Wednesday, Jul 16 2025 | Time 13:56 Hrs(IST)
Regional

پہلگام حملے میں مقامی افراد ملوث نہیں، غیر ملکی دہشت گرد ذمہ دار: عمر عبداللہ

پہلگام حملے میں مقامی افراد ملوث نہیں، غیر ملکی دہشت گرد ذمہ دار: عمر عبداللہ

سری نگر،24جون(یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پہلگام میں پیش آئے دہشت گردانہ حملے سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ اس المناک حملے میں مقامی افراد ملوث نہیں تھے بلکہ یہ پوری کارروائی غیر ملکی دہشت گردوں نے انجام دی۔
انہوں نے این آئی اے کی جانب سے جاری تحقیقات پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔
منگل کو گلمرگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا،’پہلگام میں 26 معصوم لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے سبھی حملہ آور غیر ملکی تھے، اور اب تک کی تحقیق میں کوئی مقامی شراکت سامنے نہیں آئی ہے۔‘
انہوں نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ جن دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ضرور ہے، لیکن یہ عمل ممکنہ طور پر دباؤ یا زبردستی کے تحت ہوا ہوگا۔
عمر عبداللہ نے کہا،’ این آئی اے نے شاید یہ بھی کہا ہے کہ گرفتار شدگان کو دہشت گردوں کی مدد پر مجبور کیا گیا۔ لہٰذا اس وقت قیاس آرائی سے گریز کیا جانا چاہیے اور این آئی اے کو تحقیقات مکمل کرنے دی جانی چاہیے۔ ‘
این آئی اے کے مطابق، پرویز احمد جوٹھار ساکن بٹہ کوٹ اور بشیر احمد جوٹھار ساکن ہل پارک پہلگام نے لشکر طیبہ سے وابستہ تین پاکستانی دہشت گردوں کو حملے سے قبل موسمی جھونپڑی میں پناہ دی، خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کیں۔
وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس حساس معاملے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور تصدیق شدہ اطلاعات ہی عوام تک پہنچائیں۔
انہوں نے کہا،’ہمیں تحقیقاتی اداروں پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ جب این آئی اے مکمل چارج شیٹ داخل کرے گی، تب ہی حقائق پوری طرح سامنے آئیں گے۔‘
یاد رہے کہ جموں کی عدالت نے 23 جون کو گرفتار شدہ دونوں ملزمان کو پانچ روزہ ریمانڈ پر این آئی اے کے حوالے کیا ہے، اور اس کیس کی اگلی سماعت 27 جون کو متوقع ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ

خاص خبریں
یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے: ٹرمپ

یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے: ٹرمپ

واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ نے برازیل کے خلاف جانچ  کا کیا آغاز

امریکہ نے برازیل کے خلاف جانچ کا کیا آغاز

نیو یارک، 16 جولائی (یو این آئی) امریکہ نے برازیل کے خلاف 1974 کے تجارتی ایکٹ کی دفعہ 301 کے تحت کاروباری پالیسیوں کی جانچ شروع کی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بنگلہ دیش میں ستیہ  جیت رے کی آبائی املاک کو میوزیم بنانے  میں تعاون دینے کو تیار

ہندوستان بنگلہ دیش میں ستیہ جیت رے کی آبائی املاک کو میوزیم بنانے میں تعاون دینے کو تیار

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) ہندوستان نے بنگلہ دیش کے میمن سنگھ میں مشہور فلمساز اور ادیب ستیہ جیت رے کی آبائی املاک کو منہدم کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش حکومت سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور اس جگہ کو میوزیم کی شکل دینے پر غور کرنے کے لئے کہا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری  دورے پر

وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری دورے پر

بھوپال، 16 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج سے 19 جولائی تک اسپین کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں
پریاگ راج اور وارانسی میں گنگا کی سطح آب میں اضافہ ، انتظامیہ الرٹ

پریاگ راج اور وارانسی میں گنگا کی سطح آب میں اضافہ ، انتظامیہ الرٹ

لکھنؤ، 16 جولائی (یو این آئی) پورے شمالی ہندوستان میں بارش کے دوران اتر پردیش میں گنگا اور جمنا سمیت زیادہ تر ندیوں کی پانی کی سطح میں اضافے سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہونے لگا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کے اسکولوں کو  پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

دہلی کے اسکولوں کو پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) دہلی کے اسکولوں کو آج مسلسل تیسرے دن پانچ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی۔

...مزید دیکھیں
کیسری کے ایڈیٹر اور تلک خاندان کے وارث ڈاکٹر دیپک تلک کا انتقال، آخری رسومات آج

کیسری کے ایڈیٹر اور تلک خاندان کے وارث ڈاکٹر دیپک تلک کا انتقال، آخری رسومات آج

پونے ، 16 جولائی (یو این آئی) لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کے پڑپوتے اور معروف اخبار 'کیسری' کے ایڈیٹر ڈاکٹر دیپک تلک کا ان کی رہائش گاہ پونے میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔

...مزید دیکھیں