار ہو رہی ہیں۔ یہ انکشاف اُس وقت سامنے آیا جب قانون ساز کونسل میں شری سُرجیت سنگھ سلاتھیا نے فصلوں کو درپیش اس سنگین خطرے پر حکومت سے وضاحت طلب کی۔ .