Thursday, Jul 10 2025 | Time 12:51 Hrs(IST)
Regional

ٹریننگ بی جے پی کا لازمی حصہ : راج ناتھ

ٹریننگ بی جے پی  کا لازمی حصہ : راج ناتھ

پچمڑھی، 17 جون (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جہاں تربیت کو تنظیم کے کام کرنے کے انداز کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے اور جن سنگھ سے اب تک ایک چیز جو نہیں بدلی وہ تربیت کی روایت ہے۔
مسٹر سنگھ نے کل مدھیہ پردیش کے پچمڑھی میں ریاست کے پارٹی ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کے تین روزہ تربیتی کیمپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جہاں تربیت کو تنظیم کے کام کرنے کے انداز کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔ جن سنگھ کے دور سے لے کر آج تک جب بی جے پی نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بن چکی ہے، تب سے اس میں جو چیز نہیں بدلی وہ ہے پارٹی کی تربیت کی روایت، ثقافتی قوم پرستی کا نظریہ اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے تئیں ہماری وابستگی۔
پارٹی لیڈروں کو کئی سبق اور ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے جیسے لیڈروں نے نظریہ اور اقدار کی سیاست قائم کی۔ آج بھی ہمارا کارکن الیکشن ہار سکتا ہے لیکن نظریے سے انحراف نہیں کرتا۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کوئی عام پارٹی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کسی بھی محکمے کے وزیر ہیں وہ یاد رکھیں کہ وہ اس محکمے کے سربراہ نہیں بلکہ عوامی خدمت گار ہیں۔ وزیر کی کرسی خدمت کا عہدہ ہے۔ پالیسیوں میں ہم آہنگی نظر آنی چاہیے، خوشامد نہیں۔ ہمارے لیے پوری دنیا ایک خاندان ہے، ایسی صورت حال میں ذات پات اور پنتھ کی بنیاد پر فیصلے کیسے ہو سکتے ہیں۔ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہمارا جم اقتدار کے گلیاروں میں نہیں بلکہ جدوجہد کی آنج میں ہوا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
ممتا مشرقی زونل  کونسل  کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

ممتا مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

کولکاتہ، 10 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کو جھارکھنڈ کے رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔

...مزید دیکھیں
حماس نے جنگ بندی کے لیے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی

حماس نے جنگ بندی کے لیے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی

یروشلم، 10 جولائی (یو این آئی) حماس نے اسرائیل کے "ضدی" رویے کی وجہ سے جنگ بندی مذاکرات کو مشکل قراردیا۔

...مزید دیکھیں
بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف ای ڈی کے مقدمات

بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف ای ڈی کے مقدمات

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سینکڑوں نوجوانوں کو بٹنگ ایپس اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں