NationalPosted at: Apr 14 2024 8:20PM پورٹیبل اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ پورٹیبل اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ہتھیاروں کے نظام کی تکنیکی برتری کو ثابت کرنے کے مقصد سے کئی کامیاب فائرنگ کے ٹرائل کئے ہیں ہفتہ کو راجستھان کے پوکھرن فیلڈ فائرنگ رینج میں اس ہتھیار کے نظام کے وار ہیڈ فلائٹ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ کئے گئے۔ میزائل ویپن سسٹم نے ٹیسٹنگ کے دوران بے عیب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تمام ٹیسٹ پاس کئے۔
یہ سسٹم دن اور رات میں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اہم جنگی ٹینکوں سے لوہا لینے کا اہل ہے۔ یہ ویپن سسٹم اب آخری صارف کے تجزیئے کے لیے تیار ہے جس کے بعد اسے فوج میں شامل کیا جائے گا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نظام کے کامیاب ٹرائلز کے لیے ڈی آر ڈی او اور فوج کی تعریف کی ہے اور اسے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی دفاعی نظام کی ترقی میں خود کفیلی حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
دفاعی تحقیق اور ترقی کے محکمے چیئرمین اور ڈی آر ڈی او کے صدر ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی ٹیسٹ میں شامل ٹیموں کو مبارکباد دی۔
یو این آئی۔ این یو۔