OthersPosted at: Mar 17 2025 1:08PM منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد
امپھال، 17 مارچ (یو این آئی) منی پور پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ واقعات میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بشنو پور ضلع کے نمبول پولیس اسٹیشن کے تحت یووک جنگل سے ایک 5.56 ایم ایم انساس رائفل، دو 9 ایم ایم کاربائن مشین گن، ایک 303 موڈیفائڈ اسنائپر، ایس بی بی ایل گن، پستول، ہینڈ گرنیڈ اور زندہ کارتوس برآمد کیے گئے۔
ایک اور واقعہ میں، ایک ایس ایل آر اور میگزین، تباہ شدہ میگزین کے ساتھ ایک پستول، ڈیٹونیٹر کے بغیر ایک ہینڈ گرینیڈ اور ایک ریڈیو سیٹ امپھال مغربی ضلع کے لوئیتانگ سندام پہاڑی رینج سے برآمد کیا گیا۔
یواین آئی، م ش