Thursday, Jul 10 2025 | Time 13:17 Hrs(IST)
Regional

ناری شکتی کو با اختیار بنانا جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: منوج سنہا

ناری شکتی کو با اختیار بنانا جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: منوج سنہا

سری نگر، 3 اکتوبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز سری نگر کے تاریخی لالچوک سے سی آر پی ایف کی خواتین بائیک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا انہوں نے کہا کہ ناری شکتی کو با اختیار بنانا اور ان کو تمام حقوق فراہم کرنا جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ ناری شکتی جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کر رہی ہیں موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار 'ایکس' پر اپنے سلسلہ وار پوسٹس میں کیا۔
انہوں نے کہا: 'سری نگر کے مشہور لالچوک سے سی آر پی ایف انڈیا خواتین بائیک مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا'۔
ان کا کہنا تھا: 'یہ مہم ملک کے 40 اضلاع کو عبور کرکے 2 ہزار 1 سو 34 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرکے 31 اکتوبر کو سابق نائب وزیر اعظم اور جدید ہندوستان کو متحد کرنے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر ایکتا نگر گجرات پہنچے گی'۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ ناری شکتی کو باختیار بنانا اور ان کو تمام حقوق فراہم کرنا جموں کشمیر انتظامیہ کا عزم اور اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا: 'ہماری بیٹیاں تعلیمی، تحقیق، اختراعات اور کاروباری شعبے میں ایک پر جوش معاشرے کی تشکیل کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے کامیابی کی سیڑھیاں طے کر رہی ہیں'۔
لیفٹیننٹ گورنر کا ایک اور پوسٹ میں کہنا تھا: 'ناری شکتی جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کر رہی ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ ناری شکتی وکسٹ بھارت کے لئے بھر پور تعاون فراہم کر رہی ہیں اور ناری شکتی سے ہی مستقبل میں انسانی وقار اور سماجی مساوات یقینی بنا جائے گا'۔

یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
ممتا مشرقی زونل  کونسل  کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

ممتا مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

کولکاتہ، 10 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کو جھارکھنڈ کے رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔

...مزید دیکھیں
حماس نے جنگ بندی کے لیے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی

حماس نے جنگ بندی کے لیے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی

یروشلم، 10 جولائی (یو این آئی) حماس نے اسرائیل کے "ضدی" رویے کی وجہ سے جنگ بندی مذاکرات کو مشکل قراردیا۔

...مزید دیکھیں
بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف ای ڈی کے مقدمات

بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف ای ڈی کے مقدمات

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سینکڑوں نوجوانوں کو بٹنگ ایپس اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

10 Jul 2025 | 1:12 PM

نئی دہلی ،10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