Sunday, Sep 6 2026 | Time 14:10 Hrs(IST)
Regional

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کل دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے، کئی اہم معاملات زیرِ بحث آنے کا امکان

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کل دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے، کئی اہم معاملات زیرِ بحث آنے کا امکان

سری نگر،18جنوری(یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کل یعنی 19 جنوری کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے سرکاری اور سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان متعدد حساس اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہےباوثوق ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی یہ ملاقات نہ صرف رسمی نوعیت کی ہے بلکہ اس میں مستقبل کے انتظامی اور سیکورٹی معاملات سے متعلق اہم فیصلوں کی بنیاد بھی پڑ سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں جموں و کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال، سرحدی کشیدگی، جاری کارروائیوں، داخلی امن و امان اور ریاستی حکمرانی سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ممکنہ طور پر مرکزی حکومت کو زمینی سطح پر عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، اور انتظامی سطح پر درپیش چیلنجوں سے بھی آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ، مختلف اضلاع میں سیکیورٹی اداروں کی تعیناتی، حالیہ آپریشنز اور امن مخالف سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اہم تبادلہ خیال زیرِ غور آئے گا۔
پالیسی حلقوں کا ماننا ہے کہ یومِ جمہوریہ سے قبل ہونے والی یہ اعلیٰ سطحی ملاقات اپنے اندر خصوصی اہمیت رکھتی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب وادی سمیت پورے جموں و کشمیر میں سیکیورٹی ایجنسیاں چوکس ہیں اور موجودہ حالات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ارشید بٹ

خاص خبریں

مہاراشٹر میں طلبہ کی تحریک پورے سسٹم سے ٹوٹے ہوئے اعتماد کا نتیجہ: راہل

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں طلبہ کی تحریک پرکہا ہے کہ ہزاروں طلبہ پرامن طریقے سے سڑکوں پر ہیں اور اس کی وجہ صرف ایک امتحان یا بھرتی نہیں، بلکہ پورے سسٹم سے ان کا ٹوٹ چکا اعتماد ہے۔

...مزید دیکھیں

جھارکھنڈ کے وزیر سُدیویہ کمار سونو کا انتقال

رانچی/گریڈیہ، 6 ستمبر (یواین آئی) اطلاعات کے مطابق جھارکھنڈ کے کابینی وزیر اور جے ایم ایم کے سینئر لیڈر سدیبیہ کمار سونو کا گریڈیہ کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

ایف پی آئی نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں 10,289 کروڑ روپے نکال لیے

ممبئی، 6 ستمبر(یواین آئی) غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہندستانی کیپٹل مارکیٹ میں 10,289 کروڑ روپے کی خالص فروخت کی۔

...مزید دیکھیں

کچے تیل اور روپے کی چال سے شیئر بازار کی سمت طے ہوگی

ممبئی، 6 ستمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں گزشتہ ہفتے رہی گراوٹ کے بعد آنے والے ہفتے میں سرمایہ کاروں کی نظریں کچے تیل اور روپے کی چال پر رہیں گی۔

...مزید دیکھیں

چینی ایک ہفتے میں 287 روپے سستی، خوردنی تیلوں میں تیزی جاری

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) گھریلو تھوک منڈیوں میں گزشتہ ہفتے چینی 287 روپے سستی ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

این ایچ اے اے آئی کا تریشور سڑک حادثے میں آٹھ طلبہ کی موت پر اظہار تعزیت

تروواننت پورم، 6 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے کیرالہ کے تریشور ضلع میں قومی شاہراہ-66 پر سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے آٹھ طلبہ کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہریانہ اور پنجاب میں اتوار کو موسلادھار بارش کا امکان، پیر سے بارش کم ہوگی: آئی ایم ڈی

چنڈی گڑھ، 6 ستمبر (یو این آئی) ہریانہ اور پنجاب میں اتوار کو کچھ جگہوں پر بھاری بارش ہو سکتی ہے، جبکہ پیر سے بارش کافی کم ہو جائے گی۔

...مزید دیکھیں

پولیس فائرنگ میں زخمی طلبہ سے راہل گاندھی کی ملاقات، کیا حکومت ان کے ٹوٹے خواب واپس لا سکتی ہے؟

06 Sep 2026 | 1:18 PM

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے پٹنہ میں پولیس کارروائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی طلبہ سے ملاقات کی اور ان کی آپ بیتی سنی۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا ان طلبہ کے ٹوٹے ہوئے خواب واپس لائے جا سکتے ہیں۔.

’ہنومان انش‘ کے سیٹ پر سخت نظم و ضبط، گالی گلوچ، نان ویج اور شراب پر تھی پابندی: وشال چترویدی

06 Sep 2026 | 12:25 PM

ممبئی، 06 ستمبر (یو این آئی) مصنف و ہدایت کار وشال چترویدی نے بتایا کہ فلم ’ہنومان انش‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر روحانی ماحول اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کئی سخت قوانین نافذ کیے گئے تھے۔ سیٹ پر گالی گلوچ، اونچی آواز میں بحث، لڑائی جھگڑے کے ساتھ نان ویج کھانے اور شراب پر مکمل پابندی تھی۔.

چنڈی گڑھ-موہالی سرحد پر کسانوں کا سات روزہ احتجاج و مظاہرہ جاری

06 Sep 2026 | 1:58 PM

موہالی، 6 ستمبر (یو این آئی) چنڈی گڑھ-موہالی سرحد پر کسانوں کا سات روزہ احتجاج و مظاہرہ اتوار کے روز بھی جاری رہا۔ کسان مختلف مطالبات کو لے کر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ان کے اہم مطالبات میں تمام فصلوں کے لیے قانونی طور پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی ضمانت اور کسانوں کے قرض معاف کرنا شامل ہیں۔.