InternationalPosted at: Nov 14 2025 6:48PM شیخ الجامعہ اور مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے لال قلعہ کے قریب کار دھماکہ کی پرزور مذمت کی

نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی)شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے دہلی لال قلعہ کے قریب ہوئے کار دھماکے کی پُرزورزمذمت کی ہے اور معصوم شہریوں اور ملکی سیکوریٹی کو نشانہ بناکر کیے گئے حملے کو ’دہشت گردی کا بزدلانہ اور قبیح عمل بتایا ہے‘ پروفیسر آصف نے دہشت گردانہ حملے پر صدمے اور افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے جس نے پورے ملک کو ہلادیا کہا کہ”اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیاں اس ملک کی قدروں، اصول اور ہماری ثروت مند تہذیب و تمدن اور امن،ہم آہنگی اور اتحاد کی اقدار کے خلاف ہیں۔ہندوستانی فلسفیوں اور مفکرین نے زمانہ قدیم سے اور عہد حاضر میں خاص طورپر وزیر اعظم نریندر مودجی نے ان اقدار کو دنیا بھر میں پھیلایاہے۔بحران کے اس دور میں جامعہ ملیہ اسلامیہ ہندوستان سرکار کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کی اس کی تمام صورتوں کے خلاف قطعی عدم تحمل کی پالیسی کے اس کے غیر متزلزل عہد کے ساتھ ہے اور اس منحوس دن اپنی جانیں گنوانے والوں کے کنبوں کے لیے ہم گہری ہمدردی اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔“
پروفیسر رضوی نے لا ل قلعہ کار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ”اس طرح کے غیر انسانی،بدقسمت اور سخت پریشان کن حملے صرف اس عظیم ملک کی بنیادی اخلاقیات پر حملہ نہیں بلکہ ہندوستان کی قومی سیکوریٹی پر بھی حملہ ہیں۔یہ اس ملک کے ہر ایک شہری کے تحفظ اور اس کی سیکوریٹی کو کمزور کرتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