Thursday, Apr 24 2025 | Time 06:22 Hrs(IST)
Regional

مولانا آزاد نے اردو صحافت کو زمانے کی رفتار سے آنکھیں چار کرنے کا سلیقہ سکھایا:معصوم مرادآبادی

مولانا آزاد نے اردو صحافت کو زمانے کی رفتار سے آنکھیں چار کرنے کا سلیقہ سکھایا:معصوم مرادآبادی

مانو لکھنؤکیمپس میں مولانا آزاد کی صحافتی خدمات کے موضو ع پر توسیعی خطبہ کا انعقاد
لکھنؤ،22 فروری (یو این آئی) مولانا آزاد نے اردوصحافت کو اس معراج پر پہنچایا کہ وہ دیگر ترقی یافتہ زبانوں کی صحافت کے ہم پلہ قرارپائی۔ انہوں نے اردو صحافت کو نہ صرف ایک عظیم مشن اور مقصد کی راہ پر ڈالا بلکہ اسے زمانے کی رفتار سے بھی آنکھیں چار کرنے کاسلیقہ سکھایا۔ ان خیالات کا اظہار اردو کے ممتاز صحافی جناب معصوم مرادآبادی نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لکھنؤ کیمپس میں مولانا آزاد کی یوم وفات کی مناسبت سے منعقد توسیعی خطبہ کے دوران کیا۔وہ ’مولانا ابو الکلام آزاد کی صحافتی خدمات‘ کے موضوع پر کیمپس میں توسیعی خطبہ پیش کررہے تھے۔خطبہ کی صدارت اردو کے ممتاز ادیب اور دانشور ڈاکٹر مسعود الحسن عثمانی نے فرمائی۔کیمپس کی انچارج ڈاکٹر ہما یعقوب نے خیرمقدمی کلمات ادا کیے۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر عمیر منظر نے کی۔شکریہ ڈاکٹر اکبر علی بلگرامی نے ادا کیا۔کیمپس کے طالب علم محمد اشرف علی نے قرآن پاک کی تلاوت اور ترجمہ پڑھا۔
معصوم مرادآبادی نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد کو ہم کئی حیثیتوں سے جانتے ہیں۔ لیکن ان میں صحافت ایک ایسا میدان تھا، جہاں ان کی موجودگی سب سے زیادہ محسوس کی گئی۔صحافت ان کی مقبولیت اور ہردلعزیزی ہی کا ذریعہ نہیں بنی بلکہ خود ان کے افکار، طرزنگارش، منفرد اسلوب اور جدت طرازی نے اسے بام عروج تک پہنچایا۔یہی وجہ ہے کہ صحافت کو ان کی فطرت ثانیہ بھی کہا جاتاہے۔
انھوں نے توسیعی خطبہ میں کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد پر اخبار نویسی کواختیار کرنے سے پہلے اس کے خدوخال واضح تھے۔ ان کا خیال تھا کہ یہاں ترقی حاصل کرنے کے علاوہ آزادی کے حصول کے لیے عوام الناس میں بیداری اور شعورپیداکرنے کاکام صحافت سے جس مؤثراندازمیں لیاجاسکتاہے اتناکسی دوسری چیزسے نہیں لیاجاسکتا۔
معصوم مرادآبادی نے کہا کہ مولانا آزاد جس پیغامبر انہ شان کے ساتھ مطلع صحافت پر طلوع ہوئے تھے وہ کسی عام صحافی اور اخبار نویس کے بس کا روگ نہیں تھا۔ انہوں نے اصولوں، اقدار اور بلند مقاصد کو اپنا شیوہ بنایا تھا اور صحافت میں تین بنیادی اصولوں کے طرفدار تھے۔ اول یہ کہ اخبارات کو سماج کا آئینہ دار ہونا چاہیے۔ دوئم اخبارات کے ذریعہ اصلاح معاشرہ کا پیغام عام ہونا چاہیے اور سوئم اخبارنویسی کے ذریعہ عوام میں جدید ترین علوم وفنون کا فروغ ہو۔
معصو م مرادآبادی نے کہا کہ مولانا آزاد صحافت کے مشن میں کسی بھی آلائش اور ذاتی مفاد کے مخالف تھے اور اخبار نویس کے قلم کو پوری طرح آزاد اور بے باک دیکھنا چاہتے تھے۔
صدارتی خطاب میں ڈاکٹر مسعود الحسن عثمانی نے کہا کہ مولانا آزاد خو د ایک تاریخ تھے۔انھوں نے جس میدان میں قدم رکھا اسے بام عروج تک پہنچایا۔انھوں نے کہا کہ مولانا آزاد اردو صحافت کامعیار اور اعتبار دونو ں ہیں۔
اس موقع پر کیمپس کے اساتذہ،ریسرچ اسکالر اور طلبہ کے علاوہ شہر نگاراں کی اہم شخصیات میں حکیم وسیم احمد اعظمی،پروفیسر جمال نصرت،محی بخش قادری،ڈاکٹر عصمت ملیح آبادی،قطب اللہ،محبوب عالم خاں،منظور وقار،اویس سنبھلی، راجیوپرکاش ساحر،راشد خاں،ضیاء اللہ ندوی،حمیرا عالیہ وغیرہ موجود تھے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
ہندوستان نے پاکستان کو دیا بڑا جھٹکا

