Wednesday, Apr 15 2026 | Time 22:50 Hrs(IST)
International

ہندوستان اور ارجنٹینا نے تجارت، اہم معدنیات اور خلا میں تعاون پر کیا تبادلۂ خیال

ہندوستان اور ارجنٹینا  نے تجارت، اہم معدنیات اور خلا میں تعاون پر  کیا تبادلۂ خیال

بیونس آئرس/ن/دہلی، 6 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ارجنٹینا کے دورے پر ہیں، انہوں نے ہفتہ کی رات ارجنٹینا کے صدر جیویئر مائیلی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں تجارت، اہم معدنیات، توانائی، خلا، دفاع، اسٹارٹ اپس، زراعت اور فارما میں تعاون کے نئے شعبوں کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیاہے ارجنٹینا کے صدر کاسا روساڈا دفتر میں ہونے والی ملاقات کو نتیجہ خیز بتاتے ہوئے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ارجنٹینا کے صدر جیویر میلی کے ساتھ شاندار ملاقات ہوئی۔ ہم ہندوستان اور ارجنٹینا کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر اور اپنے تعلقات کے پانچ سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، لیکن ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ہم نے اسٹریٹجک شراکت داری کے سفر میں اہم پیش رفت کی ہے۔ آگے اور بھی زیادہ امید افزا ہے!
انہوں نے کہا کہ صدر مائیلی کے ساتھ تجارتی تعلقات، زراعت، دفاع، سلامتی، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دواسازی اور کھیل جیسے شعبوں میں بھی تعاون کے بے پناہ امکانات ہیں۔
بعد ازاں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہوگا! وزیر اعظم نریندر مودی نے ارجنٹینا کے بیونس آئرس میں کاسا روزاڈا میں صدر مائیلی کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ مضبوط حمایت اور یکجہتی پر صدر مائیلی کا شکریہ ادا کیا۔ بیونس آئرس میں یہ میٹنگ 1968 کے بعد ارجنٹینا کی سرزمین پر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان پہلی باضابطہ دو طرفہ میٹنگ ہے۔اس وقت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا اس وقت کے صدر جوآن کارلوس اونگنیا نے استقبال کیا تھا۔وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرق) پی کمارن نے دو طرفہ بات چیت کے بارے میں میڈیا کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت سے قبل وزیر اعظم مودی کا کاسا روساڈا میں باضابطہ استقبال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی، جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا۔
یو این آئی۔ ایس اے۔

خاص خبریں
سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف  لیا

سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

پٹنہ، 15 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے قانون ساز پارٹی کے لیڈرسمراٹ چودھری نے آج بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا مسٹر چودھری بہار کے ایسے 24 ویں شخص ہیں، جنہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کا موقع ملا ہے۔

...مزید دیکھیں
پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے جھٹکا: آسام کیس میں عبوری ضمانت پر روک لگا دی گئی

پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے جھٹکا: آسام کیس میں عبوری ضمانت پر روک لگا دی گئی

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو ٹرانزٹ قبل از گرفتاری ضمانت دینے کے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی وینس کا پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات میں زبردست پیش رفت کا اعتراف

جے ڈی وینس کا پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات میں زبردست پیش رفت کا اعتراف

جارجیا، 15 اپریل (یو این آیہ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جارجیا یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ امریکی وفد نے پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں زبردست پیش رفت کی ہے اور اسی پیش رفت کی وجہ ہی سے جنگ بندی ابھی تک برقرار ہے جے ڈی وینس نے کہا ٹرمپ ایران کے ساتھ کوئی چھوٹی موٹی نہیں بلکہ بڑی ڈیل چاہتے ہیں، مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی تھی لیکن جوہری ہتھیاروں پر ڈیڈ لاک ہوا، ٹرمپ نے کہا ایران نارمل ملک کی طرح رویہ رکھے تو ہم بھی اس کے ساتھ معاشی طور پر ایک عام ملک کی طرح سلوک کریں گے۔

...مزید دیکھیں
تیجسوی یادو کی سمراٹ چودھری کو وزیر اعلی بننے پرالبیلے انداز میں مبارکباد

تیجسوی یادو کی سمراٹ چودھری کو وزیر اعلی بننے پرالبیلے انداز میں مبارکباد

پٹنہ، 15 اپریل (یو این آئی) بہار میں اپوزیشن کے لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی کارگزار صدر تیجسوی یادو نے بدھ کو سمراٹ چودھری کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد البیلے انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر چودھری نے 2025 کے انتخابات میں عوام کی پسند سے وزیر اعلیٰ بننے والے نتیش کمار کو اقتدار سے ہٹا کر اپنی برسوں پرانی قسم پوری کر لی ہے اس کے لیے انہیں ڈھیروں مبارکباد اور نیک خواہشات!
مسٹر یادو کا طنز اس واقعے کی طرف تھا جب تین سال پہلے بی جے پی اور جے ڈی یو کی علیحدگی کے دنوں میں مسٹر چودھری نے پگڑی باندھ کر کہا تھا کہ اب وہ اسے نتیش کمار کو وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا کر ہی اتاریں گے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل اور لبنان کے درمیان تین دہائیوں بعد براہِ راست مذاکرات

اسرائیل اور لبنان کے درمیان تین دہائیوں بعد براہِ راست مذاکرات

واشنگٹن، 15 اپریل (یو این آئی) لبنان اور اسرائیل نے تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد اپنی پہلی سفارتی بات چیت کی ہے  بی بی سی کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق، یہ ملاقات اسرائیل اور ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے درمیان جاری لڑائی کو ختم کرنے کے مقصد سے کی گئی ہے مذاکرات کی اہم تفصیلات کے مطابق اس بات چیت کی ثالثی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کی، جنہوں نے اسے حزب اللہ کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کا ایک تاریخی موقع قرار دیا۔

...مزید دیکھیں
ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول : ٹرمپ

ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول : ٹرمپ

واشنگٹن، 15 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پوپ لیو کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینا چاہیے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کوئی پوپ لیو کو بتائے کہ ایران نے گزشتہ 2 ماہ میں کم از کم 42 ہزار نہتے اور معصوم مظاہرین کو قتل کیا ہے اور ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہے۔

...مزید دیکھیں
گریٹر نوئیڈا میں شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج، تنخواہ میں اضافہ اور اوور ٹائم کی دگنی ادائیگی کا مطالبہ

گریٹر نوئیڈا میں شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج، تنخواہ میں اضافہ اور اوور ٹائم کی دگنی ادائیگی کا مطالبہ

گریٹر نوئیڈا، 15 اپریل (یواین آئی) اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں واقع گریٹر نوئیڈا کے شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین نے بدھ کے روز یونیورسٹی کیمپس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کرنے والے ملازمین نے تنخواہ میں اضافے اور اوور ٹائم کے بدلے دگنی ادائیگی کا مطالبہ کیا ملازمین کا الزام ہے کہ طویل عرصے سے ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

روسو کی پی ایس ایل میچز کی سنچری، یہ اعزاز پانے والے پہلے غیر پاکستانی کرکٹر بن گئے

15 Apr 2026 | 10:36 PM

کراچی،15 اپریل ( یو این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنا الگ مقام رکھنے والے جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو نے پی ایس ایل میچز کی سنچری مکمل کرلی۔ رائلی روسو پاکستان سپر لیگ میں 100 میچز مکمل کرنے والے پہلے غیر پاکستانی کرکٹر ہیں، وہ مسلسل دسواں پی ایس ایل ایڈیشن کھیل رہے ہیں۔ 36 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر نے چار سیزن ملتان سلطانز اور 6 میں کوئٹہ کی نمائندگی کی ہے۔ رائلی روسو نے اب تک کھیلے گئے 99 پی ایس ایل میچز میں 2366 رنز بنائے، اپنے پی ایس ایل کیریئر میں رائلی روسو نے تین سنچریاں، گیارہ نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔ سو میچز پورے ہونے پر روسو کو گوئٹہ گلیڈی ایٹرز انتظامیہ کی جانب سے انہی.

آشا بھونسلے: طویل کریئر، ہزاروں نغمے، خاندانی ورثہ اور مسلم سوشل فلموں میں مستند خدمات

15 Apr 2026 | 4:59 PM

ممبئی،15اپریل ( یواین آئی) برصغیر کی نامور پلے بیک سنگر آشا بھونسلے کا شمار عالمی سطح پر اُن ممتاز گلوکاراؤں میں ہوتا ہے ،جنہوں نے نصف صدی سے زائد طویل کریئر میں ہزاروں نغمے گا کر ایک منفرد اور باوقار مقام حاصل کیا۔ مختلف مستند اندازوں کے مطابق انہوں نے بارہ ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کیے، جب کہ بعض غیر رسمی دعوؤں میں یہ تعداد بیس ہزار سے بھی زیادہ بیان کی جاتی ہے۔ 1940 کی دہائی کے اواخر میں اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی آشا بھونسلے آج بھی موسیقی کی دنیا میں ایک معتبر اور زندہ روایت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ .

باگھوں کے مسکن میں 'خوف کا راج': بیماری اور زخموں نے ترائی مغربی بیلٹ کو گھیر لیا

15 Apr 2026 | 10:33 PM

رام نگر، 15 اپریل ( یو این آئی)اتراکھنڈ کے رام نگر میں واقع ترائی مغربی ون پربھاگ میں جنگلی حیات، خصوصاً ٹایئگرس پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ گزشتہ چار دنوں کے دوران جہاں ایک باگھ مرچکا ہے، وہیں آج ایک اور باگھن کو انتہائی تشویشناک حالت میں بچا کر ریسکیو سینٹر منتقل کیا گیا ہے، جس سے محکمہ جنگلات کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔.