Sunday, Feb 15 2026 | Time 03:47 Hrs(IST)
Regional

جموں و کشمیر کے تمام لوگوں نے پہلگام واقعے کی مذمت کی: راہل گاندھی

جموں و کشمیر کے تمام لوگوں نے پہلگام واقعے کی مذمت کی: راہل گاندھی

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے تمام لوگوں نے پہلگام میں پیش آنے والے بہیمانہ واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اس وقت قوم کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں انہوں نے کہا: 'میں سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت پوری قوم متحد ہے'۔ان کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کو انجام دینے کا مقصد سماج کو تقسیم کرنا ہے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں ایک مختصر پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: 'میں یہاں صورتحال کا جائزہ لینے اور اپنی طرف سے بھر پور مدد فراہم کرنے کے لئے آیا'۔
ان کا کہنا تھا: 'جموں وکشمیر کے تمام لوگوں نے اس بہیمانہ واقعے کی مذمت کی ہے اور اس وقت پوری قوم کی حمایت کر رہے ہیں'۔
مسٹر گاندھی نے کہا: 'میں زخمیوں میں سے ایک زخمی سے ملا، باقی زخمیوں اور ان کے اہلخانہ سے نہ مل سکا کیونکہ وہ واپس چلے گئے ہیں تاہم جنہوں نے اس واقعے میں اپنے پیاروں کوکھویاہے ان کے لئے میرا پیار اور محبت'۔
انہوں نے کہا: 'میں سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت پوری قوم متحد ہے'۔
کانگریس لیڈر نے کہا: 'گذشتہ روز ہماری حکومت کے ساتھ میٹنگ ہوئی، متحدہ اپوزیشن کی حیثیت سے ہم نے اس کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت جو بھی اقدام کرنا چاہتی ہے ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں'۔
ان کا کہنا تھا: 'جو کچھ پہلگام میں ہوا اس کا مقصد سماج کو تقسیم کرنا ہے اور بھائی کو بھائی سے لڑانا ہے تاہم اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر ہندوستانی ایک ہوجائے تاکہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے'۔
ان کا کہنا ہے: 'یہ دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے کہ ملک میں کچھ لوگ میرے کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں پر حملے کر رہے ہیں اس وقت ایک ہو کر دہشت گردی سے نمٹنے کی بہت ضرورت ہے'۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لیڈر آف اپوزیشن نے کہا: 'میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملا انہوں نے مجھے اس واقعے سے متعلق بریفنگ دی'۔
انہوں نے کہا: 'میں نے انہیں اپنی اور اپنی پارٹی کی طرف سے بھر پور حمایت دینے کی یقین دہانی کی'۔
قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی جمعہ کے روز اپنے ایک روزہ دورہ پر سری نگر پہنچے۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
وزیر اعظم مودی نے آسام میں شمال مشرق کی پہلے ہائی وے پر مبنی ہنگامی رن وے کا افتتاح کیا

وزیر اعظم مودی نے آسام میں شمال مشرق کی پہلے ہائی وے پر مبنی ہنگامی رن وے کا افتتاح کیا

گوہاٹی، 14 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز آسام کے ضلع ڈبروگڑھ کے علاقے موران میں شمال مشرق کی پہلی ہائی وے پر مبنی ’ایمرجنسی لینڈنگ فیسیلٹی‘(ای ایل ایف) کا افتتاح کیا، جوہندوستان کے دفاعی ڈھانچے اور آپریشنل تیاریوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

...مزید دیکھیں
طارق رحمان اقتصادی چیلنج سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کریں گے، بنگلہ دیش کے لیے اچھی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے

طارق رحمان اقتصادی چیلنج سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کریں گے، بنگلہ دیش کے لیے اچھی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے

ڈھاکہ، 14 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش کے ہونے والے وزیر اعظم طارق رحمان نے ہفتہ کو کہا کہ وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو ٹھیک کرنے، امن عامہ کو بحال کرنے اور نئی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کریں گے انہوں نے اس ہفتے کے شروع میں انتخابات میں اپنی پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد اپنی پہلی عوامی تقریر میں ایک وسیع ایجنڈے کا خاکہ پیش کیایہاں ایک ہوٹل میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین مسٹر طارق رحمان نے آنے والے چیلنجوں کو "انتہائی سنگین" قرار دیا، افراط زر کی طرف اشارہ کیا جو کئی مہینوں سے 8 فیصد سے اوپر ہے، جی ڈی پی کے ساتھ کمزور نمو 4 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے، جو ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کو ختم کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ترقی پذیر ممالک پر غیر متناسب بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا: سیتا رمن

کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ترقی پذیر ممالک پر غیر متناسب بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا: سیتا رمن

میونخ، 14 فروری (یواین آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتے کے روز جرمنی کے شہر میونخ میں ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے لیے کاربن کے اخراج کی تفریق ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کم اخراج والے ممالک کو اتنی ہی قیمت ادا کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا جتنا زیادہ اخراج والے ممالک کو محترمہ سیتا رمن، جو جرمنی کے دورے پر تھیں، "بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ کے درمیان موسمیاتی تحفظ" کے موضوع پر ایک مباحثے میں کہاکہ "یہ ممکن نہیں ہے کہ کم اخراج والے ممالک کو ایک ہی قیمت ادا کرنے پر مجبور کیا جائے۔

...مزید دیکھیں
ملک نے پلوامہ کے بہادر ہیروز کو یاد کیا؛ ان کی ہمت ہمارے اجتماعی شعور میں نقش ہے: وزیر اعظم مودی

ملک نے پلوامہ کے بہادر ہیروز کو یاد کیا؛ ان کی ہمت ہمارے اجتماعی شعور میں نقش ہے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ان 40 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جو 2019 کے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہوئے تھے، انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں ملک کو تحریک دیتی رہیں گی۔

...مزید دیکھیں
ڈیجیٹل افق: اے آئی کے ذریعے ہندوستانی خوابوں کو ملی پرواز

ڈیجیٹل افق: اے آئی کے ذریعے ہندوستانی خوابوں کو ملی پرواز

خصوصی مضمون: محمد کونین حیدر
ہندوستان اس وقت عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کا انوکھا سنگم موجود ہے،حکومتی سطح پر' سب کے لیے اے آئی ' (اے آئی فار آل) کے وژن نے ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی نئی لہر کو وسعت بخشی ہے، زراعت سے لے کر خلاء نوردی تک، ہندوستان اپنی وسیع آبادی کے ڈیٹا اور نوجوان انجینئرز کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اے آئی کے میدان میں اپنی دھاک بٹھا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
مرکزی وزراء کا راہل گاندھی پر حملہ، کہا کہ کانگریس لیڈر تجارتی معاہدے پر جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں

مرکزی وزراء کا راہل گاندھی پر حملہ، کہا کہ کانگریس لیڈر تجارتی معاہدے پر جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں

نئی دہلی/ممبئی، 14 فروری (یواین آئی) وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل اور ٹیکسٹائل کے وزیر گری راج سنگھ نے ہندوستان امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی مہم کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں مسٹر گوئل نے ہفتہ کو ممبئی میں نامہ نگاروں سے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی خود کو وہ سوالوں کے گھیرے میں لارہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہفت جہت شخصیت : حفیظ جالندھری

ہفت جہت شخصیت : حفیظ جالندھری

 خصوصی تحریر
از ڈاکٹر شگفتہ یاسمین
بیسویں صدی کے مشہور زمانہ شاعروں میں حفیظ جالندھری نے جو شہرت دوام پائی وہ اس اعتبار سے لاثانی ہے کہ ان کی تخلیق پاکستان کا قومی ترانہ بن کر سامنے آئی ، 3 مہینے 22دن میں تخلیق کردہ یہ ترانہ وہ اعزاز ہے جو بڑے نصیب سے ملتا ہے، یہی نہیں ان کے مشہور گیت 'ابھی تو میں جوان ہوں' نے ملکہ پکھراج کو بھی حیات جاودانی عطا کر دی اور ان کی آواز میں یہ گیت ان کی شناخت بن گیا۔

...مزید دیکھیں
طارق رحمان اقتصادی چیلنج سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کریں گے، بنگلہ دیش کے لیے اچھی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے

طارق رحمان اقتصادی چیلنج سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کریں گے، بنگلہ دیش کے لیے اچھی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے

14 Feb 2026 | 10:44 PM

ڈھاکہ، 14 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش کے ہونے والے وزیر اعظم طارق رحمان نے ہفتہ کو کہا کہ وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو ٹھیک کرنے، امن عامہ کو بحال کرنے اور نئی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس ہفتے کے شروع میں انتخابات میں اپنی پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد اپنی پہلی عوامی تقریر میں ایک وسیع ایجنڈے کا خاکہ پیش کیا۔.

امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف کانگریس کا پی ایچ کیو پر احتجاجی مظاہرہ، میمورنڈم پیش

14 Feb 2026 | 11:49 PM

دہرادون، 14 فروری (یو این آئی)اترکھنڈ میں کانگریس نے ہفتہ کے روز ریاستی حکومت پر امن و امان کی صورتحال کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اترکھنڈ پولیس ہیڈ کوارٹر (پی ایچ کیو) پر دھرنا دیا، اور ساتھ ہی ریاستی حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی اور لگاتار ہو رہے قتل کے واقعات پر لگام نہ لگی تو پارٹی شدید تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔.