InternationalPosted at: Jul 6 2025 10:07AM لبنانی صدر عون نے عالمی برادری سے حملے بند کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی

بیروت، 6 جولائی (یو این آئی) لبنان کے صدر جوزف عون نے عالمی برادری سے لبنان پر حملے بند کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ مسلسل ’حملے‘ قومی خودمختاری اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہیں لبنان کی صدارت کی جانب سے کل جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، عون نے کہا ’’ہم اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر دباؤ میں اضافہ کریں تاکہ وہ اپنی خلاف ورزیاں بند کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر مکمل طور پر عمل کرے۔‘‘
بات چیت کے دوران مسٹر عون نے کہا کہ لبنان پر اسرائیل کا مسلسل حملہ سرحد پر امن اور استحکام کی بحالی کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔ اس دوران انہوں نے اسرائیل کی طرف سے لبنانی قیدیوں کی رہائی سے انکار کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا ’’یہ اشتعال انگیزی لبنان کو اپنی خودمختاری پر مکمل زور دینے، اپنے شہریوں کے تحفظ اور فیصلوں پر عمل درآمد سے روکتی ہے۔‘‘ انہوں نے برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ مطالبہ کریں کہ اسرائیل ،لبنانی سرزمین سے ہٹ جائے اور باضابطہ گارنٹی فراہم دے کہ مستقبل میں حملے نہیں ہوں گے۔
یو این آئی۔ این یو۔