Saturday, May 16 2026 | Time 13:39 Hrs(IST)
National

راجیہ سبھا میں آشا بھوسلے اور محسنہ قدوئی کو خراجِ عقیدت

راجیہ سبھا میں آشا بھوسلے اور محسنہ قدوئی کو خراجِ عقیدت

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) راجیہ سبھا نے جمعرات کے روز معروف گلوکارہ آشا بھوسلے اور ایوان کی سابق رکن محسنہ قدوائی کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اتر پردیش کے ضلع باندہ میں یکم جنوری 1932 کو پیدا ہونے والی محترمہ قدوائی نے کم عمری میں ہی سیاست میں قدم رکھا اور چھ دہائیوں تک اس میدان میں سرگرم رہیں انہیں اتر پردیش کی دونوں قانون ساز اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی رکن رہنے کا اعزاز حاصل تھا۔ وہ اتر پردیش حکومت اور مرکز میں بھی بطور وزیر خدمات انجام دیتی رہیں۔
محترمہ قدوائی کا انتقال 94 سال کی عمر میں 08 اپریل 2026 کو ہوا۔ انہوں نے سال 2004 سے 2016 تک مسلسل دو بار ایوان میں چھتیس گڑھ کی نمائندگی کی۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ سماجی خدمات اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود میں ان کا کردار اہم رہا۔ ان کے انتقال سے ملک ایک سینئر سیاستدان، بہترین منتظم اور ایک ممتاز رکنِ پارلیمنٹ سے محروم ہو گیا ہے۔
آشا بھوسلے کا تذکرہ کرتے ہوئے مسٹر رادھا کرشنن نے کہا کہ آٹھ دہائیوں پر محیط اپنے طویل کیریئر میں انہوں نے مختلف ہندوستانی زبانوں میں ہزاروں نغموں کو اپنی آواز دی، جس نے ہندوستانی موسیقی پر ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ موسیقی میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پدم وبھوشن، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور نیشنل فلم ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ بھوسلے، جو 8 ستمبر 1933 کو سانگلی، مہاراشٹر میں پیدا ہوئیں، نے موسیقی اور سنیما کے شعبوں میں اپنے لیے ایک الگ مقام بنایا۔ وہ 12 اپریل کو 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
چیئرمین نے انہیں ابھرتے ہوئے فنکاروں کے لیے مشعلِ راہ اور لگن و مہارت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ملک ایک مقبول آواز، منفرد فنکار اور ثقافتی پہچان سے محروم ہو گیا ہے۔ ان کی وراثت آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
آخر میں، ایوان نے دونوں شخصیات کے احترام میں کچھ دیر خاموشی اختیار کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یو این آئی۔ م ع۔ایف اے

خاص خبریں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

ہوشیارپور :بورویل سے چار سالہ بچے کو نو گھنٹے بعد بحفاظت نکالا گیا

ہوشیارپور، 16 مئی (یو این آئی) پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں دسوہا روڈ پر واقع بھیخووال کے قریب گاؤں چک سمانہ میں ایک چار سالہ بچہ جمعہ کی شام اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے ایک کھلے بورویل میں گر گیا تھا، جسے ہفتہ کی صبح تقریباً نو گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

ابو ظہبی، 15 مئی (یو این آئی) چار یورپی ممالک کے دورے سے قبل جمعہ کے روز مختصر دورے پر یہاں پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا مسٹر مودی کا بعد ازاں روایتی خیر مقدم کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

16 May 2026 | 1:20 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ متحدہ عرب امارات کے ایک انتہائی اہم دورے کے بعد اس یورپی ملک آمد کا مقصد ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .