Wednesday, Aug 19 2026 | Time 07:31 Hrs(IST)
National

عوام کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے سرکار: کھرگے- پریانکا

عوام کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے سرکار: کھرگے- پریانکا

نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدرملکا رجن کھرگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے پیپر لیک کے خلاف احتجاج کر رہے طلبہ پر پولیس کارروائی کو غلط بتاتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ سرکار نوجوانوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے مسٹر کھرگے نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ سرکار نوجوانوں اور طلبہ پر لاٹھی چارج کرا رہی ہے۔ اگر سرکار امتحانات کرانے کے اہل نہیں ہے تو اسے اقتدار چھوڑ دینا چاہیے۔ انہوں نے ایودھیا کے تعلق سے بھی سرکار پر حملہ کیا اور کہا کہ بھگوان رام کے نام پر چڑھاوا چوری ہوا اور اب رام بھکتوں کے نام پر عوام کے پیسے کی لوٹ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کی تشکیل وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کی تھی، اس لیے انہیں اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔
محترمہ واڈرا نے کہا کہ پیپر لیک کے خلاف طلبہ جنتر منتر پر بیٹھے ہیں لیکن ان پر لاٹھی چارج کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سرکار نوجوانوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس تعلیمی پالیسی پر بحث کا مطالبہ کر رہی ہے، کیونکہ اس میں سنگین خامیاں ہیں، لیکن سرکار اس پر بحث کے لیے تیار نہیں ہے۔ اس کے بجائے احتجاج کر رہے طلبہ پر آنسو گیس کے گولے چھوڑے جا رہے ہیں اور ان کے ساتھ مارپیٹ کی جا رہی ہے۔
اس درمیان، کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے پارلیمنٹ کے احاطے میں دیے گئے خطاب پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم نے مانسون سیشن کا آغاز اپنی پرانی اور کھوکھلی تقریر سے کیا، لیکن ان مسائل کا کوئی ذکر نہیں کیا جن پر اپوزیشن سرکار سے جواب چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں ایودھیا کے رام مندر ٹرسٹ کے مالیاتی معاملات میں مبینہ بے ضابطگیاں، نیٹ-یو جی 2026 پیپر لیک اور سی بی ایس ای کلاس 12 کے امتحان میں مبینہ گڑبڑیاں، اپوزیشن جماعتوں کو توڑنے کی مبینہ کوششیں، مختلف مرکزی اور ریاستی سرکاروں سے جڑے بدعنوانی اور مفادات کے تصادم کے الزامات نیز حد بندی ، 'ون نیشن، ون الیکشن' اور وی بی ایس اے بل جیسے مسائل شامل ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے

خاص خبریں
پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے موت کی سزا پر عمل درآمد کے لیے پھانسی کے طریقے کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ مستقبل میں اس مسئلے پرازسرنو غوروخوض کا راستہ کھلا رہے گا۔

...مزید دیکھیں
سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے ہر ہندوستانی کے بولنے، سوال کرنے اور اختلافِ رائے ظاہر کرنے کے جمہوری حق پر منظم حملہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کی کارروائی اتنی ہی قابلِ مذمت ہے جتنا کہ نوجوانوں پر کیا گیا لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کا استعمال کرنا ۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کے طلبہ اور ریاستی حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے بننے اور طلبہ کی بھوک ہڑتال ختم ہونے پر مسرت کا اظہار کیا، لیکن کہا کہ طلبہ کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں مسٹر گاندھی نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور جھارکھنڈ حکومت نے بات چیت کا راستہ چنا اور حل نکالا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش، پنجاب اور گجرات میں نئے ریاستی انچارج مقرر کیے ہیں، جن میں ونود تاوڑے کو اتر پردیش، ستیش پونیا کو پنجاب اور ترون چُگ کو گجرات کی ذمہ داری ملی ہے پارٹی کے قومی صدر نِتن نبین نے منگل کے روز اتر پردیش، پنجاب اور گجرات کے لیے نئے ریاستی انچارجوں اور شریک انچارج کی تقرری کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ذات پرمبنی مردم شماری  پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

ذات پرمبنی مردم شماری پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس نے ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے مودی حکومت پر ایک بار پھر یو ٹرن لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ 21 ستمبر 2021 کو مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل کردہ حلف نامے میں ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے کو واضح طور پر مسترد کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

صوفی روایات، بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے عزم کو آگے بڑھانے کا عہد
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کے لیے "سدبھاؤنا ایوارڈ" دینے کا مطالبہ
فتح پور سیکری (آگرہ) ،18 اگست (یو این آئی) عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کی درگاہ کے سابق سجادہ نشین حضرت پیرزادہ عیاض الدین چشتی رئیس میاں ؒکا چہلم شریف عقیدت، احترام اور روحانی ماحول میں منایا گیا۔

...مزید دیکھیں
جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی/آسام، 18 اگست (یو این آئی) بالائی آسام میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد اور خاندانوں کی فوری امداد اور مستقل بازآبادکاری کے لیے جمعیۃ علماء ہند اور جمعیۃ علماء آسام کی جانب سے بڑے پیمانے پر امدادی و بازآبادکاری مہم جاری ہے۔

...مزید دیکھیں

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکہ کے سامنے کئی شرطیں رکھ دیں

18 Aug 2026 | 11:41 PM

تہران، 18 اگست (یواین آئی) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کے سامنے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کئی شرطیں رکھی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے، منجمد اثاثے آزاد کرنے، تیل پر عائد پابندیاں اٹھانے اور فوجی دھمکیاں بند کرنے تک یہ آبی گزرگاہ نہیں کھولی جائے گی۔.

جے رام رمیش نے موہن بھاگوت کے دورہ امریکہ سے قبل آئی آئی ٹی ڈائریکٹروں کی سرگرمی پر سوال اٹھایا، اسے ’ناقابل قبول‘ قرار دیا

18 Aug 2026 | 11:19 PM

نئی دہلی، 18 اگست (یواین آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری اور شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے رواں ماہ کے آخر میں امریکہ دورے سے قبل مبینہ طور پر متعدد انڈین انسٹی ٹیوٹس آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے ڈائریکٹروں کی جانب سے سابق طلبہ سے رابطے کی سرگرمیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے ’بالکل ناقابل قبول‘ قرار دیا ہے۔.

یوپی کے محمد توحید ایشین یوتھ ہینڈبال چیمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم کو کوچنگ دیں گے

18 Aug 2026 | 10:06 PM

لکھنؤ، 18 اگست (یواین آئی) اترپردیش کے ہینڈبال کوچ محمد توحید کو اردن کے عمان میں 20 سے 31 اگست تک ہونے والی 11ویں ایشین یوتھ مینز ہینڈبال چیمپئن شپ کے لیے ہندوستانی یوتھ مینز ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم ایشیا کی نوجوان ٹیموں کے خلاف مقابلہ کرے گی۔
ہندوستانی ٹیم کا قومی تربیتی کیمپ 27 جولائی سے 18 اگست تک علی گڑھ کے پاونا فاؤنڈیشن میں منعقد ہوا، جہاں کھلاڑیوں نے مقابلے کی تیاری مکمل کی۔ کیمپ میں تکنیک، فٹنس، حکمت عملی اور ٹیم کے درمیان بہتر تال میل پر خصوصی توجہ دی گئی۔
یو این آئی۔ م س.

’’اننیا راج ایک فائٹر تھیں، خدا ان کی روح کو سکون دے، وہ اب ایک بہتر مقام پر ہیں‘‘: سیرت کپور

18 Aug 2026 | 6:08 PM

ممبئی، 18 اکتوبر (یو این آئی) اداکارہ سیرت کپور نے اپنی فلم ’ماریچ‘ کی شریک اداکارہ اننیا راج کے انتقال پر جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اننیا راج کا تقریباً ایک ماہ قبل انتقال ہوا تھا، جس کی اطلاع ان کے اہل خانہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ .