Sunday, Sep 6 2026 | Time 14:50 Hrs(IST)
Regional

جنوبی کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں اور اعانت کاروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد مقامات پر چھاپےاور تلاشیاں

جنوبی کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں اور اعانت کاروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد مقامات پر چھاپےاور تلاشیاں

سری نگر،25اپریل(یو این آئی) جنوبی کشمیر کے حساس اضلاع شوپیاں، پلوامہ اور اننت ناگ میں سرگرم دہشت گردوں اور ان کے مقامی اعانت کاروں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز ایک بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا اس کارروائی کے دوران متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے، مکانات کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں کی جا رہی ہے، جس میں 26 افراد، جن میں اکثریت سیاحوں کی تھی، جاں بحق ہوئے تھے۔ سکیورٹی ایجنسیوں کو شبہ ہے کہ اس ہولناک حملے میں جنوبی کشمیر میں سرگرم دہشت گرد گروہوں اور ان کے مقامی نیٹ ورک کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوپیاں، پلوامہ، اونتی پورہ اور اننت ناگ میں درجنوں مقامات پر سکیورٹی فورسز، جن میں فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار شامل تھے، نے مشترکہ کارروائیاں انجام دیں۔ ان چھاپوں کے دوران مخصوص افراد کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا جن پر ملی ٹینٹوں کو پناہ، لاجسٹک سپورٹ یا دیگر نوعیت کی مدد فراہم کرنے کا شبہ تھا۔
ذرائع کے مطابق پہلگام حملے کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ ملی ٹینٹ نیٹ ورک کو توڑنے اور ان کے اعانت کاروں کو سامنے لانے کے لیے ایک منظم مہم شروع کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ کریک ڈاؤن مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، کیونکہ حکام نے واضح کر دیا ہے کہ پہلگام حملے میں ملوث ہر فرد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یو این آئی- ارشید بٹ

خاص خبریں

مہاراشٹر میں طلبہ کی تحریک پورے سسٹم سے ٹوٹے ہوئے اعتماد کا نتیجہ: راہل

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں طلبہ کی تحریک پرکہا ہے کہ ہزاروں طلبہ پرامن طریقے سے سڑکوں پر ہیں اور اس کی وجہ صرف ایک امتحان یا بھرتی نہیں، بلکہ پورے سسٹم سے ان کا ٹوٹ چکا اعتماد ہے۔

...مزید دیکھیں

جھارکھنڈ کے وزیر سُدیویہ کمار سونو کا انتقال

رانچی/گریڈیہ، 6 ستمبر (یواین آئی) اطلاعات کے مطابق جھارکھنڈ کے کابینی وزیر اور جے ایم ایم کے سینئر لیڈر سدیبیہ کمار سونو کا گریڈیہ کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

ایف پی آئی نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں 10,289 کروڑ روپے نکال لیے

ممبئی، 6 ستمبر(یواین آئی) غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہندستانی کیپٹل مارکیٹ میں 10,289 کروڑ روپے کی خالص فروخت کی۔

...مزید دیکھیں

کچے تیل اور روپے کی چال سے شیئر بازار کی سمت طے ہوگی

ممبئی، 6 ستمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں گزشتہ ہفتے رہی گراوٹ کے بعد آنے والے ہفتے میں سرمایہ کاروں کی نظریں کچے تیل اور روپے کی چال پر رہیں گی۔

...مزید دیکھیں

چینی ایک ہفتے میں 287 روپے سستی، خوردنی تیلوں میں تیزی جاری

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) گھریلو تھوک منڈیوں میں گزشتہ ہفتے چینی 287 روپے سستی ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

این ایچ اے اے آئی کا تریشور سڑک حادثے میں آٹھ طلبہ کی موت پر اظہار تعزیت

تروواننت پورم، 6 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے کیرالہ کے تریشور ضلع میں قومی شاہراہ-66 پر سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے آٹھ طلبہ کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہریانہ اور پنجاب میں اتوار کو موسلادھار بارش کا امکان، پیر سے بارش کم ہوگی: آئی ایم ڈی

چنڈی گڑھ، 6 ستمبر (یو این آئی) ہریانہ اور پنجاب میں اتوار کو کچھ جگہوں پر بھاری بارش ہو سکتی ہے، جبکہ پیر سے بارش کافی کم ہو جائے گی۔

...مزید دیکھیں

نارائن اور پورن نے ٹی کے آر کی سی پی ایل میں کوالیفکیشن کی امیدیں برقرار رکھیں

06 Sep 2026 | 2:38 PM

کینسنگٹن، 6 ستمبر (یو این آئی) نکولس پورن کی 59 رنز کی شاندار اننگز اور سنیل نارائن کی چار وکٹوں کی عمدہ گیندبازی کی بدولت ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے کم اسکور والے میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 35 رنز سے شکست دے کر سی پی ایل 2026 میں کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔.

’ہنومان انش‘ کے سیٹ پر سخت نظم و ضبط، گالی گلوچ، نان ویج اور شراب پر تھی پابندی: وشال چترویدی

06 Sep 2026 | 12:25 PM

ممبئی، 06 ستمبر (یو این آئی) مصنف و ہدایت کار وشال چترویدی نے بتایا کہ فلم ’ہنومان انش‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر روحانی ماحول اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کئی سخت قوانین نافذ کیے گئے تھے۔ سیٹ پر گالی گلوچ، اونچی آواز میں بحث، لڑائی جھگڑے کے ساتھ نان ویج کھانے اور شراب پر مکمل پابندی تھی۔.