Monday, Dec 8 2025 | Time 10:32 Hrs(IST)
Regional

پی ایم مودی کا دورہ کشمیر: گاندربل اور سری نگر کے مضافاتی علاقے فوجی چھاونی میں تبدیل، ڈرون کیمروں سے نگرانی

پی ایم مودی کا دورہ کشمیر: گاندربل اور سری نگر کے مضافاتی علاقے فوجی چھاونی میں تبدیل، ڈرون کیمروں سے نگرانی

سری نگر11جنوری(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے کے پیش نظر دارالحکومت سرینگر اور گاندربل میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سرینگر کی سبھی شاہراہوں پر موبائل چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی کی جا رہی ہے، وہیں گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کا کڑا پہرا بٹھایا گیا ہے۔
جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ نالین پربھات، آئی جی کشمیر وی کے بردی کے علاوہ دیگر سلامتی اداروں سے وابستہ سینئر آفیسران سونہ مرگ میں خیمہ زن ہے۔
سری نگر سونہ مرگ شاہراہ پر کئی مقامات پر ایس ایس جی کمانڈوز کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ فور شور روڈ ، حبک کراسنگ سے لے کر پاندچھ گاندربل تک چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جو سکوٹیز اور موٹر سائیکلوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے ہفتے کے روز سری نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ سری نگر میں کئی مقامات بشمول تجارتی مراکز تاریخی لالچوک، جہانگیر چوک، بتہ مالو وغیرہ میں سیکورٹی فورسز نے ناکے لگائے ہیں جہاں لوگوں کی جامہ تلاشی کی جا رہی ہے اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پیدل سفر کرنے والوں کو بھی ان ناکہ پوائنٹس پر روکا جاتا ہے اور ان کی جامہ تلاشی لی جاتی ہے اور گاڑیوں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو بھی روکا جاتا ہے اور ان کی تلاشی اور پوچھ چھ کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گگن گیر ، سونہ مرگ علاقوں کو پوری طرح سے فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ زڈ مورہ ٹنل کے اردگرد علاقوں کو ایس پی جی کمانڈوز نے اپنی تحویل میں لے کر وہاں پر کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی نیل گراٹھ ہیلی پیڈ پر اترکر گگن گیر سونہ مرگ میں زڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کریں گے۔
باوثوق ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم مودی زڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے اور اس جلسے کوکامیاب بنانے کی خاطر بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ نے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس، ، فوج ، سی آرپی ایف نے سونہ مرگ کی اونچی پہاڑیوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جدید ترین ڈرون کیمروں کے ذریعے پہاڑی علاقوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں اور ہر ایک گھنٹے کے بعد سیکورٹی انتظامات کے بارے میں سینئر عہدیدارو ں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہیں۔
پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سونہ مرگ اور گگن گیر کے پہاڑی علاقوں میں اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ 20کلومیٹر کے دائرے میں نیل گراٹھ، سونہ مرگ، گگن گیر ، ہاکنار، سرفراو ، کنگن اور دیگر علاقوں میں بھی پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ زڈ مورہ ٹنل کے افتتاح کے موقع پر موجود رہیں گے۔
زڈ مورہ ٹنل ضلع گاندربل میں گگن گیر اور سونہ مرگ شاہراہ کے درمیان 6.5کلومیٹر پر محیط ہے ۔ اس کا نام سڑک کے زڈ شکل کے حصے کے طورپر رکھا گیا ہے اور اب اس کو ٹنل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
برف باری کے بعد گگن گیر کے مقام پر کئی ہفتوں تک گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کررہ جاتی تھی تاہم اب ٹنل کی تعمیر سے اس شاہراہ پر سال بھر ٹریفک کی نقل وحمل بحال رہے گی۔

یو این آئی، ارشید بٹ

خاص خبریں
گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا کے ارپورا میں پیش آئے ہولناک آتشزدگی کے واقعے پر اتوار کے روز گہرے رنج و غم ظاہر کیا۔

