Thursday, Jul 10 2025 | Time 14:01 Hrs(IST)
Regional

ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی واپسی کیلئے والدین سراپا احتجاج

ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی واپسی کیلئے والدین سراپا احتجاج

سری نگر،15جون(یو این آئی)ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی سلامتی کو لے کر والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اسی سلسلے میں اتوار کے روز درجنوں والدین نے پریس کالونی، سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت ہند سے اپنے بچوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایران میں کشمیری طلباء کی ایک بڑی تعداد مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، تاہم حالیہ بین الاقوامی تناؤ کے سبب ان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ والدین نے الزام لگایا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ، جس سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
محمد سلیم نامی ایک شہری نے بتایا:’ہم روز انٹرنیٹ اور نیوز چینلوں کے ذریعے ایران کی سنگین صورتحال دیکھ رہے ہیں، اور ہمارے بچے وہیں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہمیں سمجھ نہیں آ رہا کہ اُن کی جانیں کیسے محفوظ رہیں گی۔ ‘
والدین نے وزارت خارجہ اور جموں و کشمیر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران میں پھنسے کشمیری طلباء کی جلد از جلد واپسی کے لئے جامع اور فوری اقدام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک اپنے شہریوں کو نکالنے میں سرگرم ہیں، لیکن بھارت کی جانب سے کوئی عملی پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا ’ہمیں اپنے بچوں کی سلامتی چاہیے اور طلباء کو محفوظ وطن واپس لائیں‘۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے سبب بین الاقوامی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایسے میں ایران میں مقیم غیر ملکی طلباء، خاص طور پر بھارتی شہریوں کی سلامتی پر سوالات اٹھنا فطری ہے۔
احتجاجی والدین نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس معاملے پر فوری توجہ نہ دی تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔
یو این آئی-ارشید بٹ

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی  مبارک باد دی

وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

نئی دہلی ،10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

جموں، 10 جولائی (یو این آئی) شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
ممتا مشرقی زونل  کونسل  کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

ممتا مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

کولکاتہ، 10 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کو جھارکھنڈ کے رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔

...مزید دیکھیں

سپریم کورٹ 14 جولائی کو نمیشا کی پھانسی پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گی

10 Jul 2025 | 1:37 PM

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ قتل کے ایک کیس میں کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی یمن میں 16 جولائی کو ہونے والے پھانسی کی سزا پر روک اور اس کی رہائی کے لئے مرکزی حکومت کو سفارتی کوششیں کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ سے متعلق ایک در خواست پر 14 جولائی کو سماعت کرے گی۔

سکما میں مسلسل بارش ، معمولات زندگی درہم برہم

10 Jul 2025 | 1:50 PM

سکما، 10 جولائی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع سکما کے ڈورنپال علاقے کے پولم پلی-پالمڈاگو گاؤں تک دو مقامات پر چھ کلومیٹر سڑک اور پلیاں بنانے کی ضرورت ہے، لیکن سڑک اور پلیاں کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی گاؤں والوں کوکو فٹ پاتھ اور ندی اور نالوں کو پارکرکے ہیڈکوارٹر تک جانا پڑتا ہے۔