Wednesday, Jul 16 2025 | Time 14:21 Hrs(IST)
Regional

اسرائیل اور ایران حملے بند کرکے بات چیت کا راستہ اپنائیں: عمر عبداللہ

اسرائیل اور ایران حملے بند کرکے بات چیت کا راستہ اپنائیں: عمر عبداللہ

سری نگر،21جون(یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشرق وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل اور ایران جلد ایک دوسرے پر حملے بند کریں گے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔
گاندربل میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا، ’ہم صرف دعا اور امید ہی کر سکتے ہیں کہ یہ جنگ جلد ختم ہو۔ جو کچھ ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، صورتحال انتہائی خراب ہے۔‘
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق ایران جوہری ہتھیار کے حصول کے قریب نہیں ہے، پھر اسرائیل نے حملہ کیوں کیا؟
انہوں نے کہاکہ یہ بات کچھ دن پہلے امریکی سینیٹ اور کانگریس کے سامنے انٹیلی جنس سربراہ نے کہی۔ اگر امریکہ کو یہی لگتا ہے، تو پھر اسرائیل کا حملہ کس بنیاد پر ہوا؟ ظاہر ہے اس کے پیچھے سیاست ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ خونی سلسلہ رکے اور معاملات کو بات چیت سے حل کیا جائے۔‘‘
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز اپنے اسمبلی حلقہ گاندربل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی مطالبات پر مبنی متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔
عمر عبداللہ نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے آج ایک شادی ہال کا افتتاح کیا اور ایک پل کی تعمیر کے لیے سنگِ بنیاد رکھا جو کہ مقامی عوام کی دیرینہ مانگ تھی۔ ہم نے گاندربل میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا ہے، اور عوام کی توقعات پر پورا اُترنے کی کوشش جاری ہے۔۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت کا مقصد ہر علاقے کی یکساں ترقی کو یقینی بنانا ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اُٹھایا جائے گا۔
یو این آئی، ارشید بٹ

خاص خبریں
یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے: ٹرمپ

یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے: ٹرمپ

واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ نے برازیل کے خلاف جانچ  کا کیا آغاز

امریکہ نے برازیل کے خلاف جانچ کا کیا آغاز

نیو یارک، 16 جولائی (یو این آئی) امریکہ نے برازیل کے خلاف 1974 کے تجارتی ایکٹ کی دفعہ 301 کے تحت کاروباری پالیسیوں کی جانچ شروع کی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بنگلہ دیش میں ستیہ  جیت رے کی آبائی املاک کو میوزیم بنانے  میں تعاون دینے کو تیار

ہندوستان بنگلہ دیش میں ستیہ جیت رے کی آبائی املاک کو میوزیم بنانے میں تعاون دینے کو تیار

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) ہندوستان نے بنگلہ دیش کے میمن سنگھ میں مشہور فلمساز اور ادیب ستیہ جیت رے کی آبائی املاک کو منہدم کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش حکومت سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور اس جگہ کو میوزیم کی شکل دینے پر غور کرنے کے لئے کہا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری  دورے پر

وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری دورے پر

بھوپال، 16 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج سے 19 جولائی تک اسپین کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں
پریاگ راج اور وارانسی میں گنگا کی سطح آب میں اضافہ ، انتظامیہ الرٹ

پریاگ راج اور وارانسی میں گنگا کی سطح آب میں اضافہ ، انتظامیہ الرٹ

لکھنؤ، 16 جولائی (یو این آئی) پورے شمالی ہندوستان میں بارش کے دوران اتر پردیش میں گنگا اور جمنا سمیت زیادہ تر ندیوں کی پانی کی سطح میں اضافے سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہونے لگا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کے اسکولوں کو  پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

دہلی کے اسکولوں کو پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) دہلی کے اسکولوں کو آج مسلسل تیسرے دن پانچ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی۔

...مزید دیکھیں
کیسری کے ایڈیٹر اور تلک خاندان کے وارث ڈاکٹر دیپک تلک کا انتقال، آخری رسومات آج

کیسری کے ایڈیٹر اور تلک خاندان کے وارث ڈاکٹر دیپک تلک کا انتقال، آخری رسومات آج

پونے ، 16 جولائی (یو این آئی) لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کے پڑپوتے اور معروف اخبار 'کیسری' کے ایڈیٹر ڈاکٹر دیپک تلک کا ان کی رہائش گاہ پونے میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔

...مزید دیکھیں

ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

16 Jul 2025 | 2:20 PM

واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کو اپنی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، ان پر الزام ہے کہ وہ 2007 میں ریٹائرڈ ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ اے باب لیونسن کے اغوا میں ملوث تھے، باب لیونسن ایران کے جزیرہ کِش سے لاپتہ ہوگئے تھے۔