Wednesday, Aug 19 2026 | Time 17:27 Hrs(IST)
Regional

اوما شنکر نے کبھی پارٹی کو کبھی دھوکہ نہیں دیا، بی ایس پی خاندان کا پورا خیال رکھے گی : مایاوتی

اوما شنکر  نے کبھی پارٹی کو کبھی دھوکہ نہیں دیا،  بی ایس پی خاندان کا پورا خیال رکھے گی : مایاوتی

لکھنؤ، 6 اگست (یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور رسڑا اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی رہے اوما شنکر سنگھ کو جذباتی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمر بھر پارٹی اور تنظیم کے لیے مکمل وفاداری برقرار رکھی اور کبھی پارٹی کو دھوکہ نہیں دیا جمعرات کو آنجہانی رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر سوگوار اہل خانہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ مایاوتی نے کہا کہ اوما شنکر سنگھ انہیں سگی بہن کی طرح مانتے تھے اور ان کا انتقال ان کے لیے ذاتی اور سیاسی، دونوں ہی لحاظ سے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کئی لوگ وقت کے ساتھ، ساتھ چھوڑ کر چلے گئے، لیکن اوما شنکر سنگھ آخر تک بی ایس پی کے تئیں وقف رہے اور انہوں نے کبھی پارٹی کے ساتھ اعتماد شکنی نہیں کی۔ بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ اگر آنجہانی رکن اسمبلی کا خاندان چاہے گا تو ان کے بیٹے کو سیاست میں آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوما شنکر سنگھ کو پارٹی میں جو احترام حاصل تھا، وہی احترام ان کے بیٹے کو بھی دیا جائے گا۔ محترمہ مایاوتی نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی آنجہانی لیڈر کے پورے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون اور سرپرستی فراہم کرے گی۔ انہوں نے آنجہانی لیڈرکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس سے قبل بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے جمعرات کو ضلع بلیا کی رسڑا اسمبلی نشست سے پارٹی کے رکن اسمبلی رہے اوما شنکر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مایاوتی دارالحکومت لکھنؤ میں واقع آنجہانی رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پہنچیں، جہاں انہوں نے ان کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے سوگوار اہل خانہ سے ملاقات کر کے انہیں تسلی دی اور آنجہانی کی آتما کی شانتی کے لیے دعا کی۔
قابل ذکر ہے کہ اوما شنکر سنگھ کا بدھ کو انتقال ہو گیا تھا۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا۔ ان کے انتقال سے بی ایس پی کے کارکنوں اور حامیوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بڑی تعداد میں پارٹی کے کارکنان انہیں خراج عقیدت پیش کرنے پہنچ رہے ہیں۔
اوما شنکر سنگھ پوروانچل میں بی ایس پی کے اہم لیڈران میں شمار کیے جاتے تھے اور بلیا کے رسڑا علاقے کی اسمبلی میں نمائندگی کر رہے تھے۔ ان کے انتقال پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
چار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری

چار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) حکومت نے مغربی بنگال، اڈیشہ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے چار منصوبوں کو منظوری دی ہے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں ان منصوبوں کو منظوری دی گئی تقریباً 410 کلومیٹر طویل ان منصوبوں کی تعمیر کی تخمینہ لاگت تقریباً 9,450 کروڑ روپے ہے اور انہیں سال 31-2030 تک مکمل کیا جانا ہے۔

...مزید دیکھیں
سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا کے ایک ہوٹل میں آگ کے حادثے میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نائب صدر جمہوریہ نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "کولکاتا میں آگ لگنے کے دردناک حادثے میں ہوئی اموات سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) کانگریس نے دہلی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسییات کے ایک پروفیسر کے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس تبصرے نے دلتوں کے تئیں بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی 'مانسکتا' یعنی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے کانگریس شعبہ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر آر ایس ایس سے وابستہ اس پروفیسر کے ایک نیوز چینل پر کیے گئے تبصرے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راہل اور کھرگے کو 'غلامی کی مانسکتا' اور 'دلت مانسکتا' سے جوڑنا ان کی شناخت کو ذات پات کے روایتی تعصب تک محدود کرنے کی کوشش ہے۔

...مزید دیکھیں
کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ، 19 اگست (یواین آئی) مغربی بنگال میں وسطی کولکاتہ کی فری اسکول اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں منگل کی دیر رات لگنے والی بھیانک آگ آس پاس کے ہوٹلوں تک پھیل جانے سے ایک بچے سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے حکام نے یہ معلومات دی ہے  انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع کل رات تقریباً دو بجے ہوٹل کی تیسری منزل سے ملی  گھنے دھوئیں نے جلد ہی کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے اس وقت سوئے ہوئے کئی مہمان اندر ہی پھنس گئے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

سری نگر، 19 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور کے دورہ سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل کو ہندوستانی حکومت حل کرے گی نہ کہ امریکی حکومت اور وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کریں گے مسٹر عبداللہ نے اصرار کیا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے یونین ٹیریٹری میں مسائل کی شکایت نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے سابق وزیر ستییندر جین کی گرفتاری پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ پرسنگین الزامات عائد کیے ہیں مسٹر کیجریوال نے بدھ کے روز ایکس پر دعویٰ کیا کہ صبح تک اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جانب سے ستییندر جین کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لیکن دوپہر میں مسٹر شاہ کی طرف سے مبینہ طور پر براہِ راست فون آنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

اسلام آباد، 19 اگست (یو این آئی) پاکستان کی عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طبی علاج کے لیے جیل حکام کی جانب سے ہسپتال منتقل کرنے اور کیس کی اگلی سماعت یعنی 16 ستمبر تک ہسپتال میں رہنے کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی سپریم کورٹ کے بینچ جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں انہوں نے حکومت کو حکم دیا کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

...مزید دیکھیں

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی وزیر کو گھر سے گرفتار کرلیا

19 Aug 2026 | 5:14 PM

یروشلم، 19 اگست (یو این آئی) اسرائیلی پولیس نے بدھ کے روز فلسطینی یروشلم امور کے وزیر اشرف العوار کو مقبوضہ مشرقی یروشلم کے سلوان علاقے میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا، یہ بات ان کے دفتر کے ایک اہلکار نے بتائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسٹر العوار کو حراست میں لینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ اسرائیلی پولیس نے فوری طور پر گرفتاری کی وجہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ گزشتہ سال اسرائیلی حکام نے مسٹر العوار کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھ ماہ کے لیے داخل ہونے سے روکنے کا حکم جاری کیا تھا جس میں بعد میں توسیع کر دی گئی تھی۔ فلسطینی وزارت امور یروشلم کا صدر دفتر مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الرم میں .