OthersPosted at: Jul 6 2025 11:05AM نپاہ وائرس: حکومت متحرک، تین اضلاع میں بخار کی نگرانی کے احکامات

ترواننت پورم، 6 جولائی (یو این آئی) کیرالہ حکومت نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے تعلق سے خبردار ہوگئی ہے اور ریاست کے تین اضلاع میں بخار کی نگرانی کے ا حکامات جار کردیئےہیں وزیر صحت وینا جارج نے ہفتے کے روز کہا کہ کل 425 افراد نپاہ وائرس کی زد میں ہیں ان میں سے 228 ملاپورم ، 110 پلکڑ اور 87 کوزی کوڈ کے رہنے والےہیں ملاپورم میں، 12 افراد زیر علاج ہیں، جن میں سے پانچ آئی سی یو میں ہیں انہوں نے کہا کہ رابطہ میں آنے والوں کی فہرست میں شامل ایک شخص کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ پلکڑ میں ایک شخص آئیسولیشن میں ہے۔ پلکڑ میں رابطے میں آنے والوں کی فہرست میں 61 طبی ملازمین ہیں۔ کوزی کوڈ میں رابطے میں آنے والوں کی کی فہرست میں سبھی 87 افراد طبی ملازمین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بخار کی نگرانی کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ذہنی صحت کی مدد کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ پلکڑ میں رابطہ میں آنے والے افراد کو ضلع کے اندر آئسولیشن کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ صرف نمونے جانچ کے لیے بھیجے جانے کی ضرورت ہے۔ پلکڑ اور ملاپورم سے تصدیق شدہ نپاہ معاملوں کے روٹ میپ شائع کیے گئے ہیں۔ کنیوو 108 سروس کے تحت ایمبولینس سمیت سبھی تیار ہیں۔ انفیکشن کے ذرائع کا پتہ لگانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
یو این آئی۔ ایس اے۔