Saturday, Apr 18 2026 | Time 12:12 Hrs(IST)
Regional

ملک میں بچوں کومزدوری سے آزاد کرانے میں تلنگانہ سرفہرست:چائلڈ لیبر رپورٹ

ملک میں بچوں کومزدوری سے آزاد کرانے میں تلنگانہ سرفہرست:چائلڈ لیبر رپورٹ

نئی دہلی،23جون (یو این آئی) ملک میں بچوں کی حفاظت اوران کی بحالی کے لیے سول تنظیموں کے سب سے بڑے نیٹ ورک جسٹ رائٹس فار چلڈرن (جے آر سی) کے ملک بھر میں 250 سے زیادہ شراکت دار تنظیموں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی مدد سے گزشتہ ایک سال میں ملک میں 38,388 چھاپے میں 53,651 بچہ مزدوروں کو آزاد کیا گیا۔ ان میں سے 90 فی صد بچے ایسے شعبوں میں کام کر رہے تھے جن کو حکومت ہنداور بین الاقوامی محنت تنظیمیں مزدوری کی سب سے بدترین شکل سمجھتی ہیں، ان میں اسپاس، مساج پارلر اور آرکسٹرا جیسی صنعتیں شامل ہیں جہاں بچوں کو جسم فروشی، چائلڈ پورنوگرافی یا جبری جنسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان حقائق کا انکشاف چائلڈ لیبر پر ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ چھاپوں کے ساتھ ساتھ تلنگانہ بھی بچوں کو مزدوری سے آزاد کرانے میں سرفہرست ہے۔ سال 2024-25 میں بچوں کو بچہ مزدوری سے آزاد کرانے میں تلنگانہ ملک میں سرفہرست رہا، جہاں 11,063 بچوں کو بچایا گیا، اس کے بعد بہار، راجستھان، اتر پردیش اور دہلی کا نمبر آتا ہے۔ بہار میں 3,974، راجستھان میں 3,847، اتر پردیش میں 3,804 اور دہلی میں 2,588 بچوں کو چائلڈ لیبر سے آزاد کیا گیا۔
اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جے آر سی کے قومی کنوینر روی کانت نے کہا کہ بچوں کی اتنی بڑی تعداد میں بچہ مزدوری کی سب سے قبیح شکل میں استعمال یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت اور سول سوسائٹی کی تمام تر کوششوں کے باوجود، بچوں کو بچہ مزدوری سے آزاد کرنے کا ہمارا قومی عزم اب بھی نامکمل ہے۔ ہندوستان بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے کنونشن 182 کا دستخط کنندہ ہے، یعنی بچوں کے خلاف تمام خطرناک معاہدوں کو ختم کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی معاہدے کا اظہار کیا گیا ہے۔ چائلڈ لیبر کے حوالے سے ہندوستان اس سمت میں بامعنی کوششیں کر رہا ہے جس کے خوشگوار نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔
انہوں مزیدنے کہاکہ اس رپورٹ نے یہ حقیقت واضح کی ہے کہ قانونی کارروائیاں لوگوں کے ذہنوں میں قانون کا خوف پیدا کرتی ہیں جو بچہ مزدوری کے خلاف روکاوٹ کا کام کرتی ہیں، بچوں سے انصاف اسی وقت ہو گا جو چائلڈ لیبر کی بدترین شکلوں کا شکار ہیں جب مجرموں کو سزا ملے گی اور متاثرین کے تحفظ اور بحالی کے مضبوط انتظامات ہوں گے۔ ان بچوں کو خود انحصار بنانے کے لیے بحالی کی جامع پالیسی پر کام کرنا چاہئے۔
'بلڈنگ دی کیس فار زیرو: ہاو پراسیکیوشن ایکٹ بطور ٹپنگ پوائنٹ ٹو اینڈ چائلڈ لیبر'، انڈیا چائلڈ پروٹیکشن کے ریسرچ ڈویژن، سینٹر فار لیگل ایکشن اینڈ بیہیوئیر چینج (C-Lab) کے ذریعے تیار کردہ اس رپورٹ میں کئی سفارشات بھی کی گئی ہیں، خاص طور پر بچہ مزدوریکے خاتمے کے لیے قانونی اقدامات، تعلیم اور بحالی پر زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جب تک مجرموں کے خلاف سخت اور فوری قانونی کارروائی نہیں کی جاتی، بچہ مزدوری کو روکنا مشکل ہے۔ رپورٹ میں پالیسی میں مجموعی تبدیلیوں، سرکاری خریداری میں بچہ مزدوری کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی، خطرناک صنعتوں کی فہرست میں توسیع، ریاستوں کو ان کی مخصوص ضروریات کے مطابق پالیسیاں بنانے کے قابل بنانے، بچہ مزدوری کے خاتمے کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف 8.7 کی آخری تاریخ کو 2030 تک بڑھانے اور ان کے خلاف سخت اور فوری قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف

خاص خبریں
لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی

لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا کے بجٹ اجلاس کے ہفتہ کو ختم ہونے کے ساتھ ہی ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