ہندوستان نے پاکستان کو دیا بڑا جھٹکا

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل کو ہونے والے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی عناصر کے کردار کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ سندھ آبی معاہدہ پر روک لگانے، اٹاری واہگہ انٹیگریٹڈ بارڈر چیک پوسٹ بندکرنے، پاکستانی شہریوں کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی اور ہائی کمیشنوں میں فوجی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی  نے سی سی ایس کی میٹنگ میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

مودی نے سی سی ایس کی میٹنگ میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں گھناؤنے دہشت گردانہ حملے سے پیدا ہونے والے سیکورٹی چیلنجوں کا جائزہ لینے کے لئے آج دیر شام یہاں کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی (سی سی ایس) کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ کا بیسرن پہلگام میں جائے وقوع کا معائنہ، دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

امت شاہ کا بیسرن پہلگام میں جائے وقوع کا معائنہ، دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

سری نگر،23اپریل(یو این آئی) پہلگام میں پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے ایک روز بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو بیسرن ویلی کا دورہ کیا اور جائے واردات کا معائنہ کرتے ہوئے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
پہلگام حملہ: میٹنگوں کا دور جاری، راج ناتھ نے تینوں فوجوں کے سربراہوں سے بھی بات چیت کی

پہلگام حملہ: میٹنگوں کا دور جاری، راج ناتھ نے تینوں فوجوں کے سربراہوں سے بھی بات چیت کی

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کے بعد دارالحکومت دہلی اور سری نگر میں کئی اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی بالاجی کو وارننگ، استعفیٰ دیں ورنہ ضمانت منسوخ ہوگی

سپریم کورٹ کی بالاجی کو وارننگ، استعفیٰ دیں ورنہ ضمانت منسوخ ہوگی

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے رشوت لے کر نوکری دینے کے گھپلے سے متعلق منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں ضمانت کے بعد وزیر بننے والے تمل ناڈو کے وزیر سینتھل بالاجی کو بدھ کو خبردار کیا کہ اگر وہ اپنے عہدے (وزارتی) سے استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو انہیں پہلے (اس معاملے میں) دی گئی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
پہلگام دہشت گرد حملہ: امت شاہ نے جاں بحق ہوئے سیاحوں کو خراج عقیدت پیش کیا

پہلگام دہشت گرد حملہ: امت شاہ نے جاں بحق ہوئے سیاحوں کو خراج عقیدت پیش کیا

سری نگر،23اپریل(یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کی صبح سرینگر کے پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاں بحق ہوئے سیاحوں کو پرنم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
پہلگام حملہ: جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ، زخمیوں کو 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان

پہلگام حملہ: جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ، زخمیوں کو 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان

سری نگر،23اپریل(یو این آئی) جموں و کشمیر حکومت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو 2 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

...مزید دیکھیں

سپریم کورٹ نے شیوراج اور تنکھا سے کہا کہ وہ ہتک عزت کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کریں

23 Apr 2025 | 11:56 PM

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تین سینئر لیڈروں اور کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ وویک تنکھا سے کہا کہ وہ مل بیٹھ کر ہتک عزت کے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرلیں۔

سن رائزرس حیدرآباد اور ممبئی انڈینس نے پہلگام حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا

23 Apr 2025 | 11:39 PM

حیدرآباد، 23 اپریل (یو این آئی) ممبئی انڈینس اور سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 41ویں میچ سے قبل خاموشی اختیار کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن واپس آئے

23 Apr 2025 | 8:29 AM

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں شرکت کے بعد آج صبح اپنی تمام مصروفیات کو پیچھے چھوڑ کر وطن واپس واپس آگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں