NationalPosted at: Mar 16 2026 3:17PM ملک میں مسلسل روزگار بڑھ رہا ہے: مانڈویا

نئی دہلی، 16 مارچ (یواین آئی) حکومت نے لوک سبھا میں پیر کو کہا کہ ملک میں مسلسل روزگار بڑھ رہا ہے اور بے روزگاری کم ہو رہی ہے مرکزی محنت و روزگار وزیر منسکھ مانڈویا نے ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں مسلسل روزگار بڑھ رہا ہے اور بے روزگاری کم ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت بڑھتی ہے تو روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ ملک میں خود روزگاری بڑھی ہے جو 2017-18 میں 52 فیصد تھی وہ بڑھ کر 58 فیصد ہو گئی ہے۔ ملک کی معیشت بڑھنے سے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ مستقل تنخواہ پر کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عارضی مزدور 2017-18 میں 24 فیصد تھے جو اب 19 فیصد رہ گئے ہیں کیونکہ عارضی مزدور باقاعدہ مزدور (کیژول ورکر سے فارمل ورکر) میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ یہ معیشت میں ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ حکومت کی سماجی تحفظ کی اسکیموں کی وجہ سے لوگوں کے معیارِ زندگی میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔
انہوں نے ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ کم از کم اجرت حکومت طے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے محنت ضابطے کے تحت ماہانہ تنخواہ پانے والے مزدوروں کو تقرری خط دینا لازمی کیا گیا ہے تاکہ وہ دیگر سہولتوں کا فائدہ حاصل کر سکیں۔
یواین آئی۔ ظا