RegionalPosted at: Dec 10 2023 3:27PM جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج
بھوپال، 10 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے گنا ضلع میں جانوروں پر ظلم کے واقعہ کے بارے میں آج کہا کہ اس طرح کے ظلم کی کارروائیاں ناقابل معافی ہیں اور اس جرم کے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر چوہان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ گنا ضلع سے جانوروں پر ظلم کا جو واقعہ رپورٹ ہوا ہے وہ دل دہلا دینے والا ہے۔ معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایسی تمام بربریت کی کارروائیاں ناقابل معافی ہیں، اس جرم کے ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
دراصل گنا شہر میں جانوروں پر ظلم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس کے بعد معاملے کا نوٹس لیا گیا اور ملزم کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1525