RegionalPosted at: Mar 23 2025 3:34PM عمرعبداللہ کا کنگن سڑک حادثے پر اظہار دکھ
سری نگر، 23 مارچ (یو این ائی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گنڈ کنگن علاقے میں پیش آنے والے بھیانک سڑک حادثے پر صدمے کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گنڈ کنگن علاقے میں اتوار کی صبح ایک مسافر بردار بس اورایک نجی گاڑی کے درمیان زوردار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین سیاحوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ 14 دیگر مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے اس سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دفتر کے 'ایکس' ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا: 'گنڈ کنگن کے قریب شاہراہ پر پیش آنے والے المناک سڑک حادثے پر گہرا دکھ ہوا جس میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں'۔
انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ حکام ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔
یو این آئی- ایم افضل