NationalPosted at: Mar 17 2025 11:45PM نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم لکسن نے مرمو سے ملاقات کی

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں، پیر کو یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی راشٹرپتی بھون میں وزیر اعظم لکسن اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئےمحترمہ مرمو نے کہا کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عوام سے مضبوط تعلقات کی بنیاد پر قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔
صدر نے گزشتہ سال اگست میں اپنے سرکاری دورہ نیوزی لینڈ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی قدرتی خوبصورتی اور یہاں کے لوگوں کے ثقافتی تنوع نے ان پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی تبادلہ ہندوستان-نیوزی لینڈ تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے۔ انہوں نے ادارہ جاتی تبادلے، ہندوستان میں نیوزی لینڈ کی یونیورسٹیوں کے کیمپس کے قیام اور دوہری ڈگریوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو بڑھانے کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی ترقی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، جس میں کسٹم، باغبانی، جنگلات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور روایتی ادویات کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع بھی شامل ہیں۔
صدر جمہوریہ نے نیوزی لینڈ کی ترقی میں باصلاحیت اور محنتی ہندوستانی کمیونٹی کے اہم تعاون کی تعریف کی۔
دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صدر کے تاریخی سرکاری دورہ نیوزی لینڈ اور وزیر اعظم لکسن کے دورہ کے دوران آج جو اہم نتائج کا اعلان کیا گیا ہے وہ ہندوستان-نیوزی لینڈ شراکت کو مثبت رفتار فراہم کرے گا۔
یواین آئی۔ ظ ا
Web searchCopy