Tuesday, Mar 25 2025 | Time 08:38 Hrs(IST)
Regional

راجوری میں وی ڈی سی ممبر کے گھر پر ملی ٹنٹوں کا حملہ، جوان زخمی

راجوری میں وی ڈی سی ممبر کے گھر پر ملی ٹنٹوں کا حملہ، جوان زخمی

جموں، 22 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں پیر کی علی الصبح ایک ولیج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی) ممبر کے گھر پر ملی ٹنٹوں کے حملے کے خلاف جوابی کارروائی میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے در افتادہ گائوں گنڈوہ میں دہشت گردوں نے پیر کی علی الصبح تین بج کر دس منٹ پر ایک وی ڈی سی ممبر کے گھر پر حملہ کر دیا-
انہوں نے کہا کہ نزدیکی واقع فوجی کیمپ کے جوانوں نے حملے کا پھرتی سے جواب دیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران ایک ملی ٹنٹ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوجی جوانوں نے اس حملے کا بھر پور جواب دے کر ایک بڑے حملے کو ناکام کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان زخمی ہوا جس کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے اور طرفین کے درمیان رک رک کر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
جسٹس یشونت ورما کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں پی آئی ایل

جسٹس یشونت ورما کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں پی آئی ایل

نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی گئی ہے جس میں دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف ان کی سرکاری رہائش گاہ میں آگ لگنے کے بعد موقع سے مبینہ طور پر بے حساب رقم کی برآمدگی کے معاملے میں پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے یہ عرضی ایڈوکیٹ میتھیوز جے نیڈم پارا، ہیمالی سریش کرنی، راجیش وشنو ادریکر اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ منشا نیمیش مہتا نے مشترکہ طور پر دائر کی ہے۔

...مزید دیکھیں
میں طلبہ کے ساتھ ان کی لڑائی میں کھڑا ہوں: راہل

میں طلبہ کے ساتھ ان کی لڑائی میں کھڑا ہوں: راہل

نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے تعلیم کے میدان میں من مانی کرکے تعلیمی نظام کو تباہ کردیا ہے، لیکن وہ اس کے خلاف طلبہ کے ساتھ لڑ رہے ہیں پیر کو یہاں جنتر منتر پر انڈیا گروپ کے طلبہ ونگ کے زیر اہتمام پارلیمنٹ مارچ کے دوران منعقدہ ایک مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ آج بی جے پی-آر ایس ایس کے لوگ تعلیمی اداروں پر قبضہ کر رہے ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک کی زیادہ تر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر آر ایس ایس کے لوگ ہیں اور وہ ملک کے تعلیمی نظام کو برباد کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا میں پھر زبردست ہنگامہ ہوا، وقفہ صفر بھی نہیں ہوسکا

لوک سبھا میں پھر زبردست ہنگامہ ہوا، وقفہ صفر بھی نہیں ہوسکا

نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار کے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے اور آئین میں تبدیلی سے متعلق بیان پر آج لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی ایک بار کے التوا کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر جگدمبیکا پال نے دوپہر 12 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی تو حکمراں پارٹی کے اراکین نے مسٹر شیو کمار کے بیان پر ہنگامہ شروع کردیا۔

...مزید دیکھیں
شناخت شدہ اضلاع میں 13.46 لاکھ سے زیادہ  نکشے شیویروں  کا انعقاد: نڈا

شناخت شدہ اضلاع میں 13.46 لاکھ سے زیادہ نکشے شیویروں کا انعقاد: نڈا

نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے کہا ہے کہ ٹی بی کے خاتمے کی حکمت عملی ’پورے سماج‘ اور ’پوری حکومت‘ کے نقطہ نظر پر مبنی ہے اور شناخت شدہ اضلاع میں 13.46 لاکھ سے زیادہ نکشے شیویر - کمیونٹی اسکریننگ اور بیداری کیمپوں کا انعقاد کیا گیا تھا، جس سے ٹی بی کے کروڑوں لوگوں کو براہ راست ضروری خدمات فراہم کی جائیں گی۔

...مزید دیکھیں
ڈی ٹی سی  14,198.86 کروڑ روپے کy آپریٹنگ نقصان میں: سی اے جی کی رپورٹ

ڈی ٹی سی 14,198.86 کروڑ روپے کy آپریٹنگ نقصان میں: سی اے جی کی رپورٹ

نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) دہلی کی ریکھا گپتا حکومت نے پیر کو قانون ساز اسمبلی میں دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کے کام کاج پر کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی زیر التوا رپورٹ پیش کی، جس میں کرایہ طے کرنے کی آزادی نہ ہونے، بسوں کے خراب رکھ رکھاؤ اور راستوں کی منصوبہ بندی میں خامی کی وجہ سے ہوئے بڑے نقصان سمیت آپریشنز میں 14,198.86 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
لکھنؤ سپر جائنٹس نے دہلی کیپٹلس کو دیا  210 رنوں کا ہدف

لکھنؤ سپر جائنٹس نے دہلی کیپٹلس کو دیا 210 رنوں کا ہدف

وشاکھاپٹنم، 24 مارچ (یو این آئی) نکولس پورن (75) اور مچل مارش (72) کی نصف سنچریوں کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے پیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے چوتھے میچ میں دہلی کیپٹلس کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا۔

...مزید دیکھیں
خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے والے ہی جیتتے ہیں: جنرل چوہان

خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے والے ہی جیتتے ہیں: جنرل چوہان

نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ جو خود کو حالات کے مطابق ڈھالتے اور مواقع کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہوتا ہے میدان جنگ میں جیت اسی کی ہوتی ہے۔

...مزید دیکھیں