Sunday, Sep 6 2026 | Time 05:21 Hrs(IST)
National

آزادی ایک نعمت ،اس کی قدر کریں اور ایک امانت کے طور پر اس کی حفاظت کریں:مولانااصغرعلی امام مہدی سلفی

آزادی ایک نعمت ،اس کی قدر کریں اور ایک امانت کے طور پر اس کی حفاظت کریں:مولانااصغرعلی امام مہدی سلفی

نئی دہلی، 16اگست (یو این آئی) آزادی ایک عظیم نعمت ہے،اس کی قدر کریں اور ایک بڑی امانت ہے، اس کی حفاظت  کریں  یہ آزادی ہمیں ہمارے اسلاف کی بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی،امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے ادارہ المعہد العالی للتخصص فی الدراسات الاسلامیہ کے تحت منعقدہ ازادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ صرف دہلی میں ہزاروں علماءکرام کو دہکتی ہوئی آگ میں ڈالا گیااور ہزاروں کو تختہ دار پر چڑھایا گیا۔قید وبند کی سزائیں دی گئیں۔جدوجہد آزادی کی تاریخ بہت قدیم ہے جو شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒکی مساعی اور ان کی اولاد واحفادپھرٹیپو سلطان،نواب سراج الدولہ شہیدان بالاکوٹ ،اسکندرعزم شاہ محمد اسماعیل شہید اور سید احمد شہید ؒکی شہادت اور،فرائضی تحریک کے میر نثارعلی عرف تیتو میاں ،حاجی شریعت اللہ اور ان کے فرزند حافظ محمد محسن عرف دودو میاں کے ایثار وقربانی سے شروع ہوکر 1947تک محیط ہے۔1857ءکا انقلاب جہدوجہد آزادی کی پہلی مسلح جدوجہد نہیں بلکہ اس سے پہلے سینکڑوں مسلح جنگیں لڑی گئیں،تب جاکر یہ ملک آزاد ہوا۔ اس میں بلاتفریق مذہب کسی نہ کسی طرح سے سارے ہندوستانیوں کی قربانیاں شامل ہیں۔
مولانا سلفی نے مزید کہا کہ جدوجہد آزادی میں تحریک شہیدین کے تربیت یافتہ خلفاءصادقان صادق پورخصوصاً مولاناولایت علی اور مولانا عنایت علی وغیرہ نے انگریزوں کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور تن من دھن کی بازی لگادی،جس کا اعتراف ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے بایں الفاظ کیا تھا کہ اگر سارے ہندوستانیوں کی قربانیوں کو ترازو کے ایک پلڑا میں رکھا جائے اور صرف صادقان صادق پور (اہل حدیثوں) کی قربانیوں کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو اہل صادق پور کی قربانیوں کا پلڑا بھاری ہوگا۔
امیر محترم نے اپنا خطاب شروع کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد آزادی کے حوالے سے ہمارے درد نہاں کو وہی سمجھ سکتا ہے جو ہمارے اسلاف کی قربانیوں سے واقف ہوگا۔نئی نسل کو اسلاف کی قربانیوں کے سلسلے میں بتانا اور پڑھانا ضروری ہے تاکہ وہ آزادی کی نعمت کا صحیح طور پر ادراک کرسکیں ۔ ملک وملت کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اوراس کے تقاضوں کو پورا کریں اورملک کے ساتھ وفاداری کا حق ادا کریں۔
مولانا سلفی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آزادی کا جشن منانا بسا غنیمت ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے اندربہت سی ایسی چیزیں بھی درآئی ہیں جو آزادی کی روح کے سراسر منافی ہیں۔ہمارے اسلاف آزادی اس وقت حاصل کرسکے جب وہ مختلف رنگ ونسل،ذات پات اور مذہب ومسلک کے باوجودآپس میں متحد ومتفق اورقومی یکجہتی وفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبے سے سرشارتھے۔آج بھی اسی جذبے کو فروغ دینے ضرورت ہے اور اسی صورت میں نعمت آزادی کا تحفظ بھی ممکن ہے۔دیش ہمارا ہے اورہمارے اسلاف اور آباواجداد نے آزادی کے بعد اس کو اپنے خون جگر سے سینچا اور پروان چڑھایا ہے اور اسے روایتی امن وشانتی اور گنگا جمنی تہذیب کے سائے میں ہم تک اس امانت کو منتقل کیا ہے، جس کا پاس ولحاظ آج کے بدلتے ہوئے حالات میں وقت کی بڑی ضرورت ہے۔یاد رکھیں کہ جب ہم وطن عزیز کیلئے ہوں گے تب یہ ہی وطن ہمارے لئے ہوگا اور اس حقیقت کو سمجھنا بے حد ضروری ہے۔مولانا نے اپنے خطاب میں سوراج اور ہندو مسلم اتحاد کے حوالے مولانا ابوالکلام آزاد اورسرسید احمد خان کے تاریخی اقوال کا بھی ذکر کیا اورملک کی سلامتی اور اس کی تعمیر وترقی کے لئے دعا کی۔
پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پرامیر محترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی کے ہاتھوں پرچم کشائی کے بعد راشٹریہ گان ’جن گن من‘ او’ر قومی ترانہ سارے جہاں سے اچھا‘گایا گیا اور حاضرین کے مابین شیرینی تقسیم کی گئی۔ اس تقریب میں المعہد العالی للتخصص فی الدراسات الاسلامیہ کے اساتذہ وطلبا، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ذمہ داران وکارکنان اور وابستگان کے علاوہ قرب وجوار کی متعدد اہم شخصیات موجود تھیں، ان میں مولانا عبدالاحد مدنی،مولانا عبدالغنی مدنی،ڈاکٹر محمد شیث ادریس تیمی،ایاز تقی،ڈاکٹر عبدالواسع تیمی،مولانا محمد رئیس فیضی،شمس الدین ،رحمت کلیم ،محمد ریاض،مولانا امجد ریاضی،حافظ احتشام وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی صرف تعلیمی کارکردگی تک محدود نہ رہیں بلکہ ان کے رویے اور روزمرہ زندگی پر بھی توجہ دیں۔

...مزید دیکھیں
بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

نئی دہلی، 05 ستمبر (یو این آئی) اقوام متحدہ نے 27 نومبر کو ' بچوں کی شادی، کم عمری اور زبردستی کی شادی کے خاتمے کا بین الاقوامی دن' کے طور پر قرار دیا ہےاس تاریخی فیصلے کے ساتھ ہی بچوں کی شادی کے خلاف عالمی سطح پر جاری لڑائی میں ہندوستان سے اٹھی آواز کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بڑی قبولیت ملی ہے۔

...مزید دیکھیں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور 'انڈیا اتحاد': بی جے پی

نئی دہلی، 05 ستمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے خواتین کو بااختیاربنانے اور طلباء کے معاملے پر کانگریس اور 'انڈیا اتحاد' پر دکھاوے کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ جھارکھنڈ کے پیپر لیک معاملے نے طلباء کے مفادات کے تعلق سے ان کے دعووں کی حقیقت کی پول کھول دی ہے۔

...مزید دیکھیں

کانگریس نے ’عوامی منشور-2026‘ جاری کیا

الور، 5 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے الور میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے کانگریس نے وارڈ نمبر 59 میں پارٹی امیدوار کے انتخابی دفتر پر ’عوامی منشور-2026‘ جاری کیا۔

...مزید دیکھیں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز یومِ اساتذہ کے موقع پر معاشرے کے لیے اساتذہ کے اہم تعاون کا ذکر کیا اور سابق صدرجمہوریہ نیز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
غالب انسٹی ٹیوٹ کا ریسرچ اسکالر سمینار نئے لکھنے والوں کے لیے تربیت کا بہترین موقع: ڈاکٹر سفینہ

غالب انسٹی ٹیوٹ کا ریسرچ اسکالر سمینار نئے لکھنے والوں کے لیے تربیت کا بہترین موقع: ڈاکٹر سفینہ

غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینار جاری

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی) غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینارجس کاافتتاحی اجلاس 4ستمبر کی شام کوہواتھا، 5ستمبر کو سمینار کے چار اجلاس منعقد ہوئے۔

...مزید دیکھیں
سہارنپور کلکٹریٹ میں واقع  قدیم مسجد کا انہدام انتہائی افسوسناک،قانون اگر سب کے لیے ایک ہے تو اس کے نفاذ میں دوہرا معیار کیوں: مولانا ارشد مدنی

سہارنپور کلکٹریٹ میں واقع قدیم مسجد کا انہدام انتہائی افسوسناک،قانون اگر سب کے لیے ایک ہے تو اس کے نفاذ میں دوہرا معیار کیوں: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی)جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے سہارنپور کلکٹریٹ میں واقع ایک قدیم مسجد کو علی الصباح تقریباً پانچ بجے منہدم کیے جانے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر ملک کے سامنے یہ بنیادی سوال کھڑا کردیا ہے کہ کیا آئین اور قانون کا نفاذ واقعی ہر شہری اور ہر مذہب کے لیے یکساں ہے؟ اگر آئین سب کو برابری کاحق، مذہبی آزادی اور قانون کا مساوی تحفظ دیتا ہے تو اس کے عملی نفاذ میں یہ دوہرا معیار کیوں دکھائی دیتا ہے؟
جاری ایک بیان کے مطابق مولانا مدنی نے کہا کہ سہارنپور کا واقعہ صرف ایک مسجد کا نہیں ہے، بلکہ یہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، مذہبی آزادی، شہری مساوات اور ریاست کے غیر جانب دارانہ کردار سے جڑا ہوا ایک نہایت حساس مسئلہ ہے۔

...مزید دیکھیں

ہندوستانی خواتین ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے روند دیا

05 Sep 2026 | 10:51 PM

دبئی، 5 ستمبر (یواین آئی) پریما راوت اور شری چَرنی نے تین، تین وکٹیں جبکہ دپتی شرما نے دو وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ناٹ آؤٹ 12 رن بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے ہفتے کے روز ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے کے مقابلے میں پاکستان کو 68 گیندیں باقی رہتے سات وکٹوں سے زبردست شکست دے دی۔.

کرتی کھربندا کی پراسرار انسٹاگرام اسٹوری سے تجسس بڑھا

05 Sep 2026 | 12:25 PM

ممبئی، 05 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرتی کھربندا کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوریز نے ان کے مداحوں میں تجسس بڑھا دیا ہے۔ کرتی کھربندا نے مسلسل کچھ ایسی تصاویر شیئر کی ہیں، جن سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد ہی کوئی خاص اعلان کر سکتی ہیں۔.