...مزید دیکھیں
گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک

گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک

پنجی، 7 دسمبر (یو این آئی )
گوا کے شمالی علاقے کے اَرپورا گاؤں میں واقع ایک نائٹ کلب میں ہفتہ کی دیر رات آگ لگنے سے تقریباً 25 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
انڈیگو کو اتوار کو 1,650 پروازوں کے آپریشن کا اعتماد، تقریباً 700 ہوں گی منسوخ

انڈیگو کو اتوار کو 1,650 پروازوں کے آپریشن کا اعتماد، تقریباً 700 ہوں گی منسوخ

نئی دہلی، 7 دسمبر (یواین آئی) انڈیگو کے آپریشن میں گزشتہ چند دنوں سے جاری بحران کے درمیان ایئرلائن نے اتوار کو اعتماد ظاہر کیا ہے کہ آج نصف شب تک وہ 1,650 پروازیں چلائے گی۔

...مزید دیکھیں
سی بی آئی نے یوپی گرامین بینک کے برانچ مینیجر سمیت دو افراد کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا

سی بی آئی نے یوپی گرامین بینک کے برانچ مینیجر سمیت دو افراد کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا

نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اتوار کو اعظم گڑھ میں اتر پردیش گرامین بینک کے ایک برانچ مینیجر اور ایک کنٹریکٹ ملازم کو ایک شخص سے مبینہ طور پر بیس ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معافی دینے کی اپیل مسترد کر دی

اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معافی دینے کی اپیل مسترد کر دی

یروشلم، 07 دسمبر (یواین آئی) اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس اپیل کو مسترد کر دیا ہے، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے الزامات پر معافی دی جائے۔

...مزید دیکھیں
پرینکا گاندھی کا گوا نائٹ کلب آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

پرینکا گاندھی کا گوا نائٹ کلب آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے گوا کے اَرپورا میں نائٹ کلب آتشزدگی واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے، جس میں کم از کم 23 لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں

تاریخ میں آج کا دن

08 Dec 2025 | 8:50 AM

(9 دسمبر کی اشاعت کے لئے جاری)نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 9 دسمبر کے اہم واقعات میں شامل ہیں: .

ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کو جرمنی کے ہاتھوں 1-5 سے شکست

07 Dec 2025 | 10:42 PM

چنئی، 07 دسمبر (یو این آئی) – ہندوستانی جونیئر مرد ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ ہاکی جونیئر ورلڈ کپ 2025 کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن جرمنی کے خلاف 1-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کا واحد گول انمول ایکّا نے 51 ویں منٹ میں کیا۔ جرمنی کی جانب سے لوکاس کوسل (14 ویں اور 30 ویں منٹ)، ٹائٹس ویکس (15 ویں منٹ)، جوناس وون گیرسم (40 ویں منٹ) اور بین ہاسبیک (49 ویں منٹ) نے گول کیے۔.

عامر خان نے فلم ستارے زمین پر کی کامیابی کی وجہ بتائی

08 Dec 2025 | 10:26 AM

نئی دہلی، 8 دسمبر(یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار اور فلم ساز عامر خان نے اپنی فلم ستارے زمین پر کی کامیابی کی اصل وجہ بتائی ہے۔ عامر خان اُن بڑے سپر اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ کامیاب فلمیں دی ہیں۔ آج کے دور میں جہاں صرف بڑے پیمانے پر بنی، بھاری بھرکم فلمیں ہی سینما گھروں میں کامیاب ہو رہی ہیں، وہیں عامر خان کی ستارے زمین پر اپنی مضبوط کہانی کی بدولت سپر ہٹ ہوئی۔ اس بارے میں انہوں نے ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ میں کھل کر بات کی۔.

غیر درج فہرست ذاتوں کو ایس سی فہرست میں شامل کرنے کے سلسلے میں مرکز اور ریاستی حکومت کو نوٹس

07 Dec 2025 | 11:55 PM

نینی تال، 7 دسمبر (یو این آئی) اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے 2013-14 میں درج فہرست ذات کی فہرست میں 48 غیر درج فہرست ذاتوں کو مبینہ طور پر شامل کرنے کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے ہوم، قانون، سماجی بہبود اور بااختیار بنانے کے محکموں اور سماجی محکمہ کے پرنسپل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر جوابی حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔.