RegionalPosted at: Jun 21 2025 4:51PM مہوبا: دھماکہ خیز مواد سے بھری وین اور ٹرک کی ٹکر، دو افراد ہلاک
مہوبا، 21 جون (یواین آئی) اتر پردیش کے مہوبا ضلع کے سری نگر علاقے میں ہفتہ کی صبح سویرے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک وین اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے کی زبردست ٹکر میں دو افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وندنا سنگھ نے بتایا کہ کانپور-ساگر نیشنل ہائی وے پر سجھری اور برا کے درمیان یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے وقت سرحدی صوبہ مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کے پرکاش بمھوری جا رہی دھماکہ خیز مواد سے بھری وین سامنے سے آنے والے ڈی سی ایم ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں گاڑیوں کے اگلے حصے بری طرح دب گئے، جس کی وجہ سے کیبن میں پھنس جانے سے دونوں ڈرائیوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
گشت کر رہی پولیس کی پی آر وی ٹیم نے اطلاع ملنے پر فوراً موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے گاڑیوں میں موجود زخمیوں کو باہر نکالا اور علاج کے لیے ضلعی ہسپتال پہنچایا۔
یواین آئی۔ م س