Sunday, Jun 14 2026 | Time 02:26 Hrs(IST)
Regional

دہلی دھماکے کے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے لیکن بے گناہوں کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے: عمر عبداللہ

دہلی دھماکے کے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے لیکن بے گناہوں کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے: عمر عبداللہ

سری نگر، 18 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ نوگام پولیس اسٹیشن میں ہوئے حادثاتی دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس دھماکے کی وجہ سے جو متصل واقع مکانوں کو نقصان ہوا ہے ان کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا’میں نے وزرائے اعلیٰ کانفرنس میں بھی یہ بات کہی کہ جموں وکشمیر خاص طور پر کشمیر کے ہر مسلمان کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے، جو د ہلی دھماکے کے قصور وار ہیں ان کو سخت سزا دی جائے لیکن بے گناہوں کو اس دائرے میں نہ لایا جائے۔‘
وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں اجالا ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
نوگام دھماکے کے بارے میں انہوں نے کہا’اس کی تحقیقات جاری ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس حادثے میں کئی لوگ جاں بحق ہوئے ہیں جن میں پولیس، ایف ایس ایل کے اہلکار،سول انتظامیہ کے اہلکار اور ایک درزی شامل ہیں، یہ حادثہ کیوں ہوا، کیسے ہوا تحقیقات شروع کی گئی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا ’ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، اتنی مقدار میں یہ مواد یہاں لایا گیا، کن حالات میں لایا گیا، کن حالات میں اس کو رکھا گیا، کن حالات میں اس سے نمٹا گیا، آہستہ آہستہ ان تمام سوالوں کے جواب حاصل ہوں گے۔‘
عمر عبداللہ نے اجالا ہسپتال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سب سے پہلے بچاؤ کارروائیاں شروع کیں۔
انہوں نے کہا’ابھی بھی کئی لوگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 4 زخمی آئی سی یو میں ہیں، امید کرتا ہوں کہ سب صحتیاب ہوکر اپنے اپنے گھر جائیں گے۔‘
نوگام دھماکے کے متاثرین کے معاوضے کے بارے میں ان کا کہنا تھا ’ہم نے پہلے ہی وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے،جو مکانوں کو نقصان ہوا ہے، اس کا بھی ایک کیس بنایا جا رہا ہے چونکہ دھماکہ پولیس اسٹیشن میں ہوا ہے امید ہے محکمہ داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر کے فنڈ سے بھی مکان مالکوں کو امداد دی جائے گی۔‘
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا ’میں نے وزرائے اعلیٰ کانفرنس میں بھی یہ بات کہی کہ جموں وکشمیر خاص طور پر کشمیر کے ہر مسلمان کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے، جو دلی دھماکے کے قصووار ہیں انہیں سخت سزا دی جائے لیکن بے گناہوں ، جن کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، کو اس دائرے میں نہ لایا جائے، امید ہے کہ میری بات پر عمل کیا جائے گا۔‘
نوگام دھماکے میں جاں بحق ہونے والے درزی کے گھر کے کسی فرد کو سرکاری نوکری دینے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا ’پہلے ایس آر آو ہوتا تھا، اس کا نام بدل دیا گیا لیکن اسکیم ابھی بھی وہی ہے، جو اس طرح کے حادثوں میں جاں بحق ہوجاتے ہیں ان کو معاوضے کے طور پر سرکاری نوکری دی جاتی ہے، اس سلسلے میں بھی کیس پر عمل ہو رہا ہے۔‘
یو این آئی ایم افضل۔

خاص خبریں

مرمو نے آئی ایم اے میں نو خواتین سمیت 515 کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا

دہرادون، 13 جون (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کو اتراکھنڈ کے دہرادون میں انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) میں پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔

...مزید دیکھیں

فضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) فضایئہ کا ایک مال بردار طیارہ اے این 32 ہفتہ کو آسام کے جورهاٹ فضائیہ اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہو گیا جس میں سوارفضائیہ کے پانچ اہلکار شہید ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

جے پور پولو گراؤنڈ کی بے دخلی کے معاملے میں انڈین پولو ایسوسی ایشن کو نہیں ملی عبوری راحت

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے وزیر اعظم کے دفتر کے پاس واقع جے پور پولو گراؤنڈ سے بے دخلی کے معاملے میں حکومت کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں کی قیادت میں تبدیلی پر روشنی ڈالی، کہا کہ ہندوستان کا نوجوان ٹیلنٹ اختراع، ٹیکنالوجی اور کھیلوں میں کامیابی کو آگے بڑھا رہا ہے

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہندوستان کے نوجوانوں کو گزشتہ 12 برسوں کے دوران ملک میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیچھے محرک قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اہم اقدامات کے ذریعے بنائے گئے ایک مضبوط ایکو سسٹم نے نوجوان ہندوستانیوں کو اعتماد کے ساتھ اپنے عزائم کو پورا کرنے اور اختراع، انٹرپرینیورشپ، ٹیکنالوجی اور کھیلوں میں رہنما بن کر ابھرنے کے لیے بااختیار بنایا ہے۔

...مزید دیکھیں

عالمی ایندھن کی قیمتوں میں اچھال کے باوجود دہلی والوں کو راحت دے رہی حکومت : سود

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) دہلی کے وزیر توانائی آشیش سود نے ہفتہ کو کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان دہلی حکومت نے بجلی صارفین کو راحت دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے الیکشن کمیشن کے خلاف ملک بھر میں چلائیں گے مہم : کانگریس

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پوری طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بھاجپا) کے دباؤ میں کام کر رہا ہے اور کانگریس اس مسئلے کے خلاف ملک گیر مہم چلا کر لوگوں کو بیدار کرے گی۔

...مزید دیکھیں

لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ آرمی چیف مقرر، 30 جون سے سنبھالیں گے چارج

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو اگلا آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

'گورنر' کے شائقین کے لیے خاص آفر، ایک ٹکٹ خریدیں اور دوسری مفت پائیں

13 Jun 2026 | 3:56 PM

ممبئی، 13 جون، (یو این آئی) فلم 'گورنر' کو ناظرین کی جانب سے مل رہے مثبت ردعمل کے درمیان فلم کے پروڈیوسرز نے سنیما کے شوقین افراد کے لیے خصوصی آفر کا اعلان کیا ہے۔ اداکار منوج باجپئی کی اداکاری والی اس فلم کے لیے اب ناظرین ایک ٹکٹ خرید کر دوسری ٹکٹ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ پروڈیوسر وپل امرت لال شاہ کی اس فلم نے سنیما گھروں میں ریلیز کے بعد پہلے دن 1.10 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ یہ فلم 1991 کے معاشی بحران کے پس منظر پر مبنی ہے اور اس انجانے ہیرو کی کہانی پیش کرتی ہے جس نے ملک کو معاشی چیلنجوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔.