Sunday, May 10 2026 | Time 17:10 Hrs(IST)
National

افغانستان سے علمی ہی نہیں ہماراصدیوں پرانا تہذیبی اورثقافتی تعلق، مولانا مدنی کا امیر خاں متقی سے اظہار خیال

افغانستان سے علمی ہی نہیں ہماراصدیوں پرانا تہذیبی اورثقافتی تعلق، مولانا مدنی کا امیر خاں متقی سے اظہار خیال

نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) افغانستان کے وزیرخارجہ مولانا امیرخاں متقی کے پس منظرمیں میڈیاکے نمائندوں نے جب جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی سے گفتگوکی توانہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہماراعلمی اورروحانی ہی تعلق نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ ہمارے تہذیبی اورثقافتی رشتہ بھی رہے ہیںآج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بات یہیں تک محدودنہیں ہے بلکہ ہندوستان کی جنگ آزادی سے بھی افغانستان کا ایک خاص رشتہ رہاہے، آج کی نئی نسل ہوسکتااس بات سے واقف نہ ہولیکن یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ جنگ آزادی کے دوران دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین شیخ الہند مولانا محمودحسن ؒکی ایماپر افغانستان میں ہی ہمارے مجاہدین آزادی نے ایک جلاوطن حکومت قائم کی تھی جس کے صدر راجہ مہندرپرتاب سنگھ کو بنایاگیا تھا۔ مولانا برکت اللہ جیسی اہم شخصیت وزیراعظم اورمولانا عبیداللہ سندھیؒ وزیرخارجہ تھے۔ انہوں نے آگے کہاکہ افغان عوام نے بھی غیر ملکی تسلط سے اپنے وطن کو آزادکرانے کے لئے ہمارے اکابرین کاطریقہ کارہی اختیارکیا۔ ہم نے اس برطانوی قوم سے طویل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی جس کے بارے میں کہا جاتاتھا کہ اس کی حکمرانی کاسورج غروب نہیں ہوتااورافغان عوام نے روس وامریکہ جیسی بڑی طاقتوں کو دھول چٹاکر آزادی حاصل کی ہے، مگر اس میں قدرمشترک یہ ہے کہ اس کے لئے انہوں نے وہی طریقہ کاراختیارکیا جو ہمارے بزرگوں نے ہندوستان کو آزادکرانے کے لئے اختیارکیا تھا۔
قابل ذکرہے کہ 1991 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب افغانستان کا کوئی وفدوزیرخارجہ مولانا امیرخاں متقی کی سربراہی میں ہندوستان کے دورہ پر ہے، اس دورہ کے پروگراموں میں دارالعلوم دیوبند کا بھی دورہ شامل تھا، اپنے دیوبند دورہ کے دوران مولانا امیرخاں متقی نے دارالعلوم سے اپنی نسبت اورعقیدت کااظہارکرتے ہوئے بارباراسے مادرعلمی اوررروحانی مرکزکہہ کرمخاطب کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ افغان وزیرخارجہ بنیادی طورپرایک عالم دین ہیں اورانہوں نے پاکستان سے اس مدرسہ سے تعلیم حاصل کی ہے جس کا سنگ بنیادعظیم مجاہدآزادی مولانا حسین احمد مدنی ؒ کے ایک شاگردمولانا عبدالحق ؒنے رکھاتھا۔ اسی خاص تعلق کے بناپر دیوبند پہنچنے کے بعد افغانستان کے وزیرخارجہ نے جمعیۃعلماء ہندکے صدراوردارالعلوم دیوبندکے صدرالمدرسین مولانا ارشدمدنی سے خصوصی ملاقات بھی کی۔ میڈیاکی طرف سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ دارالعلوم دیوبند کی شہرت عالمگیرہے اوریہاں پوری دنیا سے طلبا تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں ان میں افغانستان کے طلبابھی شامل ہیں، چنانچہ غیر ممالک سے اورخاص طورسے اسلامی ملکوں سے جو لوگ ہندوستان آتے ہیں وہ دارالعلوم دیوبند کو بھی دیکھنے کے خواہش مندرہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے وزیرخارجہ کا دیوبند دورہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے تاہم اس کے پیچھے علمی، روحانی، ثقافتی اورتہذیبی عوامل بھی کارفرماہیں، ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم پرامید ہیں کہ اس دورہ سے ہندوستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے، ہندوستان کے وزیرخارجہ نے کابل میں ہندوستانی سفارت خانہ کو فعال کرنے کا اعلان کیاہے، اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی اورتجارتی رشتوں میں بھی مزیدتیزی آئے گی۔ مولانا مدنی نے یہ امیدبھی ظاہر کی ہے کہ ہندوستان اورافغانستان کے قریب آنے سے پورے خطہ میں امن واستحکام کے قیام میں مددملے گی۔
قابل ذکر ہے کہ دورہ کے درمیان ایک اجلاس عام بھی ہونا تھا، مولوی امیرخاں متقی کو دیکھنے اورسننے کے لئے بڑی تعدادمیں لوگ باہر سے بھی آئے تھے مگر افغانستان کے وفدکے ہمراہ دہلی سے وزارت خارجہ کی جو ٹیم آئی تھی اس نے سیکورٹی کا حوالہ دیکر دورہ کو مختصرکروادیا چنانچہ اجلاس عام نہیں ہوسکا اس سے لوگوں کو سخت مایوسی ہوئی، دارالعلوم کے دورہ سے افغانستان کے وزیرخارجہ بہت خوش نظرآئے جس طرح یہاں ان کا والہانہ استقبال ہوااورمہمان نوازی کی گئی اس کی ستائش انہوں نے میڈیا کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے بھی کی اور اس کے لئے انہوں نے علماء دیوبند، تمام طلبااورعوام کا شکریہ بھی اداکیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
تمل ناڈو :وجے نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا، نو دیگر وزراء بھی کابینہ میں شامل

تمل ناڈو :وجے نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا، نو دیگر وزراء بھی کابینہ میں شامل

چنئی،10 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کی سیاست میں ایک نیا باب رقم کرتے ہوئے، نو تشکیل شدہ پارٹی 'تملگا ویٹری کژگم' (ٹی وی کے) کے بانی اور اداکار سے سیاست داں بننے والے سی جوزف وجے نے اتوار کو ریاست کے 13 ویں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا انہوں نے ریاست میں کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض جماعتوں، ڈی ایم کے(ڈی ایم کے) اور اے آئی اے ڈی ایم کے کو شکست دے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے وجے کو تمل ناڈو کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی

مودی نے وجے کو تمل ناڈو کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی

چنئی، 10 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ٹی وی کے کے بانی اور اداکار-سیاستدان سی جوزف وجے کو تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی انہوں نے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے کا وعدہ کیا سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر مودی نے لکھا، "تھرو سی جوزف وجے کو تمل ناڈو کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر دلی مبارکباد۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو میں ٹی وی کے حکومت بننے پر کھرگے نے دی مبارکباد، کہا سماجی انصاف، خودداری کے نظریہ کی جیت

تمل ناڈو میں ٹی وی کے حکومت بننے پر کھرگے نے دی مبارکباد، کہا سماجی انصاف، خودداری کے نظریہ کی جیت

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے تمل ناڈو میں تھلاپتی وجے کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر انہیں، تملگا ویتری کژگم (ٹی وی کے) اور پورے ترقی پسند اتحاد کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں مسٹر کھرگے نے اتوار کو اپنے پیغام میں کہا کہ اس حکومت کی تشکیل خودداری، سماجی انصاف، تفویض اختیارات اور معقول نظریے کی پائیدار طاقت کو پھر سے قائم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ وہی اقدار ہیں جنہوں نے طویل عرصے سے تمل ناڈو کے سیاسی اور سماجی شعور کی تعریف کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ابھیشیک بنرجی کا بی جے پی پر سنگین الزام، کھیجوری میں دکانوں کو نذرِ آتش کرنے کا دعویٰ

ابھیشیک بنرجی کا بی جے پی پر سنگین الزام، کھیجوری میں دکانوں کو نذرِ آتش کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اتوار کے روز مغربی بنگال کے کھیجوری علاقے میں آتشزنی کے واقعے کو لے کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کیا انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی حمایت یافتہ شرپسندوں نے 60 سے زائد دکانوں کو آگ لگا دی اور ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کی۔

...مزید دیکھیں
آسام میں بی جے پی لیڈر ہیمنت بسوا سرما نے گورنر کے سامنے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

آسام میں بی جے پی لیڈر ہیمنت بسوا سرما نے گورنر کے سامنے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

گوہاٹی، 10 مئی (یو این آئی) آسام اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر ہیمنت بسوا سرما نے اتوار کی دوپہر گورنر لکشمن پرساد آچاریہ کے سامنے ریاست میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا مسٹر سرما نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی۔

...مزید دیکھیں
آئی آر جی سی نے اپنے جہازوں پر حملے کے خلاف امریکہ کو دی وارننگ

آئی آر جی سی نے اپنے جہازوں پر حملے کے خلاف امریکہ کو دی وارننگ

تہران، 10 مئی (یو این آئی) ایران کی اعلیٰ سکیورٹی فورس، اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آرجی سی) کی بحریہ ونگ نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکروں اور تجارتی جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا نتیجہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں ایک میں اور "دشمن" کے جہازوں پر بڑے پیمانے پر حملے کی صورت میں نکلے گا یہ تبصرے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کئے گئے، جو جمعرات اور جمعہ کو آبنائے ہرمز میں اور اس کے ارد گرد ایران اور امریکہ کے درمیان بھڑکی چھٹپٹ جھڑپوں کے بعد آئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
یوکرین تنازع خاتمے کی طرف گامزن: پوتن

یوکرین تنازع خاتمے کی طرف گامزن: پوتن

ماسکو، 10 مئی (یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یوکرین کے ساتھ روس کا تنازع ختم ہونے والا ہے انہوں نے دوسری عالمی جنگ میں سوویت یونین کی جیت کی مناسبت سے ماسکو میں منعقدہ ایک محدود فوجی پریڈ کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی بی بی سی نے اتوار کو یہ اطلاع دی سکیورٹی خدشات کی وجہ سے روس کی سالانہ پریڈ میں ٹینکوں اور میزائلوں کی روایتی نمائش نہیں ہوئی کیونکہ حکام کو اندیشہ تھا کہ یوکرین ڈرون کے ذریعے ریڈ اسکوائر کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

لیونل میسی کا ایک اور عالمی ریکارڈ: انٹر میامی کی ٹورنٹو ایف سی کے خلاف شاندار فتح

10 May 2026 | 5:05 PM

ٹورنٹو (کینیڈا)، 10 مئی (یواین آئی )فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ لیونل میسی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عمر محض ایک ہندسہ ہے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کھیلے گئے ایم ایل ایس کے اہم مقابلے میں میسی نے ایک گول اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ دو گول کرنے میں مدد (Assists) بھی فراہم کی، جس کی بدولت انٹر میامی نے میزبان ٹیم کو 4-2 سے پچھاڑ دیا۔ .