Sunday, Jun 14 2026 | Time 03:30 Hrs(IST)
Regional

ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے کانگریس کی پہل خوش آئند: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے کانگریس کی پہل خوش آئند: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

سری نگر،16جولائی(یو این آئی)جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کانگریس کی طرف سے وزیر اعظم کو ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے خط لکھنے کا خیرمقدم کیا ہے انہوں نے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم وہی مانگ رہے ہیں جو ہم سے وعدہ کیا گیا تھا وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار جموں کے مضافات میں ایک اسپتال کے افتتاحی پروگرام کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہی۔
قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکا ارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو مشترکہ خط لکھ کر آنے والے مانسون اجلاس میں جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔
عمر عبداللہ نے اس اقدام پر کانگریس قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:’یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ ہم کب سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے کہ اپوزیشن جموں و کشمیر کی آواز کو دہلی اور پارلیمنٹ میں بلند کرے۔ میں کھڑگے صاحب اور راہل گاندھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ریاستی درجے کا معاملہ مرکز کے سامنے اٹھایا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوئی نیا مطالبہ نہیں کر رہے۔ ریاستی درجہ ہمیں پارلیمنٹ میں، عدالت عظمیٰ میں اور مختلف عوامی مواقع پر بارہا وعدے کے تحت دیا جانا تھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آ چکا ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دوبارہ دیا جائے۔
جب ان سے کانگریس کی جانب سے مانسون اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کی اطلاعات سے متعلق سوال کیا گیا تو عمر عبداللہ نے کہا:’ہماری ان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ جب بات ہوگی تو ہم دیکھیں گے ہمیں کیا کرنا ہے۔‘
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کو 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا گیا تھا۔ تب سے مختلف سیاسی حلقے اور عوامی نمائندے ریاستی درجہ کی بحالی کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں۔
یو این آئی- ارشید بٹ

خاص خبریں

مرمو نے آئی ایم اے میں نو خواتین سمیت 515 کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا

دہرادون، 13 جون (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کو اتراکھنڈ کے دہرادون میں انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) میں پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔

...مزید دیکھیں

فضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) فضایئہ کا ایک مال بردار طیارہ اے این 32 ہفتہ کو آسام کے جورهاٹ فضائیہ اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہو گیا جس میں سوارفضائیہ کے پانچ اہلکار شہید ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

جے پور پولو گراؤنڈ کی بے دخلی کے معاملے میں انڈین پولو ایسوسی ایشن کو نہیں ملی عبوری راحت

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے وزیر اعظم کے دفتر کے پاس واقع جے پور پولو گراؤنڈ سے بے دخلی کے معاملے میں حکومت کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں کی قیادت میں تبدیلی پر روشنی ڈالی، کہا کہ ہندوستان کا نوجوان ٹیلنٹ اختراع، ٹیکنالوجی اور کھیلوں میں کامیابی کو آگے بڑھا رہا ہے

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہندوستان کے نوجوانوں کو گزشتہ 12 برسوں کے دوران ملک میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیچھے محرک قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اہم اقدامات کے ذریعے بنائے گئے ایک مضبوط ایکو سسٹم نے نوجوان ہندوستانیوں کو اعتماد کے ساتھ اپنے عزائم کو پورا کرنے اور اختراع، انٹرپرینیورشپ، ٹیکنالوجی اور کھیلوں میں رہنما بن کر ابھرنے کے لیے بااختیار بنایا ہے۔

...مزید دیکھیں

عالمی ایندھن کی قیمتوں میں اچھال کے باوجود دہلی والوں کو راحت دے رہی حکومت : سود

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) دہلی کے وزیر توانائی آشیش سود نے ہفتہ کو کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان دہلی حکومت نے بجلی صارفین کو راحت دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے الیکشن کمیشن کے خلاف ملک بھر میں چلائیں گے مہم : کانگریس

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پوری طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بھاجپا) کے دباؤ میں کام کر رہا ہے اور کانگریس اس مسئلے کے خلاف ملک گیر مہم چلا کر لوگوں کو بیدار کرے گی۔

...مزید دیکھیں

لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ آرمی چیف مقرر، 30 جون سے سنبھالیں گے چارج

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو اگلا آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

'گورنر' کے شائقین کے لیے خاص آفر، ایک ٹکٹ خریدیں اور دوسری مفت پائیں

13 Jun 2026 | 3:56 PM

ممبئی، 13 جون، (یو این آئی) فلم 'گورنر' کو ناظرین کی جانب سے مل رہے مثبت ردعمل کے درمیان فلم کے پروڈیوسرز نے سنیما کے شوقین افراد کے لیے خصوصی آفر کا اعلان کیا ہے۔ اداکار منوج باجپئی کی اداکاری والی اس فلم کے لیے اب ناظرین ایک ٹکٹ خرید کر دوسری ٹکٹ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ پروڈیوسر وپل امرت لال شاہ کی اس فلم نے سنیما گھروں میں ریلیز کے بعد پہلے دن 1.10 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ یہ فلم 1991 کے معاشی بحران کے پس منظر پر مبنی ہے اور اس انجانے ہیرو کی کہانی پیش کرتی ہے جس نے ملک کو معاشی چیلنجوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔.