Friday, Feb 13 2026 | Time 03:33 Hrs(IST)
National

آتشی نے گُروؤں کے خلاف بے ادبی کی: مشرا

آتشی نے گُروؤں کے خلاف بے ادبی کی: مشرا

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) دہلی کے وزیرِ فن و ثقافت کپل مشرا نے کہا کہ اسمبلی کی قائدِ حزبِ اختلاف آتشـی نے سکھ گُروؤں کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے وہ بے ادبی، گناہ اور پاپ ہیں اور ان کا کوئی جواز نہیں تھا مسٹر مشرا نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 6 جنوری کو دہلی اسمبلی میں ایک غیر معمولی اور سنگین پاپ ہوا۔ گرو تیغ بہادر جی، بھائی ستی داس جی، بھائی متی داس جی اور بھائی دیالا جی کی شہادت کے 350 سال مکمل ہونے پر جاری بحث کے دوران قابلِ اعتراض زبان استعمال کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آتشـی کے الفاظ بے ادبی، گناہ اور پاپ ہیں اور ان کا کوئی جواز نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد محترمہ آتشـی مسلسل میڈیا، عوام اور اسمبلی سے غائب رہیں۔ اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا کی بار بار طلبی کے باوجود انہوں نے ایوان میں آکر اپنی وضاحت پیش نہیں کی۔
کابینہ وزیر نے الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی ہدایت پر اس معاملے کو دبانے کے لیے پنجاب حکومت کے وسائل اور پنجاب پولیس کا غلط استعمال کیا گیا۔ اس معاملے میں جھوٹے مقدمات درج کرائے گئے اور ڈرانے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سیاست کا نہیں بلکہ عقیدت اور ایوان کی عظمت سے جڑا ہوا ہے۔ اس معاملے میں مسٹر کیجریوال کو چاہیے تھا کہ وہ آتشـی سے معافی منگواتے۔ پنجاب پولیس کو اس پورے معاملے سے دور رکھا جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ آتشـی کو بھاگنے یا چھپنے کے بجائے میڈیا اور عوام کے سامنے آنا چاہیے۔ انہیں اسمبلی کی خصوصی مراعات کمیٹی اور قانونی عمل کا سامنا کرنا چاہیے۔
مسٹر مشرا نے کہا کہ 7 جنوری کو اسمبلی اسپیکر نے ویڈیو کا لفظ بہ لفظ ایوان میں پڑھا، جس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ اس کے باوجود باہر جا کر پنجاب پولیس سے جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی۔
انہوں نے پنجاب پولیس سے اپیل کی کہ وہ سیاسی کاموں کے بجائے ریاست کی حفاظت پر توجہ دے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
ہندوستانی معیشت  اس وقت غیر معمولی متوازن ہے: سیتارمن

ہندوستانی معیشت اس وقت غیر معمولی متوازن ہے: سیتارمن

نئی دہلی، 12 فروری (یواین آئی) وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ ہندوستان معیشت اس وقت غیرمعمولی متوازن ہے جہاں بلند اقتصادی ترقی کے ساتھ افراطِ زر طویل عرصے تک نچلی سطح پر چل رہا ہے محترمہ سیتارمن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں بجٹ 2026-27 پر چار روزہ عمومی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بے روزگاری کی شرح بھی نچلی سطح پر ہے اور پچھلے ایک عشرے میں ٹیکس دہندگان کی تعداد دوگنی ہو کر 12 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش عام انتخابات: نتائج کے ابتدائی رجحانات میں جماعت اسلامی اور بی این پی کے درمیان سخت مقابلہ

بنگلہ دیش عام انتخابات: نتائج کے ابتدائی رجحانات میں جماعت اسلامی اور بی این پی کے درمیان سخت مقابلہ

ڈھاکہ، 12 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش کے تاریخی عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے ساتھ انتخابی نتائج کے ابتدائی رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت اسلامی اور بی این پی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

...مزید دیکھیں
غیر ملکی دباؤ میں کیے گئے معاہدے ملک کے مفاد کے خلاف ہیں: کھڑگے

غیر ملکی دباؤ میں کیے گئے معاہدے ملک کے مفاد کے خلاف ہیں: کھڑگے

نئی دہلی، 12 فروری (یواین آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے نے مرکز کی حکومت پر سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی دباؤ میں کیے گئے معاہدے ملک کے مفاد کے خلاف ہیں اور حکومت کی پالیسیاں کروڑوں محنت کش کسانوں، مزدوروں اور کارکنوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں کھڑگے نے نئے لیبر قوانین اور منریگا کو کمزور کرنے کے الزامات پر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ملک بھر میں ٹریڈ یونینیں، کسان اور مزدور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی نے لیبر کوڈ اور تجارتی معاہدے پر مرکز سے سوال کیا

راہل گاندھی نے لیبر کوڈ اور تجارتی معاہدے پر مرکز سے سوال کیا

نئی دہلی، 12 فروری (یواین آئی) کانگریس رہنما راہل گاندھی نے جمعرات کو ملک بھر میں احتجاج کرنے والے مزدوروں اور کسانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکز کی حالیہ پالیسی فیصلے ان کے حقوق اور روزگار کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ایکس پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہاکہ "ملک بھر میں لاکھوں مزدور اور کسان اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر ہیں" اور حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے ایسے فیصلے کرتے وقت اسٹیک ہولڈرز کو نظرانداز کیا جو ان کے مستقبل کو متاثر کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہند۔امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا احتجاج

ہند۔امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا احتجاج

نئی دہلی، 12 فروری (یو این آئی) کانگریس اور انڈیا اتحاد کی مختلف پارٹیون کے رہنماؤں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے مکر دوار کے باہر امریکہ کے ساتھ ہوئے تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ اس میں کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کیا گیا ہے اتحاد کے رہنماؤں نے ہاتھوں میں بینر اور تختیاں لے کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان نے فرانس کے ساتھ 36 ارب ڈالر کے رافیل معاہدے کو مقامی پیداوار پر زور دیتے ہوئے آگے بڑھایا

ہندوستان نے فرانس کے ساتھ 36 ارب ڈالر کے رافیل معاہدے کو مقامی پیداوار پر زور دیتے ہوئے آگے بڑھایا

جینت رائے چوہدری
نئی دہلی، 12 فروری (یواین آئی) ہندوستان فرانس سے 114 اضافی رافیل ایف-4 لڑاکا طیارے حاصل کرنے کے لیے ملٹی بلین ڈالر کے معاہدے کو آگے بڑھا رہا ہے، جن میں سے 96 طیارے ناگپور میں ڈسالٹ ریلائنس ایروسپیس لمیٹڈ کے پلانٹ میں تیار کیے جائیں گے یہ اقدام فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کے آئندہ منگل کو ہندوستان کے دورے سے پہلے کیا جا رہا ہے اس معاہدے میں 18 طیارے براہِ راست فراہم کیے جائیں گے، جبکہ باقی ہندوستان میں تیار ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش انتخابات: محمد یونس، شفیق الرحمان اور طارق رحمان نے ووٹ ڈال دیا

بنگلہ دیش انتخابات: محمد یونس، شفیق الرحمان اور طارق رحمان نے ووٹ ڈال دیا

ڈھاکہ، 12 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان، بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے سربراہ طارق رحمان، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور جین زی پر مشتمل جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید الاسلام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا امیرِ جماعت اسلامی شفیق الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے لیے یہ انتخابات ایک اہم موڑ ہیں، لوگوں کے مطالبات اور خواہشات بدل رہی ہیں، ہم بھی تبدیلی کے حق دار ہیں۔

...مزید دیکھیں

ایف آئی ایچ پرو لیگ: ارجنٹائن نے ہندوستان کو 8-0 سے ہرایا

12 Feb 2026 | 11:35 PM

راؤرکیلا،12 فروری ( یو این آئی)ایف آئی ایچ مردوں کی ہاکی پرو لیگ 2025-26 کے راؤرکیلا مرحلے میں جمعرات کو ہندوستان کو ارجنٹائن کے ہاتھوں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ارجنٹائن نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو 8-0 کے بڑے فرق سے ہرا کر ہوم گراؤنڈ پر موجود ہزاروں شائقین کو مایوس کر دیا۔.

ہروندر سنگھ سرنا کو فوری طور پر پنتھ سے خارج کیا جائے: ڈی ایس جی پی سی

12 Feb 2026 | 11:50 PM

امرتسر، 12 فروری (یو این آئی): دہلی سکھ گردوارہ منیجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی پی سی) کے ایک وفد نے جمعرات کے روز کمیٹی کے سابق صدر ہروندر سنگھ سرنا کے خلاف جتھیدار شری اکال تخت صاحب گیانی کلدیپ سنگھ گڈگج کے روبرو اپنی شکایت درج کرائی ہے۔ وفد نے الزام لگایا ہے کہ مسٹر سرنا نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو مبینہ طور پر معافی دینے کی بات کہی ہے اور شری اکال تخت صاحب کو محض ایک 'عمارت' قرار دیا ہے، جو سکھ روایات کی کھلی توہین ہے۔.

ہندوستان مصنوعی ذہانت کی نئی عالمی طاقت

ہندوستان مصنوعی ذہانت کی نئی عالمی طاقت

11 Feb 2026 | 6:32 PM

نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) ہندوستان کی ترقی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایک مرکزی ستون بن کر ابھری ہے، جو نہ صرف حکمرانی اور عوامی خدمات کو بہتر بنا رہی ہے بلکہ بڑے پیمانے پر شہریوں کے مسائل کا حل بھی فراہم کر رہی ہے۔ انسانی ترقی کی تاریخ میں بجلی، کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور موبائل فون نے جس طرح انقلابات برپا کیے، اب اے آئی اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے زراعت، صحت، تعلیم اور ماحولیات جیسے شعبوں میں انسانوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ .