Wednesday, Jul 16 2025 | Time 14:24 Hrs(IST)
National

شیخ الجامعہ اور مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایس سی،ایس ٹی اور اوبی سی طلبہ کی بہبود سے متعلق وزیر روندر اندراج سنگھ سے ملاقات

شیخ الجامعہ اور مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایس سی،ایس ٹی اور اوبی سی طلبہ کی بہبود سے متعلق وزیر روندر اندراج سنگھ سے ملاقات

نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) پروفیسر مظہر آصف، شیخ الجامعہ، میہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے قومی راجدھانی دہلی میں ایس سی،ایس ٹی اور اوبی سی کی ترقی و بہبود کے وزیر رویندر اندراج سنگھ سے کل ملاقات کی۔ملاقات کا مقصدجامعہ میں زیر تعلیم درج فہرست ذات(ایس سی) درج فہرست قبائل(ایس ٹی) دیگر پسماندہ طبقات(او بی سیز) طلبہ کی تعلیمی پیش قدمی اور ہمہ جہت ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
ملاقات کے دوران شیخ الجامعہ اور مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایس سی،ایس ٹی اور اوبی سی طلبہ کی مدد اور ان کی تعلیمی کارکردگی مزید بہتر کرنے اور اپنے شعبوں میں فضیلت کے حصول کے لیے جامعہ انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر رضوی نے علمی اور پیشہ ورانہ طورپر ان طبقات کے طلبہ کو تعاون دینے کے لیے جاری پہل اور اقدامات کا اجمالی جائزہ پیش کیا۔ تبادلہ خیال میں ایس سی،ایس ٹی اور او بی سی طلبہ و طالبات کے لیے دارالاقامہ کی تعمیر کی تجویز کا اہم پہلو بھی شامل تھا۔وزیر موصوف روندر اندراج سنگھ نے اس پہل کے لیے تعاون دینے کی بات کہی اور یونیورسٹی کو یقین دلایا کہ ان کی وزارت اس پروجیکٹ کی خلوص دل سے حمایت اور تائید کرتی ہے۔
وزیر موصوف نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ (آر سی اے) کی شان دار کارکردگی کی تعریف جس نے سالانہ بڑی تعداد میں سول سرونٹس اور دیگر عہدوں کے اہل کار ملک کی خدمت کے لیے تیار کیے ہیں۔
پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے میں آرسی اے کے اہم رول کو تسلیم کرتے ہوئے جناب سنگھ نے آرسی اے میں ایس سی،ایس ٹی اور اوبی سی امیدواروں کی نشستیں کی تعداد بڑھانے کی یونیورسٹی کی تجویز کوبھی مثبت انداز میں لیا اور جامعہ کی آر سی اے میں رجسٹرڈ ایس سی،ایس ٹی اور اوبی سی کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے اپنے تعاون کا اظہار کیا۔
وزیر موصوف کے ساتھ ملاقات مثبت اور کامیاب رہی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نے شمولیت والی تعلیم اور بہتر تدریس، تربیت،تحقیق اور پیشہ ورانہ ترقی کے ساتھ ساتھ پسماندہ طبقات کے بچوں کے لیے امداد و تعاون کے نظام کو بہتر کرنے اور اسے فروغ دینے کی راہ میں ایک اور قدم آگے بڑھایا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے: ٹرمپ

یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے: ٹرمپ

واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ نے برازیل کے خلاف جانچ  کا کیا آغاز

امریکہ نے برازیل کے خلاف جانچ کا کیا آغاز

نیو یارک، 16 جولائی (یو این آئی) امریکہ نے برازیل کے خلاف 1974 کے تجارتی ایکٹ کی دفعہ 301 کے تحت کاروباری پالیسیوں کی جانچ شروع کی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بنگلہ دیش میں ستیہ  جیت رے کی آبائی املاک کو میوزیم بنانے  میں تعاون دینے کو تیار

ہندوستان بنگلہ دیش میں ستیہ جیت رے کی آبائی املاک کو میوزیم بنانے میں تعاون دینے کو تیار

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) ہندوستان نے بنگلہ دیش کے میمن سنگھ میں مشہور فلمساز اور ادیب ستیہ جیت رے کی آبائی املاک کو منہدم کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش حکومت سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور اس جگہ کو میوزیم کی شکل دینے پر غور کرنے کے لئے کہا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری  دورے پر

وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری دورے پر

بھوپال، 16 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج سے 19 جولائی تک اسپین کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں
پریاگ راج اور وارانسی میں گنگا کی سطح آب میں اضافہ ، انتظامیہ الرٹ

پریاگ راج اور وارانسی میں گنگا کی سطح آب میں اضافہ ، انتظامیہ الرٹ

لکھنؤ، 16 جولائی (یو این آئی) پورے شمالی ہندوستان میں بارش کے دوران اتر پردیش میں گنگا اور جمنا سمیت زیادہ تر ندیوں کی پانی کی سطح میں اضافے سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہونے لگا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کے اسکولوں کو  پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

دہلی کے اسکولوں کو پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) دہلی کے اسکولوں کو آج مسلسل تیسرے دن پانچ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی۔

...مزید دیکھیں
کیسری کے ایڈیٹر اور تلک خاندان کے وارث ڈاکٹر دیپک تلک کا انتقال، آخری رسومات آج

کیسری کے ایڈیٹر اور تلک خاندان کے وارث ڈاکٹر دیپک تلک کا انتقال، آخری رسومات آج

پونے ، 16 جولائی (یو این آئی) لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کے پڑپوتے اور معروف اخبار 'کیسری' کے ایڈیٹر ڈاکٹر دیپک تلک کا ان کی رہائش گاہ پونے میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔

...مزید دیکھیں