NationalPosted at: Mar 13 2025 10:50PM لوک سبھا اسپیکر نے ہولی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ہولی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ مسٹر برلا نے اپنے پیغام میں کہا ہے، "میرے پیارے ہم وطنو، خوشی، محبت اور بھائی چارے کا تہوار ہولی کے پرمسرت تہوار پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ہمارے ملک کی ثقافت ہمیشہ سماجی ہم آہنگی، یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہولی کا تہوار ہمارے مالامال ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔ یہ تہوار لوگوں کے درمیان محبت، اتحاد اور بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ جب ہم سب اکٹھے ہوتے ہیں، بغیر کسی تفریق کے، اجتماعی طور پر ایک دوسرے پر رنگ لگاتے ہیں، تو یہ ایک دوسرے کے لیے ہمارے تعلق اور محبت کے احساس کو پھر سے زندہ کرتا ہے۔
یواین آئی۔ م س