Sunday, May 10 2026 | Time 16:56 Hrs(IST)
Regional

پین کارڈ معاملے میں اعظم اور عبداللہ کو سات سات سال کی سزا

پین کارڈ معاملے میں اعظم اور عبداللہ کو سات سات سال کی سزا

رامپور 17 نومبر(یواین آئی) اتر پردیش میں رامپور کی ایک خصوصی عدالت نے دو پین کارڈ رکھنے کے معاملے میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر رہنما محمد اعظم خان اور ان کے بیٹے سابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم کو سات سات سال قید کی سزا سنائی ہے عدالت نے اعظم اور عبداللہ کو دو پین کارڈ رکھنے کے الزام میں قصوروار قرار دیا ہے۔ سزا کے پیش نظر، عدالت نے دونوں کو عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ شہر کے ایم ایل اے آکاش سکسینہ اس معاملے میں مدعی ہیں۔ انہوں نے یہ کیس سال 2019 میں درج کرایا تھا۔ اس معاملے میں چھ سال بعد فیصلہ آیا ہے۔
آکاش سکسینہ نے سال 2019 میں سول لائنز تھانے میں عبداللہ اعظم کے خلاف کیس درج کرایا تھا۔ اس میں الزام تھا کہ عبداللہ اعظم نے دو مختلف پیدائشی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر دو پین کارڈ بنوائے۔ الزام یہ بھی تھا کہ اعظم خان کے کہنے پر عبداللہ نے وقتًا فوقتاً دونوں پین کارڈ کا استعمال بھی کیا۔ کیس کا ٹرائل ایم پی-ایم ایل اے مجسٹریٹ کورٹ میں چل رہا تھا۔ اس میں دونوں فریقوں کی جانب سے بحث مکمل ہو چکی تھی۔ عدالت کو اپنا فیصلہ سنانا تھا، اس کے لیے اعظم خان اور عبداللہ اعظم دونوں کو طلب کیا گیا۔ دوپہر کے بعد اعظم خان اور عبداللہ اعظم عدالت میں پیش ہوئے۔
ایم پی-ایم ایل اے مجسٹریٹ کورٹ کے شوبھت بنسل نے اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو دھوکہ دہی میں قصوروار قرار دیا۔ اے ڈی جی سی سندیپ سکسینہ نے بتایا کہ اس معاملے میں عدالت نے دونوں کو سات سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔
شہر سے بی جے پی کے ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے کہا کہ دو پین کارڈ کے معاملے میں اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم دونوں کو سات سات سال کی سزا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ دو پین کارڈ کا معاملہ ہو یا کوئی بھی دیگر معاملہ ہو، سبھی میں دستاویزی ثبوت (پیپر ایویڈنس) کی بنیاد پر مضبوطی سے پیروی کی گئی ہے اور یہ سچائی کی جیت ہے۔ انہیں عدلیہ کے ہر فیصلے پر مکمل بھروسہ ہے۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
تمل ناڈو :وجے نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا، نو دیگر وزراء بھی کابینہ میں شامل

تمل ناڈو :وجے نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا، نو دیگر وزراء بھی کابینہ میں شامل

چنئی،10 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کی سیاست میں ایک نیا باب رقم کرتے ہوئے، نو تشکیل شدہ پارٹی 'تملگا ویٹری کژگم' (ٹی وی کے) کے بانی اور اداکار سے سیاست داں بننے والے سی جوزف وجے نے اتوار کو ریاست کے 13 ویں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا انہوں نے ریاست میں کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض جماعتوں، ڈی ایم کے(ڈی ایم کے) اور اے آئی اے ڈی ایم کے کو شکست دے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے وجے کو تمل ناڈو کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی

مودی نے وجے کو تمل ناڈو کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی

چنئی، 10 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ٹی وی کے کے بانی اور اداکار-سیاستدان سی جوزف وجے کو تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی انہوں نے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے کا وعدہ کیا سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر مودی نے لکھا، "تھرو سی جوزف وجے کو تمل ناڈو کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر دلی مبارکباد۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو میں ٹی وی کے حکومت بننے پر کھرگے نے دی مبارکباد، کہا سماجی انصاف، خودداری کے نظریہ کی جیت

تمل ناڈو میں ٹی وی کے حکومت بننے پر کھرگے نے دی مبارکباد، کہا سماجی انصاف، خودداری کے نظریہ کی جیت

