Wednesday, Nov 12 2025 | Time 19:32 Hrs(IST)
National

کھنڈیلوال نے گرین پٹاخے جلانے کی اجازت ملنے پر ریکھا گپتا کو دی مبارکباد

کھنڈیلوال نے  گرین پٹاخے جلانے کی اجازت ملنے پر ریکھا گپتا کو دی مبارکباد

نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) چاندنی چوک سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نے دیوالی پر گرین پٹاخوں کے استعمال کی اجازت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعلی ریکھا گپتا کو مبارکباد دی ہے بدھ کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر کھنڈیلوال نے کہا ’’میں دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے دیوالی کی تقریبات کے دوران سرٹیفائیڈ گرین پٹاخوں کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرکے ایک قابل ستائش، فعال اور متوازن قدم اٹھایا۔ انہوں نے کہا’’اب جبکہ سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی خطہ میں 18 سے 21 اکتوبر تک گرین پٹاخوں کی فروخت اور استعمال کی اجازت دے دی ہے، یہ تمام دہلی والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس دیوالی کو ذمہ داری اور نظم و ضبط کے ساتھ منائیں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہمارے شہر کا آسمان خوشی اور روشنی سے چمکے، آلودگی اور لاپرواہی سے دھندلا نہ ہو۔‘‘
انہوں نے کہا ’’میں دہلی کے ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی مکمل تعمیل کریں۔ صرف سرٹی فائیڈ گرین پٹاخے ہی جلائیں، مقررہ اوقات اور جگہوں پر عمل کریں اور تحمل اور احتیاط برتیں۔ یہ ہمارے لیے اس بات کو ظاہر کرنے کا موقع ہے کہ ہم اپنی روایات کو فطرت کے ساتھ ہم آہنگی اور ذمہ داری سے منا سکتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس دیوالی کو نہ صرف روشنیوں اور خوشیوں کے لیے بلکہ دہلی کے اجتماعی نظم و ضبط اور شہری ذمہ داری کے احساس کے لیے بھی یاد کیا جانا چاہیے۔ آئیے ہم سب مل کر اس تہوار کو حقیقی معنوں میں سرسبز، محفوظ اور پرمسرت بنائیں۔یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے اپنے دورے سے واپسی پر بدھ کو یہاں لوک نائک جے پرکاش اسپتال کا دورہ کیا اور دہلی دھماکے میں زخمی ہونے والے لوگوں سے ملاقات کی مسٹر مودی دھماکے کے ایک دن بعد منگل کو بھوٹان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے اور آج دوپہر واپسی پر وہ زخمیوں سے ملنے ایئرپورٹ سے سیدھے اسپتال گئے ڈاکٹروں اور اہلکاروں نے انہیں علاج سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی اور بھوٹان کے راجہ نے توانائی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم مودی اور بھوٹان کے راجہ نے توانائی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا

تھمپو، 12 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو بھوٹان کے کنگ چہارم ڈروک گیلپو جگمے سنگے وانگچک کے ساتھ توانائی، تجارت، ٹیکنالوجی اور کنیکٹیویٹی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
دہلی دھماکہ کیس میں اب تک 15 گرفتار، تین حراست میں

دہلی دھماکہ کیس میں اب تک 15 گرفتار، تین حراست میں

نئی دہلی، 12 نومبر ( یو این آئی )دہلی میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں، جو مبینہ طور پر جیشِ محمد کے لیے کام کرنے والے ایک "ڈاکٹر دہشت گرد ماڈیول" سے منسلک بتایا جا رہا ہے، اب تک 15 افراد کو گرفتار اور تین کو حراست میں لیا گیا ہے یہ گرفتاریاں جموں و کشمیر پولیس نے کی ہیں اور اب تک کل 56 ڈاکٹروں سے پوچھ گچھ ہو چکی ہے اس ماڈیول پر پیر کی شام 6 بج کر 52 منٹ پر لال قلعے میں ہونے والے دھماکے کا الزام ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے ساتھ  مالابار 2025 میں آسٹریلیا بھی شامل ہوا

ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے ساتھ مالابار 2025 میں آسٹریلیا بھی شامل ہوا

نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے ساتھ مالابار مشق میں آسٹریلیا بھی شامل ہوگیا ہے یہ ایک بڑی بحری مشق ہے جو ہند بحرالکاہل کے خطے میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کی عکاسی کرتی ہے اس مشق کو علاقائی شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے اور سمندری ڈومین میں اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے سرکاری ذرائع نے کہا، "مالابار مشق آسٹریلیا اور ہمارے ساتھی ممالک کو مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے، اجتماعی صلاحیتوں کو ہم آہنگ کرنے اور عالمی رابطوں میں پائے جانے والے خلاء کو دور کرکے ہند-بحرالکاہل کی سلامتی کو مضبوط کرنے کے قابل بناتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کولگام میں جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کے گھروں پر چھاپے: پولیس

کولگام میں جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کے گھروں پر چھاپے: پولیس

سری نگر،12 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں 2 سو سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
وادی بھر میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، سینکڑوں مقامات پر بیک وقت چھاپے، متعدد افراد گرفتار، قابلِ اعتراض مواد ضبط

وادی بھر میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، سینکڑوں مقامات پر بیک وقت چھاپے، متعدد افراد گرفتار، قابلِ اعتراض مواد ضبط

سری نگر،12نومبر(یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے وادی کے تقریباً تمام اضلاع میں ایک بڑے اور مربوط آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم جماعتِ اسلامی کے خلاف منظم کارروائی انجام دی۔

...مزید دیکھیں
اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا سلسلہ جاری

اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا سلسلہ جاری

ممبئی، 12 نومبر (یو این آئی) بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشاروں اور امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی امید میں بدھ کو مقامی اسٹاک مارکیٹوں میں ابتدائی تجارت میں اضافہ دیکھا گیا اور ہی بی ایس ای کا سینسیکس 500 پوائنٹس سے زیادہ اچھل گیا۔

...مزید دیکھیں

جامعہ ملیہ اسلامیہ کاپائیدار اضافی مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹری چار اعشاریہ صفر کے موضوع ڈاٹل آن لائن فیکلٹی ڈولپمنٹ پروگرام کا افتتاح

12 Nov 2025 | 5:08 PM

نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) ڈپارٹمنٹ آف میکانیکل انجینئرنگ،فیکلٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ’ایڈوانسمینٹس اینڈ اپلی کیشنس آف سسٹین ایبل ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹری فور پوائنٹ زیرو‘ کے موضوع کے پر اے آئی سی ٹی ای کا اسپانسر ڈ ائل ہفتے کا آن لائن فیکلٹی ڈولپمنٹ پروگرام(ایف ڈی پی) کا افتتاح کیا۔.

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا

12 Nov 2025 | 7:22 PM

دبئی،12 نومبر (یو این آئی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نام کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی نے جنوبی افریقا کے لیفٹ آرم اسپنر سینوران متھوسمی کو اکتوبر 2025 کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔متھوسمی کے ساتھ پاکستان کے اسپنر نعمان علی اور افغانستان کے راشد خان نامزدگیوں میں شامل تھے، جنوبی افریقی کھلاڑی نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ .

بی ایس ایف نے پنجاب کی سرحد پر تین ڈرون مار گرائے

12 Nov 2025 | 7:24 PM

جالندھر، 12 نومبر (یو این آئی) ہوائی راستے سے سرحد پار سے ہونے والی اسمگلنگ کو روکنے کی اپنی کوششوں میں الرٹ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دستوں نے منگل کی شب فیروز پور اور ترن تارن سرحدوں پر الگ الگ واقعات میں تین ڈرون کو مار گرایا اور قبضے میں لے لیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےبی ایس ایف کے دستوں نے ترن تارن کے وان گاؤں میں ایک کھیت سے ڈی جے آئی ماوک 3 کلاسک ڈرون برآمد کیا۔ کل رات، فیروز پور سرحد پر مشکوک اڑنے والی اشیاء کا پتہ لگانے کے بعد چوکس بی ایس ایف کے دستوں نے فوری طور پر تکنیکی اقدامات شروع کیے اور ایک منظم تلاشی لی، ج.