Wednesday, Aug 19 2026 | Time 23:33 Hrs(IST)
Others

باپ کی گھڑی بیچ کر خوابوں کی تعبیر کے لئے نکلے تھے جوبلی کمار

باپ کی گھڑی بیچ کر خوابوں کی تعبیر کے لئے نکلے تھے جوبلی کمار

(20 جولائی یوم پیدائش کے موقع پر)
ممبئی، 19 جولائی (یو این آئی) بالی وڈ میں جوبلی کمار کے نام سے مشہور راجندر کماور نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی بہترین ادکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا  راجندر کمار کو اپنے کیریئر کے آغاز میں کافی جد و جہد کا سامنا کرنا پڑا تھا  راجندر کمار کی پیدائش 20 جولائی 1929 کو پنجاب کے سیالکوٹ شہر میں ایک متوسط گھرانے میں ہوئی تھی راجندر بچپن سے ہی اداکار بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے راجندر کمار جب اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے بمبئی پہنچے تو ان کی جیب میں صرف 50 روپے تھے۔ یہ پیسے بھی انہوں نے اپنے والد کی دی ہوئی گھڑی کو فروخت کرکے حاصل کئے تھے۔ان کی گھڑی 63 روپے میں فروخت ہوئی تھی ۔ ان پیسوں میں سے راجندر نے 13 روپے کا فرنٹیئر میل کا ٹکٹ خریدا تھا۔ بمبئی پہنچنے پر راجندر کمار کو نغمہ نگار راجندر کرشن کی مدد سے فلمساز و ہدایت کار ایچ ایس رویل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے طور پر150 روپے ماہانہ پر کام کرنے کا موقع ملا۔
سال 1950 میں راجندر کمار کو پہلی بار دلیپ کے ساتھ فلم جوگن میں کام کرنے کا موقع ملا۔ سال 1950 سے 1957 تک وہ بالی وڈ میں مقام حاصل کرنے کے لئے جد وجہد کرتے رہے۔ جوگن فلم کے بعد انہیں جو بھی فلم ملی وہ اسے قبول کرتے چلے گئے۔ اس دوران انہوں نے طوفان اور دیا نیز آواز، ایک جھلک جیسی کئی فلموں میں اداکاری کی لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی۔
سال 1957 میں راجندر کمار کو محبوب خان کی مشہور فلم مدر انڈیا میں ایک ہزار روپے مہینہ کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم پوری طرح اداکارہ نرگس پر مبنی ہونے کے باوجود راجندر کمار نے اپنے چھوٹے سے کردار کے ذریعہ ناظرین کے دل جیت لئے۔ اس کے بعد ان کی گونج اٹھی شہنائی، قانون، سسرال، گھرانہ، آس کا پنچھی اور دل ایک مندر جیسی فلمیں منظر عام پر آئیں۔ ان فلموں نے راجندر کو اس مقام تک پہنچا دیا کہ وہ اپنی پسند کی فلموں کو انتخاب کرسکتے تھے۔
سال 1959 میں وجے بھٹ کی ریلیز ہونے والی بہترین موسیقی سے آراستہ فلم گونج اٹھی شہا ئی ریلیز ہوئی جو راجندر کے فلمی کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔ وہیں سال 1963 میں ریلیز ہونے والی فلم میرے محبوب کی زبردست کارمیابی کے بعد راجندر کمار شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔
راجندر کبھی کسی خاص امیج میں نہیں بندھے۔ اس لئے ان فلموں کی کامیابی کے بعد بھی انہوں نے سال 1964 میں ریلیز ہوئی فلم سنگم میں راج کپور کے ساتھ معاون ہیرو کا کردار قبول کرلیا جو ان کی فلمی شخصیت سے میل نہیں کھاتا تھا۔ اس کے باوجودیہاں بھی راجندر ، ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ سال 1963 سے 1966 کے درمیان راجندر انے اپنی کامیابی کے سنہرے دور میں لگاتار چھ ہٹ فلمیں دیں۔ ان میں میرے محبوب ، زندگی، سنگم اور آئی ملن کی بیلا، آرزو اور سورج سبھی نے سنیما گھروں میں سلور جوبلی یا گولڈن جوبلی منائی۔ ان فلموں کے بعد راجندر کمار کے فلمی سفر کا ایسا سنہری دور بھی آیا جب بمبئی کے سبھی دس سنیما گھرو میں ان کی ہی فلمیں لگی اور سبھی فلموں نے سلور جوبلی منائی۔ یہ سلسلہ کافی عرصے تک جاری رہا۔ ان کی فلموں کی کامیابی کے پیش نظر ناظرین نے ان کا نام جوبلی کمار رکھ دیا تھا۔
راجیش کھنہ کی فلموں میں آمد کے بعد راجندر کمار کے پرستاروں کی ان کے لئے محبت کچھ کم ہونے لگی۔ اس دوران راجندر کمار نے فلموں سے کچھ وقت کے لئے بریک لیا اور سال 1978 کی فلم ساجن بنا سہاگن سے فلموں میں کریکٹر رول ادا کرنے کی شروعات کردی۔ راجندر کے فلمی سفر میں ان کی جوڑی سائرہ بانو، سادھنا اور وجنتی مالا کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ سال 1981 راجندر کمار کے کیریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔ راجندر نے اپنے بیٹے کمار گورو کو فلموں میں متعارف کرانے کے لئے لو اسٹوری نامی فلم بنائی۔ جس کی فلمسازی اور ہدایت کاری کے فرائض راجندر ہی نے انجام دیئے۔یہ فلم باکس آف پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔
اس کے بعد کمار گورو کے کیریئر کو آگے بڑھانے کے لئے انہوں نے سنجے دت اور کمار گورو کے ساتھ فلم نام بنائی لیکن نام کی کامیابی کا سہرا سنجے دت کے سر بندھا اور فلم پھول بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ اس کے بعد ان کے بیٹے کمار گورو کا کریئر آگے نہیں بڑھ سکا۔راجندر کمار کے فلموں میں تعاون کے پیش نظر انہیں سال 1969 میں پدم شری سے نوازا گیا۔ 90 کی دہائی میں انہوں نے فلموں میں کام کرنا کافی کم کردیا۔ اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کے دلوں پر حکومت کرنے والے راجندر کمار نے چار دہائیوں پر محیط اپنے فلمی سفر میں تقریباً 85 فلموں میں کام کیا۔ ان کی دیگر فلموں میں طلاق، سنتان، دھول کا پھول، پتنگ، دھرم پتر، ہمراہی، آئی ملن کی بیلا، بن پھیرے ہم تیرے شامل ہیں۔
زندگی کے آخری دنوں میں وہ کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا ہوگئے اور 12 جولائی 1999 کو ہندوستانی فلموں کا یہ ستارہ سب کو الوداع کہہ گیا۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
چار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری

چار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) حکومت نے مغربی بنگال، اڈیشہ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے چار منصوبوں کو منظوری دی ہے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں ان منصوبوں کو منظوری دی گئی تقریباً 410 کلومیٹر طویل ان منصوبوں کی تعمیر کی تخمینہ لاگت تقریباً 9,450 کروڑ روپے ہے اور انہیں سال 31-2030 تک مکمل کیا جانا ہے۔

...مزید دیکھیں
سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا کے ایک ہوٹل میں آگ کے حادثے میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نائب صدر جمہوریہ نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "کولکاتا میں آگ لگنے کے دردناک حادثے میں ہوئی اموات سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) کانگریس نے دہلی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسییات کے ایک پروفیسر کے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس تبصرے نے دلتوں کے تئیں بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی 'مانسکتا' یعنی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے کانگریس شعبہ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر آر ایس ایس سے وابستہ اس پروفیسر کے ایک نیوز چینل پر کیے گئے تبصرے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راہل اور کھرگے کو 'غلامی کی مانسکتا' اور 'دلت مانسکتا' سے جوڑنا ان کی شناخت کو ذات پات کے روایتی تعصب تک محدود کرنے کی کوشش ہے۔

...مزید دیکھیں
کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ، 19 اگست (یواین آئی) مغربی بنگال میں وسطی کولکاتہ کی فری اسکول اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں منگل کی دیر رات لگنے والی بھیانک آگ آس پاس کے ہوٹلوں تک پھیل جانے سے ایک بچے سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے حکام نے یہ معلومات دی ہے  انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع کل رات تقریباً دو بجے ہوٹل کی تیسری منزل سے ملی  گھنے دھوئیں نے جلد ہی کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے اس وقت سوئے ہوئے کئی مہمان اندر ہی پھنس گئے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

سری نگر، 19 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور کے دورہ سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل کو ہندوستانی حکومت حل کرے گی نہ کہ امریکی حکومت اور وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کریں گے مسٹر عبداللہ نے اصرار کیا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے یونین ٹیریٹری میں مسائل کی شکایت نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے سابق وزیر ستییندر جین کی گرفتاری پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ پرسنگین الزامات عائد کیے ہیں مسٹر کیجریوال نے بدھ کے روز ایکس پر دعویٰ کیا کہ صبح تک اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جانب سے ستییندر جین کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لیکن دوپہر میں مسٹر شاہ کی طرف سے مبینہ طور پر براہِ راست فون آنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

اسلام آباد، 19 اگست (یو این آئی) پاکستان کی عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طبی علاج کے لیے جیل حکام کی جانب سے ہسپتال منتقل کرنے اور کیس کی اگلی سماعت یعنی 16 ستمبر تک ہسپتال میں رہنے کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی سپریم کورٹ کے بینچ جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں انہوں نے حکومت کو حکم دیا کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

...مزید دیکھیں

رشتہ سنوارنے سے پہلے اس کے درد کو سمجھنا ضروری ہے: کرونا پانڈے

19 Aug 2026 | 7:26 PM

ممبئی، 19 اگست (یواین آئی) سونی سب کا مقبول شو 'پشپا امپاسیبل' پیچیدہ رشتوں اور جذباتی خاندانی بندھنوں کی کہانی پیش کر رہا ہے، جہاں پشپا (کرونا پانڈے) اپنے بچوں کی خواہشات اور ان کے لیے درست فیصلوں کے درمیان الجھی ہوئی ہیں۔ چِراغ (نتن بابو) اور شنایا (مسکان بامنے) کی شادی طلاق کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور پشپا رشتہ ختم ہونے سے پہلے شنایا کے درد کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں۔.