...مزید دیکھیں
راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) پارلیمنٹ کے توسیع شدہ بجٹ اجلاس کے اختتام کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی ہفتہ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ کو  آخر ہفتہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اچھے امکانات کی توقع

ٹرمپ کو آخر ہفتہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اچھے امکانات کی توقع

واشنگٹن ، 18 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے اچھے امکانات کی توقع کرتے ہیں، انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے چند اختلافات حل ہونا باقی ہیں۔

...مزید دیکھیں

شینگن قوانین میں سختی کے جواب میں روس یورپی شہریوں کے لیے سرحدیں بند نہیں کرے گا: گروشکو

ماسکو، 18 اپریل (یو این آئی) روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے اسپوتنک کو بتایا کہ روس، روسیوں کے لیے شینگن ویزا قوانین میں سختی کے جواب میں یورپی شہریوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔

...مزید دیکھیں

امریکہ نے 17 اپریل تک بحری جہازوں پر لدے روسی تیل کی فروخت کی اجازت دی: محکمہ خزانہ

واشنگٹن، 18 اپریل (یو این آئی) امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے روسی تیل کی فراہمی اور فروخت کے لیے ایک عمومی لائسنس جاری کیا ہے، جس میں 17 اپریل تک بحری جہازوں پر لدے ہوئے خام تیل پر امریکی پابندیوں میں نرمی کی توسیع کی گئی ۔

...مزید دیکھیں

وفاقی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش تھی ناری شکتی ترمیمی بل: اجے رائے

لکھنؤ، 18 اپریل (یو این آئی) پارلیمنٹ میں ناری شکتی ادھینیم ترمیمی بل کے گرنے کے بعد سیاسی بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔

...مزید دیکھیں

جھنڈے کے تنازع پر پتھراؤ، 11 نامزد اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر

وارانسی، 18 اپریل (یو این آئی) اتر پردیش میں وارانسی ضلع کے چولاپور تھانہ علاقے کے تحت نہیا گاؤں میں مرکزی دروازے پر جھنڈا لگانے کے تعلق سے پیدا ہوا تنازع جمعہ کو تشدد میں بدل گیا۔

...مزید دیکھیں
راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

18 Apr 2026 | 12:11 PM

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) پارلیمنٹ کے توسیع شدہ بجٹ اجلاس کے اختتام کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی ہفتہ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے قانون سازی کی دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد بجٹ اجلاس کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اختتامی خطاب میں بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں ہوئے اہم کام کاج کی اطلاع دی اور پھر ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔.

آئی پی ایل 2026: گجرات ٹائٹنز کی مسلسل تیسری جیت، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست

17 Apr 2026 | 11:35 PM

احمد آباد،17 اپریل ( یو این آئی)گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2026 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو دو گیندیں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس فتح کے ہیرو کپتان شبھمن گل رہے، جنہوں نے 86 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کو جیت دلائی بلکہ ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 'آرنج کیپ' پر بھی قبضہ جما لیا۔181 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کی شروعات مستحکم رہی۔ سائی سدرشن اور شبھمن گل نے پہلے وکٹ کے لیے 57 رنز جوڑے۔ سدرشن 22 رنز بنا کر سنیل نارائن کا شکار بنے۔ جوس بٹلر نے جارحانہ 25 رنز (15 گیندیں) بنائے، جبکہ واشنگٹن سندر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شبھمن گل نے .

پلکت سمراٹ نے کی تاریخ رقم ، لائیو باکسنگ میچ میں مشغول پہلے ہندوستانی اداکار بنے

18 Apr 2026 | 11:54 AM

ممبئی، 18 اپریل (یو این آئی) ریئل اور ریلیٹی کے درمیان حدیں توڑتے ہوئے اداکار پلکٹ سمراٹ نے "گلوری" کے ٹریلر لانچ کے موقع پر پروفیشنل باکسر نیرج گوئت کے ساتھ ایک زبردست لائیو باکسنگ میچ سے سب کو دنگ کردیا۔ یہ مقابلہ محض ایک پروموشنل اسٹنٹ نہیں تھا، بلکہ ایک حقیقی، طاقتور مقابلہ تھا جس نے سامعین کو دنگ کر دیا اور انڈسٹری کی توجہ حاصل کی۔ سخت تیاری، نظم و ضبط اور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے، پلکیت نہ صرف اعتماد کے ساتھ رنگ میں داخل ہوئے بلکہ نیرج گویت جیسے تجربہ کار حریف سے بھی مقابلہ کیا۔ .

جھنڈے کے تنازع پر پتھراؤ، 11 نامزد اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر

18 Apr 2026 | 11:43 AM

وارانسی، 18 اپریل (یو این آئی) اتر پردیش میں وارانسی ضلع کے چولاپور تھانہ علاقے کے تحت نہیا گاؤں میں مرکزی دروازے پر جھنڈا لگانے کے تعلق سے پیدا ہوا تنازع جمعہ کو تشدد میں بدل گیا۔ دو تنظیموں کے درمیان تصادم اور پتھراؤ کے دوران اے سی پی اور دروغہ سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔.