RegionalPosted at: Jun 18 2024 3:45PM وزیر زراعت شیوراج نے بدھنی اسمبلی سے استعفیٰ دیا
بھوپال، 18 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر زراعت اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کی ودیشا پارلیمانی سیٹ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد سیہور ضلع کی بدھنی اسمبلی سیٹ سے استعفیٰ دے دی امسٹر چوہان نے کل اپنا استعفیٰ دیا اس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا مسٹر چوہان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ بدھنی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کی وجہ سے بہت جذباتی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ وہ بدھنی سے ایم ایل اے تھے اور اس اسمبلی حلقہ کے لوگ ان کے روم روہم میں بستے ہیں اور ان کی ہر سانس میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی عوامی زندگی کا آغاز بدھنی سے ہی کیا تھا۔ انہوں نے بچپن سے تحریکیں چلائیں اور پھر عوامی محبت ملتی گئی۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ بدھنی اسمبلی حلقہ سے چھ بار ایم ایل اے رہے اور ایم پی الیکشن میں بھی عوام نے انہیں بھاری اکثریت سے جیتایا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1007