Monday, May 19 2025 | Time 21:31 Hrs(IST)
National

چلچلاتی گرمی سے راحت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: ریکھا گپتا

چلچلاتی گرمی سے راحت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو کہا کہ دہلی کے لوگوں کو گرمی اور گرمی کی لہر سے بچانے کے لیے 'دہلی ہیٹ ایکشن پلان 2025' ایک سائنسی اور عوام پر مبنی اسکیم کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔
محترمہ گپتا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دہلی کے لوگوں کو چلچلاتی گرمی سے راحت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گرمی کی لہر کے خطرے کو ذہن میں رکھتے ہوئے دہلی حکومت نے آج 'ہیٹ ایکشن پلان' شروع کیا، جس کے تحت شہر بھر میں بنیادی صحت مراکز، اسکولوں، تعمیراتی مقامات اور عوامی مقامات پر خصوصی احتیاط برتی جائے گی۔ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام ضروری طبی سہولیات، پینے کے ٹھنڈے پانی کی دستیابی، شیڈز اور ہالٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران کوئی شہری گرمی کی وجہ سے بیمار نہ ہو۔ تمام متعلقہ محکمے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں کہ ’ہیٹ ویو الرٹ‘ لوگوں تک بروقت پہنچے، اور ضروری احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سے دہلی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس تک پہنچ رہا ہے جو کہ محض ایک اعداد و شمار نہیں ہے بلکہ عوامی زندگی کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے۔ جب گرمی اتنی شدید ہو تو ہماری تیاری بھی اتنی ہی ٹھوس ہونی چاہیے۔ ہیٹ ویو اب صرف موسمی حالات نہیں بلکہ جان لیوا بحران ہے۔ اس چیلنج سے بروقت نمٹنے کے لیے دہلی حکومت نے آج 'ہیٹ ایکشن پلان 2025' شروع کیا۔ یہ صرف ایک سرکاری دستاویز نہیں ہے، بلکہ دہلی کے ہر شہری کی حفاظت کے لیے حکومت اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری کی علامت ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
جی ای ایم  سےسرخ فیتہ شاہی ختم، بچت بھی یقینی : مودی

جی ای ایم سےسرخ فیتہ شاہی ختم، بچت بھی یقینی : مودی

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس، جی ای ایم سے سرخ فیتہ شاہی ختم کرکے محروم لوگوں کے لیے دروازے کھول رہا ہے، اس طرح انہیں پیسہ بچانے میں بھی مدد مل رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ جسٹس یشونت ورما کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی

سپریم کورٹ جسٹس یشونت ورما کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف مبینہ نقد رقم کی وصولی کے تنازعہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فوری سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

...مزید دیکھیں
شاہ نے نیا او سی آئی پورٹل لانچ کیا

شاہ نے نیا او سی آئی پورٹل لانچ کیا

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اوورسیز سٹیزن آف انڈیا کارڈ رکھنے والے اصل شہریوں کو عالمی معیار کی امیگریشن سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
آرمی چیف نے لونگے والا کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

آرمی چیف نے لونگے والا کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے آپریشن سندور کے جواب میں جیسلمیر سے کچھ تک پھیلے صحرا میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فوج، فضائیہ اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں اور افسران کی تعریف کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
مودی وزیر خارجہ کے بیان کا جواب دیں: کانگریس

مودی وزیر خارجہ کے بیان کا جواب دیں: کانگریس

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) کانگریس نے آپریشن سندور سے متعلق معلومات پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے بیان کو 'سفارتی ناکامی' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے دوسری بار دہشت گرد حافظ سعید کو بچایا ہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس پر جواب دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے ڈی آئی سی سی آئی کو عبوری راحت دی

سپریم کورٹ نے ڈی آئی سی سی آئی کو عبوری راحت دی

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو مدراس ہائی کورٹ میں زیر التوا مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں دلت انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈی آئی سی سی آئی) کو عبوری راحت دی۔

...مزید دیکھیں
ممبئی-گوا ہائی وے پر خوفناک حادثہ، کار دریا میں جا گری، پانچ افراد جاں بحق ,ڈرائیور شدید زخمی

ممبئی-گوا ہائی وے پر خوفناک حادثہ، کار دریا میں جا گری، پانچ افراد جاں بحق ,ڈرائیور شدید زخمی

ممبئی ، 19 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع میں ممبئی-گوا ہائی وے پر کھیڈ کے قریب پیش آئے ایک دلخراش حادثے میں پانچ افراد کی موت واقع ہو گئی، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

...مزید دیکھیں

کرو یا مرو کے میچ میں لکھنؤ کی ٹیم پہلے بلے بازی کرے گی

19 May 2025 | 7:49 PM

لکھنؤ، 19 مئی (یو این آئی) سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے پیر کو یہاں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025کے 62 ویں میچ میں میزبان لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

17 May 2025 | 4:01 PM

نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

...مزید دیکھیں