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے تمل ناڈو میں تھلاپتی وجے کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر انہیں، تملگا ویتری کژگم (ٹی وی کے) اور پورے ترقی پسند اتحاد کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں مسٹر کھرگے نے اتوار کو اپنے پیغام میں کہا کہ اس حکومت کی تشکیل خودداری، سماجی انصاف، تفویض اختیارات اور معقول نظریے کی پائیدار طاقت کو پھر سے قائم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ وہی اقدار ہیں جنہوں نے طویل عرصے سے تمل ناڈو کے سیاسی اور سماجی شعور کی تعریف کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ابھیشیک بنرجی کا بی جے پی پر سنگین الزام، کھیجوری میں دکانوں کو نذرِ آتش کرنے کا دعویٰ

ابھیشیک بنرجی کا بی جے پی پر سنگین الزام، کھیجوری میں دکانوں کو نذرِ آتش کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اتوار کے روز مغربی بنگال کے کھیجوری علاقے میں آتشزنی کے واقعے کو لے کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کیا انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی حمایت یافتہ شرپسندوں نے 60 سے زائد دکانوں کو آگ لگا دی اور ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کی۔

...مزید دیکھیں
آسام میں بی جے پی لیڈر ہیمنت بسوا سرما نے گورنر کے سامنے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

آسام میں بی جے پی لیڈر ہیمنت بسوا سرما نے گورنر کے سامنے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

گوہاٹی، 10 مئی (یو این آئی) آسام اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر ہیمنت بسوا سرما نے اتوار کی دوپہر گورنر لکشمن پرساد آچاریہ کے سامنے ریاست میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا مسٹر سرما نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی۔

...مزید دیکھیں
آئی آر جی سی نے اپنے جہازوں پر حملے کے خلاف امریکہ کو دی وارننگ

آئی آر جی سی نے اپنے جہازوں پر حملے کے خلاف امریکہ کو دی وارننگ

تہران، 10 مئی (یو این آئی) ایران کی اعلیٰ سکیورٹی فورس، اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آرجی سی) کی بحریہ ونگ نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکروں اور تجارتی جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا نتیجہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں ایک میں اور "دشمن" کے جہازوں پر بڑے پیمانے پر حملے کی صورت میں نکلے گا یہ تبصرے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کئے گئے، جو جمعرات اور جمعہ کو آبنائے ہرمز میں اور اس کے ارد گرد ایران اور امریکہ کے درمیان بھڑکی چھٹپٹ جھڑپوں کے بعد آئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
یوکرین تنازع خاتمے کی طرف گامزن: پوتن

یوکرین تنازع خاتمے کی طرف گامزن: پوتن

ماسکو، 10 مئی (یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یوکرین کے ساتھ روس کا تنازع ختم ہونے والا ہے انہوں نے دوسری عالمی جنگ میں سوویت یونین کی جیت کی مناسبت سے ماسکو میں منعقدہ ایک محدود فوجی پریڈ کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی بی بی سی نے اتوار کو یہ اطلاع دی سکیورٹی خدشات کی وجہ سے روس کی سالانہ پریڈ میں ٹینکوں اور میزائلوں کی روایتی نمائش نہیں ہوئی کیونکہ حکام کو اندیشہ تھا کہ یوکرین ڈرون کے ذریعے ریڈ اسکوائر کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمران خان کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

10 May 2026 | 4:34 PM

ڈھاکہ ،10 مئی (یو این آئی ) بنگلا دیشی بلے باز مشفیق الرحیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گزشتہ روز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل کر مشفق الرحیم طویل ترین ٹیسٹ کیریئر والے دوسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 39 سالہ مشفیق الرحیم کا ٹیسٹ کیریئر 20 سال 351 دن پر محیط ہے۔ ان سے آگے سچن تنڈولکر ہیں جن کا ٹیسٹ کیریئر 24 سال ایک دن پر محیط تھا۔ .

فیس بک پر بنے محبت کے تعلق کے تنازع میں نوجوان کا قتل، خاتون سمیت تین گرفتار

10 May 2026 | 4:45 PM

رائے سین، 10 مئی (یواین آئی) مدھیہ پردیش پولیس نے راجستھان کے ایک نوجوان کے قتل اور اس کی لاش رائے سین ضلع میں پھینکے جانے کے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے محبت کے تعلقات کے تنازع میں نوجوان کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔.